20/11/2025
سہنسہ، کوٹلی سابق وزیر بلدیات اور پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر راجہ نصیر احمد خان مرحوم کے چہلم کے موقع پر ایک تعزییتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ یہ پروگرام مرحوم کی فیملی کی جانب سے اہتمام کیا گیا، جس میں حلقہ ن لیگ کی قیادت، کارکنان، پاکستان مسلم لیگ ن کی ضلعی و مرکزی قیادت نمائندوں سمیت ریاستِ جموں کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں مقررین نے راجہ نصیر احمد خان مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاء نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ تعمیر و ترقی، عوامی حقوق اور سیاسی استحکام کو ترجیح دی۔ ان کی خدمات کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ان کی بلندیٔ درجات، مغفرت، اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعائیں بھی کی گئیں۔
شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ راجہ نصیر احمد خان مرحوم کے وژن اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کی کوششیں اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی