
15/09/2025
تربت: ناصر آباد میں ایل پی جی بوزر گاڑی کو آگ لگا دی گئی
تربت کے قریب ناصر آباد میں زبیدہ جلال روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایل پی جی گیس لے جانے والی ایک بوزر گاڑی کو روک کر آگ لگا دی۔ واقعہ تربت شہر سے تقریباً 40 کلومیٹر مغرب میں پیش آیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گاڑی اپنے ترسیلی راستے پر روانہ تھی کہ مسلح افراد نے زبردستی اسے روکا اور آگ لگادی۔ شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے بھاری نقصان ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی اسی روڈ پر ایل پی جی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ تازہ واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی گروہ یا تنظیم نے قبول نہیں کی۔