HOPE 4 LIFE

HOPE 4 LIFE For Hope,Enjoy,Fun and Love...�

17/07/2026
23/06/2026

ملیں گے کہیں اجنبی شہر کی خواب ہوتی ہوئی
شاہراؤِں پہ اور شاہراوں پہ پھیلی ہوئی دھوپ میں
ایک دن ہم کہیں ساتھ ہوں گے
وقت کی آندھیوں سے اٹی ساعتوں پر سے مٹی ہٹاتے ہوئے ایک ہی جیسے آنسو بہاتے ہوئے

ہم ملیں گے گھنے جنگلوں کی ہری گھاس پر
اور کسی شاخ نازک پہ پڑتے ہوئے بوجھ کی داستانوں میں کھو جائیں گے
ہم صنوبر کے پیڑوں کے نوکیلے پتوں سے صدیوں سے سوئے ہوئے دیوتاوں کی آنکھیں چبھو جائیں گے

ہم ملیں گے کہیں برف کے بازوؤں میں گھرے پربتوں پر
‏بانجھ قبروں میں لیٹے ہوئے کوہ پیماؤں کی یاد میں نظم کہتے ہوئے
جو پہاڑوں کی اولاد تھےاور انہیں وقت آنے پہ ماں باپ نے اپنی آغوش میں لے لیا

ہم ملیں گے شاہ سلیمان کے عرس میں
حوض کی سیڑھیوں پر وضو کرنے والوں کے شفاف چہروں کے آگے
سنگ مرمر سے آراستہ فرش پر پیر رکھتے ہوئےآہ بھرتے ہوئے
‏اور درختوں کو منت کے دھاگوں سے آزاد کرتے ہوئے
‏ہم ملیں گے...!
🐼☺️🖤☝🏻

Address

Manchester

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HOPE 4 LIFE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share