11/11/2025
بڑی گاڑی کا غرور، معصوم بائیک سوار پر ظلم!
آج کی وائرل ویڈیو نے دل ہلا کر رکھ دیا۔ ایک سفاک شخص اپنی بڑی گاڑی سے اترا اور معمولی سی توتکار پر بائیک والے پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا۔ نہ قانون کا خوف، نہ انسانیت کی کوئی جھلک—صرف طاقت کا گھمنڈ!
یہ منظر اس معاشرے کی وہ تلخ حقیقت ہے جہاں بڑے لوگ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ کب تک غریب اور کمزور طبقہ ایسی بربریت سہتا رہے گا؟ کب انصاف ملے گا؟
مطالبہ:
📌 متعلقہ حکام اس واقعے کی فوری تحقیقات کریں
📌 ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے
📌 سڑکوں پر قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے
یہ واقعہ فیصل آباد کی ستیانہ روڈ کا بتایا جا رہا ہے
انسانیت کو پھر سے زندہ کرنے کا وقت ہے…
خاموشی جرم ہے!