07/09/2026
ترکیے نے 2027 سے 2029 کے درمیانی مدت کے معاشی منصوبے کے تحت دفاعی اخراجات میں 229 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ نائب صدر جودت یلماز کے مطابق اس اقدام کا مقصد مقامی ٹیکنالوجی اور دفاعی مصنوعات کی تیاری کی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔حکومت کے مطابق دفاعی صنعت میں خود انحصاری اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ معاشی منصوبے میں مہنگائی میں کمی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے اہداف بھی شامل ہیں۔