Sareaam cidnews int.uk

Sareaam cidnews int.uk sareaam cidnews Today News in urdu
Today News headlines Pakistan about school
uk lotan cit

To

https://sareaamcidnews.com/?p=11319اس لنک کو اوپن کر کے ایک دفعہ ضرور پڑھیں شاید غیرت برابر ہو جائے
20/07/2025

https://sareaamcidnews.com/?p=11319
اس لنک کو اوپن کر کے ایک دفعہ ضرور پڑھیں شاید غیرت برابر ہو جائے

14 شیئر کریں زمانے کے چلن سے برسرِ پیکار عورت ہوں سو ہر اک مرحلے پر جبر سے دوچار عورت ہوں مرے اندر نمو پاتی ہیں آنے والی نسلیں بھی خدا کے بعد میں تخلیق کا کردار عورت ہوں.....

https://youtu.be/ECxFHWt_2QQ
18/07/2025

https://youtu.be/ECxFHWt_2QQ

Othal Zero Point ke qareeb Iranian petrol smuggling karti 2 motor cycles ka haadsa, dono gaariyan jal kar khak ho gayin, lekin smuggler bach niklay.Ye waqi'a...

17/07/2025

نیپرا اور حکومت کی بجلی پالیسی — عوام کی جیب پر شب خون!

پیشکش: انٹرنیشنل میڈیا گروپ
ڈسک: سرعام سی آئی ڈی نیوز

وفاقی حکومت اور نیپرا کی ناقص منصوبہ بندی اور عوام دشمن پالیسی نے ایک بار پھر مہنگائی کے ستائے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بجلی کا بل جو پہلے ہی ہر مہینے ایک اذیت بن کر آتا تھا، اب نیپرا کی نئی پالیسی کے بعد مکمل طور پر قیامت بن گیا ہے۔

پہلے، بجلی کا بل سلیب سسٹم کے تحت آتا تھا، جس میں:

100 یونٹ تک تقریباً 14 سے 16 روپے فی یونٹ

150 یونٹ تک 18 سے 20 روپے فی یونٹ

اور 200 یونٹ تک 22 سے 25 روپے فی یونٹ لاگت آتی تھی

اگرچہ یہ سسٹم بھی ایک حد تک عوام کے لیے بوجھ تھا، مگر لوگ اپنے بجلی کے استعمال کو کنٹرول کر کے کسی حد تک بل پر قابو پا لیتے تھے۔

مگر اب؟

نیپرا اور حکومت نے سلیب سسٹم کو مکمل طور پر ختم کر کے 300 یونٹ تک فکس 33 روپے فی یونٹ نافذ کر دیا ہے — چاہے آپ 201 یونٹ استعمال کریں یا 299، اب سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جا رہا ہے!

پہلے 150 یونٹ والا شخص 20 روپے فی یونٹ دیتا تھا، اب وہی 33 روپے دے گا

پہلے 250 یونٹ والے کا بل کسی حد تک کنٹرول میں رہتا تھا، اب وہ بھی ڈبل سے زیادہ ادا کرے گا

یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے؟

یہ نیا سسٹم دراصل عوام کے لیے ایک معاشی پھندا ہے، جو بجلی کی کم سے کم مقدار استعمال کرنے والوں پر بھی بھاری بھرکم بل مسلط کر رہا ہے۔
متوسط طبقہ جو پہلے 200 یونٹ تک محدود رہتا تھا تاکہ بل قابو میں رہے، اب وہ بھی 33 روپے فی یونٹ کی بھٹی میں جھونک دیا گیا ہے۔

عوام کا مطالبہ:

ہم حکومت پاکستان اور نیپرا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ:

1. 300 یونٹ تک پرانے سلیب سسٹم کی بحالی کی جائے

2. 100 یونٹ والے رعایتی ریٹ کو 300 یونٹ تک توسیع دی جائے

3. کم یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے الگ سبسڈی اسکیم کا اعلان کیا جائے

ورنہ عوام سڑکوں پر آ جائے گی!

یہ صرف تحریر نہیں بلکہ ایک عوامی صدائے احتجاج ہے۔ اگر یہ ظالمانہ پالیسی واپس نہ لی گئی، تو حکومت اور نیپرا عوامی ردعمل کی شدت کو سہہ نہ سکیں گے۔
عوام کو زندہ رکھنے کے لیے ریلیف ضروری ہے، ناکہ ہر ماہ بجلی کے بل کے ذریعے انہیں معاشی قبر میں دھکیلا جائے۔

---

پیشکش: انٹرنیشنل میڈیا گروپ
ڈسک: سرعام سی آئی ڈی نیوز

https://youtu.be/fIyI4uJlKTk?si=dCRaksBB6xGVYa5NTamam updates, visuals aur live coverage ke liye channel ko zaroor subsc...
17/07/2025

https://youtu.be/fIyI4uJlKTk?si=dCRaksBB6xGVYa5N
Tamam updates, visuals aur live coverage ke liye channel ko zaroor subscribe karein.

Jhelum Flood 2025DC Meesam AbbasSelab Jhelum Latest UpdatePakistan Flood Breaking NewsAir Ambulance Rescue PakistanPunjab Flood SituationRescue 1122 LatestJh...

پٹرول مہنگا ہو گیا ہے
16/07/2025

پٹرول مہنگا ہو گیا ہے

https://sareaamcidnews.com/?p=11306
27/06/2025

https://sareaamcidnews.com/?p=11306

10 شیئر کریں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیانیہ: حقیقت اور ذمہ داری کا توازن انٹرنیشنل میڈیا گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاء نے سوشل میڈیا پر ان تبصروں کا جواب دیا ہے جن ....

27/06/2025

سوات میں سیلابی ریلے سے شدید تباہی، ریسکیو آپریشن جاری
سوات بائی پاس پر آج صبح 8:30 بجے جی قربان ہوٹل کے قریب 18 افراد اچانک سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جن میں سے تین افراد کو زندہ نکالا گیا، جبکہ چھ کی لاشیں مل گئیں۔ باقی نو لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ملاکنڈ تک سرچ آپریشن جاری ہے۔ ان تمام افراد کا تعلق ڈسکہ اور مردان سے ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جاں بحق افراد کے لیے معاوضے کا اعلان کر دیا۔ واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ریلیکس ہوٹل کے مقام پر مزید 10 افراد کے ڈوبنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

---

مزید مقامات پر افراد پھنس گئے، امدادی کارروائیاں جاری
امام ڈھیری میں 22 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا، جبکہ غالیگے سے ایک لاش نکالی گئی اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔ مانیار اور پنجیگرام میں بھی متعدد افراد کے پھنسنے کی اطلاعات ہیں جہاں ریسکیو ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔ برہ باما خیل مٹہ میں 20 سے 30 افراد کو بحفاظت نکالا گیا۔ بائی پاس روڈ کے مختلف مقامات پر کل 75 افراد پھنس گئے تھے جن میں سے 58 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 8 لاشیں نکالی گئیں۔ اس وقت 10 افراد لاپتہ ہیں۔ سوات کے آٹھ مختلف مقامات پر 105 اہلکاروں پر مشتمل ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

---

احتیاطی تدابیر اور عوامی آگہی کی اپیل
ریسکیو آپریشن میں سیلابی ریلوں کی شدت سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کاروبار بند کر دیے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں مون سون سیزن کے پیش نظر دریاؤں میں داخلے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔ انتظامیہ نے مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام اور سیاحوں کو خبردار کیا ہے۔ مقامی سطح پر بھی وسیع آگہی مہم چلائی گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے دوبارہ اپیل کی ہے کہ شہری دریا کے اندر جانے سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ مزید کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

26/06/2025
موسم آپ ڈیٹ
26/06/2025

موسم آپ ڈیٹ

Address

Luton

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sareaam cidnews int.uk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sareaam cidnews int.uk:

Share