Ch Razzaq Media Cell-Uk

Ch Razzaq Media Cell-Uk Ch Muhammad Razzaq
عوام کی آواز، عوام کے ساتھ ✌️

Promoting leadership, unity & خدمتِ خلق

08/08/2026
07/08/2026

قائد سماہنی و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رزاق کے اعزاز میں جدہ، سعودی عرب میں حلقہ سماہنی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شاندار عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں وادی سماہنی کی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

اپنے خطاب میں چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ ویلی کے عوام کو اسلام آباد، کشمیر ہاؤس اور مظفر آباد میں کاموں کے لیے بار بار چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ان کے مسائل دہلیز پر حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے تارکین وطن اور سوشل میڈیا ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتخابی مہم میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

چوہدری محمد رزاق عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ایک روزہ مختصر دورے پر جدہ پہنچے تھے۔

مبارکبادحلقہ ایل اے چھ کی سیاسی وسماجی شخصیت جناب چوہدری محمد بوٹا (آف چوکڑی) کی قیادت میں ٹاؤن کمیٹی سماہنی سے ایک بڑے ...
04/08/2026

مبارکباد
حلقہ ایل اے چھ کی سیاسی وسماجی شخصیت جناب چوہدری محمد بوٹا (آف چوکڑی) کی قیادت میں ٹاؤن کمیٹی سماہنی سے ایک بڑے وفد نے قائد محترم چوہدری محمد رزاق کو ایم ایل اے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی جس میں رینج آفیسر چوہدری محمد عزیز چوہدری خالد محمود چوہدری غلام نبی چوہدری محمد فاروق ابوبکر چوہدری چوہدری آفتاب خلیل چوہدری فاروق چوہدری مظہر اقبال ودیگر نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چوہدری محمد بوٹا صاحب کی طرف سے نو منتخب ایم ایل اے چوہدری محمد رزاق صاحب کو تحفہ میں بکرا دیا گیا جس پر چوہدری محمد رزاق صاحب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف میری کامیابی ہے بلکہ یہ حلقہ ایل اے چھ کے لوگوں کی کامیابی ہے۔

03/08/2026

ممبر اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد رزاق صاحب 4 اگست 2026 کو عمرہ ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب روانہ ہوں گئے 5 اور 6 تاریخ کو وہ مکہ شریف میں قیام کریں گئے اس دوران وہ اپنی عبادات اور عمرہ مکمل کریں گئے 7 تاریخ بروز جمعہ نماز عصر کے بعد جدہ کے لیے روانہ ہوں گئے وہاں رات گزاریں گئے جہاں ان کے چاہنے والے ان سے ملاقاتیں کریں گئے 8 اگست بروز ہفتہ جدہ سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گئے مدینہ میں روضہ رسول پر حاضری دینے کے بعد وہ 10 تاریخ کو مدینہ منورہ میں اپنے چاہنے والوں سے ملاقاتیں کریں گئے اور ان شاء اللہ 11 تاریخ کو روضہ رسول پر الوداعی سلام پیش کر کے 12 تاریخ کو اسلام آباد وآپس پہنچیں گئے
عمرے کے سفر کے دوران جن لوگوں نے ملاقات کا شیڈول بنانا ہے وہ چوہدری احمد اسلام صاحب سے رابطہ کر سکتے ہیں 00966546185807

ایم ایل اے حلقہ 6 سماہنی آزادکشمیر چوھدری محمد رزاق صاحب کی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ اور انجینئر امیر مقا...
01/08/2026

ایم ایل اے حلقہ 6 سماہنی آزادکشمیر چوھدری محمد رزاق صاحب کی مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناءاللہ اور انجینئر امیر مقام صاحب سے ملاقات
رانا صاحب نے چوھدری رزاق صاحب کو شاندار کامیابی پر مبارک دئ اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا

ایم ایل اے چوھدری رزاق صاحب کی مظفر آباد میں راجہ فاروق حیدر صاحب سے ملاقات راجہ صاحب نے الیکشن کی شاندار جیت پر مبارک ب...
01/08/2026

ایم ایل اے چوھدری رزاق صاحب کی مظفر آباد میں راجہ فاروق حیدر صاحب سے ملاقات
راجہ صاحب نے الیکشن کی شاندار جیت پر مبارک باد دی

31/07/2026

حلقہ 6 وچ رولہ پے گیا، چوہدری رزاق بازی لے گیا۔💪

ایم ایل اے چوہدری محمد رزاق✌️❤️
PML(N)
#حلقہ6 #سماہنی

31/07/2026

قائد چوہدری محمد رزاق، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ۔

31/07/2026

مظفرآباد: وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام ایل اے-6 سماہنی، بھمبر سے مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رزاق نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے چوہدری محمد رزاق کو شاندار انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال اور موجودہ سیاسی پیش رفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کامیاب امیدوار چوہدری محمد رزاق نے بطور جماعتی کارکن حلقہ ایل اے-6 سماہنی، بھمبر سے پارٹی ٹکٹ پر امیدوار نامزد کیے جانے پر وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ ان کی کامیابی کا سہرا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت، پارٹی کارکنوں کی انتھک محنت اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی مؤثر سیاسی حکمتِ عملی کے سر جاتا ہے۔
PML(N)

30/07/2026

السلام علیکم!

پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ ایل اے 6 سماہنی کے تمام ووٹرز، سپورٹرز اور کارکنان کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب، محترم شہباز شریف صاحب، کشمیر کی بیٹی، پنجاب کی بیٹی، پاکستان کی بیٹی محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، انجینئر امیر مقام صاحب، شاہ غلام قادر صاحب، راجہ فاروق حیدر خان صاحب، طارق فاروق صاحب اور پارٹی کے تمام مرکزی زعماء کرام کے بے حد مشکور و ممنون ہیں کہ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سماہنی کو جو عزت، طاقت اور قوت بخشی، اسی کے نتیجے میں آج حلقہ سماہنی کا ہر فرد جشن منا رہا ہے۔

یقینی طور پر یہ صرف ایک سیٹ کی کامیابی نہیں بلکہ پوری وادی کی تقدیر بدلنے اور تعمیر و ترقی کی جانب ایک اہم پہلا قدم ہے۔

وادی کے اندر بسنے والے اور بیرونِ ملک مقیم تمام دوستوں، ساتھیوں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ووٹ اور سپورٹ کا قرض ان شاء اللہ سماہنی کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور اس وادی کے باجرأت اور غیرت مند لوگوں کی عزتِ نفس کی بحالی کی صورت میں ادا کیا جائے گا۔

ہم وادی کی ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے بھی تہہ دل سے شکر گزار اور قرض دار ہیں جنہوں نے ووٹ، سپورٹ اور دعاؤں کی صورت میں سماہنی کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

خاندان رشید آپ سے یہ وعدہ کرتا ہے کہ آپ کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔ آپ کا اعتماد، محبت اور لیڈر شپ کا بھروسہ ان شاء اللہ تعمیر و ترقی، خوشحالی اور آپ کے وقار کی بحالی کی صورت میں لوٹانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل سماہنی کے تمام عہدیداران اور کارکنان کا خصوصی شکریہ، جن کی دن رات کی محنت اور لگن کی بدولت آج روشن سماہنی کی امید جاگ اٹھی ہے۔

اللہ رب العزت ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

یہ پُرخلوص پیغام جناب آصف رزاق صاحب کی جانب سے تحریر کردہ ہے.

Address

Oldham
Manchester

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch Razzaq Media Cell-Uk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ch Razzaq Media Cell-Uk:

Shortcuts

Share