Peshawar Food Network

Call Directions Website Contact the business

Peshawar Food Network میرے لئے صرف اللہ ہی کافی ہے Food Explore And Easy Recipes

13/10/2026

Chana Daal Dhaba Style Recipe
ڈھابہ والی چنا دال بنانے کا طریقہ

پرانے وقتوں میں غریب، مزدرو، یا کھیتی باڑی کرنے والے غریب جب کام پر جاتے تھے تو گھر سے ایک، دو روٹیاں اور ساتھ میں ایک د...
13/10/2026

پرانے وقتوں میں غریب، مزدرو، یا کھیتی باڑی کرنے والے غریب جب کام پر جاتے تھے تو گھر سے ایک، دو روٹیاں اور ساتھ میں ایک دو پیاز ہوتا تھا سارا دن وہ یہی روٹی کے ساتھ پیاز کھاکر گزارہ کرتے تھے کیونکہ پہلے زمانے میں پیاز اور گندم سب سے سستا ترین خوراک ہوا کرتا تھا، اور آج کے دور میں پیاز آور آٹا دونوں لگژری آئٹم بن گئے ہیں، اشرافیہ آور ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے پیاز اور ٹماٹر دونوں کی قیمت تقریباً 200, 200 روپے ہوگئی ہے غریبوں کے پیٹ کاٹ کر یہ ظالم آپنی تجوریاں بھر رہے ہیں لیکن پھر بھی ان لوگوں کا پیٹ نہیں بھرتا ان لوگوں کا پیٹ صرف اور صرف قبر کی مٹی سے بھرے گا ۔۔

سردیوں کی سوغات مزیدار گڑ سوجی کا حلوہ بنانے کا طریقہ ۔۔سوجی آدھا کلو 500 گرام ۔۔گھی 400 گرام ڈیڈھ کپ ۔۔گڑ آدھا کلو 500 ...
13/10/2026

سردیوں کی سوغات مزیدار گڑ سوجی کا حلوہ بنانے کا طریقہ ۔۔
سوجی آدھا کلو 500 گرام ۔۔
گھی 400 گرام ڈیڈھ کپ ۔۔
گڑ آدھا کلو 500 گرام ۔۔
پانی 4 کپ ایک لیٹر ۔۔
دودھ 1 کپ 250 گرام ۔۔
سبز الائچی پاؤڈر ۔۔
مکس ڈرائی فروٹ ۔۔
سب سے پہلے گڑ کا شیرہ بنائیں گے جو 4 کپ پانی ہے چولہے کے اوپر رکھیں اور آدھا کلو گڑ باریک چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے اس میں شاملِ کریں جب گڑ حل ہو جائے تو چولہے سے اتار دیں اور سائیڈ پر رکھ دیں،، اب کڑاہی میں ڈیڈھ کپ گھی لیں گرم ہو جائے تو آدھا کلو سوجی شامل کریں اور ہلکی سے درمیانی آنچ پر 6 سے 8 منٹ مسلسل چمچ چلاتے رہیں جب سوجی کا کلر ہلکا سا تیز ہو جائے تو سبز الائچی پاؤڈر شامل کریں اور جو گڑ والا شیرہ ہے چھان کر اس میں ڈالیں اور ساتھ ہی 1 کپ دودھ بھی شامل کریں اب ہلکی سے درمیانی آنچ پر 6 سے 8 منٹ پکاتے رہیں جب حلوہ تھوڑا سا گاڑھا ہو جائے تو کچھ کٹے ہوئے بادام اور کشمش شامل کرکے مکس کریں اور اب چولہے کو بالکل آہستہ کر کے 10 منٹ دم پر رکھیں ہلکی آنچ پر ۔۔ آخر میں اوپر کٹے ہوئے 4,5 پستہ بادام اور کشمش وغیرہ ڈالیں ۔۔ لیجئے مزیدار گڑ والا رسیلہ حلوہ کھانے کے لئے بالکل تیار ہے ۔۔۔ فریج میں رکھ کر 3 سے 4 دن تک کھا سکتے ہیں

سب سے پہلے پرانے سیلہ چاول ایک کلو دھونے کے بعد ڈھائی یا 3 گھنٹے کے لئے بھگودیں، ڈھائی گھنٹے بعد 3 عدد آلو کو آدھے انچ چ...
12/10/2026

سب سے پہلے پرانے سیلہ چاول ایک کلو دھونے کے بعد ڈھائی یا 3 گھنٹے کے لئے بھگودیں، ڈھائی گھنٹے بعد 3 عدد آلو کو آدھے انچ چوکور کیوبز شکل میں لیجئے، ساتھ ہی آدھا کلو مثر کو چھیل لیں اور 3 عدد 250 گرام گاجر کو بھی موٹا موٹا کدوکش کرلیں، اب پتیلے میں ایک کپ 250 گرام گھی لیں گے اب اس میں آلو شامل کریں اور ساتھ ہی آدھا کھانے کا چمچ نمک شامل کریں آلو کو گھی میں 5 منٹ فرائی کریں جب آلو کا کلر ہلکا گولڈن ہو جائے تو گھی سے نکال کر سائیڈ پر رکھیں، اب 2 عدد درمیانے سائز پیاز کو باریک باریک کاٹ کر گھی میں 5 منٹ فرائی کریں گے، اب اس میں مٹر شامل کریں اس کو بھی 5 منٹ فرائی کریں گے اب اس میں گاجر شامل کریں اور سبز مرچوں اور لہسن کا پیسٹ بھی ایک کھانے کا چمچ شامل کریں اور 3 منٹ مزید فرائی کریں، اب اس میں پونے دو لیٹر یعنی 7 کپ پانی شامل کریں گے اور ساتھ ہی 2 کھانے کے چمچ نمک شامل کریں،کالی مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ شامل کریں جب بوائل آنے لگے تو چاولوں کا پانی گرا کر چاول شامل کریں ہلکی ہاتھ سے مکس کریں اور جو آلو فرائی کئے تھے وہ بھی شامل کریں اور ڈھکن لگاکر 10 منٹ درمیانی سے تیز آنچ پر پکائیں گے،آب چیک کریں آگر پانی 90 پرسنٹ خشک ہوا ہو اور 10 پرسنٹ رہ گیا ہو تو اس کے بعد چولہے کو بالکل آہستہ کریں، ایک چمچ زیرہ اوپر چھڑک دیں اور موٹے کپڑے کی مدد سے ڈھکن کو کور کر کے 25 منٹ کے لئے بالکل ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں، لیجئے دوستوں مزیدار ویجیٹبل پلاؤ کھانے کے لئے بالکل تیار ہے ۔۔

12/10/2026

Namkeen Daigi Gosht 30 kg Recipe

سردیوں کا سپیشل مزیدار اور بہت کم خرچ گاجر کی کھیر بنانے کا آسان طریقہ سب سے پہلے ٹوٹا باسمتی چاول آدھا کپ یعنی 125 گرام...
12/10/2026

سردیوں کا سپیشل مزیدار اور بہت کم خرچ گاجر کی کھیر بنانے کا آسان طریقہ
سب سے پہلے ٹوٹا باسمتی چاول آدھا کپ یعنی 125 گرام دھونے کے بعد 30 منٹ کے لئے بھگودیں، دوسری جانب 400 گرام گاجر 🥕 کو دھونے کے بعد کدوکش کرکے سائیڈ پر رکھ دیں ۔ اب ایک لیٹر پانی میں بھگوئے ہوئے چاول ڈال کر 12 سے 14 منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں گے جب چاول نرم ہو جائے اور اس کا پانی 90 پرسنٹ خشک ہو جائے تو چولہے کو بند کردیں، اب اس بوائل چاول سے آدھے آدھے چاول نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں، ہمارے پاس ٹوٹل سوا کلو یعنی 5 کپ دودھ ہے، 4 کپ دودھ پتیلے میں جو آدھے چاول ہے اس میں ڈالیں اور ساتھ کدو کش کئے ہوئے گاجر شامل کریں پتیلے میں ، دوسری جانب ایک کپ دودھ جو بچا ہے جوسر بلینڈر کے جگ میں ڈالیں اور جو آدھے بوائل چاول سائیڈ پر رکھے تھے وہ بھی جوسر کے جگ میں ڈالیں ساتھ ہی 3 یا 4 سبز الائچی شامل کریں اور آچھے سے گرینڈ کرکے سائیڈ پر رکھیں، اب پتیلے میں جو آدھے چاول کدوکش گاجر اور 4 کپ دودھ تھا چولہے کے اوپر رکھیں اور ہلکی سے درمیانی آنچ پر چمچ مسلسل ہلاتے رہیں تقریباً 25 منٹ لگے گے کھیر تیار ہونے میں، جب 15 منٹ ہو جائے تو پونے کپ یعنی 180 گرام چینی شامل کریں اور ساتھ ہی جوسر کے جگ میں جو پیسٹ ہے چاول دودھ کا وہ شامل کریں اور مسلسل چمچ چلاتے رہیں 5 منٹ بعد اس میں ببل بننے لگے گے اس کے بعد مزید 5 منٹ پکانا اور چولہے کو بند کردیں، یہاں پر اپ کو کھیر تھوڑا سا پتلا لگے گا لیکن جب فریج میں رکھیں گے تو آچھا خاصا گاڑھا ہو جائے گا، اب گرم کھیر کو سٹیل یا مٹی والے برتن میں ڈالیں اور 4,5 پستہ بادام کو باریک باریک کاٹ کر اوپر ڈالیں 30 منٹ باہر رکھیں اس کے بعد 5 سے 6 گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھیں، اب آپ دیکھیں مزیدار گاڑھا کھیر تیار ہوگا، فریج میں رکھ کر 3 سے 4 دن تک کھا سکتے ہیں،،

چکن کا گوشت 2 کلو دھونے کے بعد آچھے سے ڈرائی (خشک) کریں اب برتن میں 2 کپ پانی ڈال کر اس میں 5 درمیانے سائز کے پیاز 4 حصو...
11/10/2026

چکن کا گوشت 2 کلو دھونے کے بعد آچھے سے ڈرائی (خشک) کریں اب برتن میں 2 کپ پانی ڈال کر اس میں 5 درمیانے سائز کے پیاز 4 حصوں میں کاٹ کر 2 یا 3 منٹ کے لئے بوائل کریں اب چولہے سے اتار کر جوسر بلینڈر کے جگ میں یہ پیاز ڈالیں ساتھ تھوڑا سا پانی اور کچھ لہسن کے جوئے، آدھا کپ سبز دھنیا اور 5 یا 6 سبز مرچیں ڈالیں ، اس کا پیسٹ بناکر سائیڈ پر رکھ دیں ۔ اب کڑاہی میں 350 گرام یعنی ڈیڈھ کپ کوکنگ آئل ڈالیں فوراً 2 کلو چکن ڈالیں، ساتھ ہی 2 چائے والی چمچ نمک ڈال کر 10 منٹ کے لئے فرائی کریں گے جب کلر ہلکا پھلکا گولڈن ہو جائے تب اس میں پیاز لہسن دھنیا مرچ والا پیسٹ شامل کریں گے مکس کریں گے اب 10 منٹ کے لئے ڈھکن بند کر کے درمیانے آنچ پر پکائیں گے بیچ میں ایک بار چمچ چلا کر چیک کریں تاکہ لگ نہ جائے ۔ یہاں پر چکن کی کوکنگ کو 20 منٹ ہوگئے 10 فرائی اور 10 ڈھکن رکھ پکایا تھا ۔۔ اب چولہے کو تھوڑی دیر کے لئے بند کردیں گے اور 3 کپ 750 گرام دہی کو آچھے سے پھینٹ کر اس میں ڈال کر آچھے سے مکس کریں اب چولہے کو دوبارہ چلائے اب اس میں دھنیا پاؤڈر 2 چائے چمچ، زیرہ پاؤڈر ایک چائے چمچ، دڑا مرچ 2 چائے چمچ، ڈال کر 3 سے 4 منٹ پکائیں گے اب ڈیڈھ چائے چمچ کالی مرچ پاؤڈر ڈال کر ایک منٹ پکائیں گے اب چولہے کو بالکل آہستہ کر کے اوپر کٹی ہوئی سبز مرچیں جولین کٹنگ ادرک اور لیموں کو باریک باریک کاٹ کر اوپر رکھیں اور ایک منٹ کے لئے دم پر رکھیں اب چولہے کو بند کردیں اور پلیٹ میں ڈال کر گرم گرم نوش فرمائیں ۔ نوٹ ، لیمن صرف ڈیکوریشن کے لئے ہے کڑاہی سے سارے لیمن نکال کر پلیٹ میں رکھ دیں اگر اس چکن کو دوبارہ گرم کرنا ہو تو لیمن پہلے سے نکال کر گرم کریں ورنہ چکن میں لیمن کی وجہ سے تھوڑی سی کڑواہٹ آسکتی ہے ۔۔
اس کی ویڈیو ریسپی بھی ہمارے پیج، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر دستیاب ہیں ۔۔۔

یہ ظالم کیا سمجھتے ہیں کہ ہم نے غریبوں کا حق چین کر کامیاب ہوگئے ہیں، اصل میں یہ ان ظالموں کی ناکامی اور بربادی ہے، آخرت...
10/10/2026

یہ ظالم کیا سمجھتے ہیں کہ ہم نے غریبوں کا حق چین کر کامیاب ہوگئے ہیں، اصل میں یہ ان ظالموں کی ناکامی اور بربادی ہے، آخرت میں ان لٹیروں کا انجام بہت ہی دردناک ہوگا، ان شاءاللہ

بڑے بڑے چائینیز ریسٹورنٹ میں ملنے والا سوپ بنانے کا آسان طریقہ ۔۔سب سے پہلے پتیلے میں 3.50 لیٹر یعنی ساڑھے تین لیٹر پانی...
10/10/2026

بڑے بڑے چائینیز ریسٹورنٹ میں ملنے والا سوپ بنانے کا آسان طریقہ ۔۔
سب سے پہلے پتیلے میں 3.50 لیٹر یعنی ساڑھے تین لیٹر پانی شامل کریں اس میں ایک کلو چکن کے پیس ہڈیوں کے ساتھ شامل کریں، 2 کھانے کے چمچ نمک شامل کرکے آدھا ڈھکن لگاکر 10 منٹ پکائیں، اب دس منٹ بعد اس کے اوپر جھاگ جو بنی ہے اس کو نکال دیں جھاگ نکالنے کے بعد اس میں ایک کھانے کا چمچ کٹا ہوا لہسن شامل کریں اور مزید 5 منٹ پکائیں، اب چکن کو یخنی سے نکال کر تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے کے بعد چکن کے چھوٹے چھوٹے ریشے کرلیں، اب یخنی میں ایک کپ گاجر چھوٹے چھوٹے کیوبز میں کاٹ کر شاملِ کریں, 2 منٹ بعد ایک کپ بند گوبھی باریک باریک کاٹ کر شاملِ کریں، ساتھ چکن کے ریشے شامل کریں، اور جو موٹے والے نوڈلز سویاں ہے 150 یا 200 گرام شامل کریں، اور ساتھ ہی ایک کھانے کا چمچ چکن پاؤڈر، آدھا کھانے کا چمچ کالی مرچ پاؤڈر، آدھا کھانے کا چمچ دڑا مرچ، ایک عدد چکن کیوبز شامل کرکے ایک منٹ پکائیں اب ایک کپ پانی میں 12 کھانے کے چمچ 100 گرام کارن فلور اچھے سے مکس کریں اور یہ کارن فلور والا پانی یخنی میں تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کریں اور ساتھ چمچ چلاتے رہیں، 3 سے 4 منٹ چمچ چلاتے ہوئے پکائیں، اب 3 انڈوں کو تھوڑا پھینٹ کر سوپ کے اوپر تھوڑا تھوڑا کرکے ڈالیں، اب 2 منٹ تک چمچ بالکل نہیں چلانا، 2 منٹ بعد آنڈے اس یخنی کے اوپر ہی پک جائے گے، اب تھوڑا چمچ چلائیں اور ہمارا چائینیز چکن نوڈلز سوپ کھانے کے لئے بالکل تیار ہے، آپ نے ایک بات نوٹ کی ہوگی کہ ہم نے ابھی تک اس میں، سرکہ، چلی سوس، سویا سوس نہیں ڈالا آگر یہ چیزیں اپ اس میں پکانے کے دوران ڈالے گے تو سوپ پانی چوڑے گا، اس لئے جس پلیٹ میں ڈالنے کے بعد کھاتے وقت یہ چیزیں اس کے اوپر ٹیسٹ کے حساب سے شامل کریں، آچھا اس کے اوپر ایک سرکہ ڈالتے جس میں کٹی ہوئی سبز مرچیں ہوتی ہے اس کے بنانے کا طریقہ، 4, 5 سبز مرچوں کو باریک باریک کاٹ کر آدھے کپ سرکہ میں ڈال کر 4 سے 5 گھنٹے پہلے رکھیں ۔۔

غذائیت اور طاقت سے بھرپور گندم کے آٹے کا حلوہ منٹوں میں تیار،،،سب سے پہلے کڑاہی میں ایک کپ سے تھوڑا کم 200 گرام گھی لیں ...
09/10/2026

غذائیت اور طاقت سے بھرپور گندم کے آٹے کا حلوہ منٹوں میں تیار،،،
سب سے پہلے کڑاہی میں ایک کپ سے تھوڑا کم 200 گرام گھی لیں گے، اب اس میں 1.25 کپ 200 گرام گندم کا آٹا شامل کریں گے، گندم کا آٹا نہ ہو تو نارمل جو مکس آٹا ہے وہ بھی لے سکتے ہیں، اب درمیانی آنچ پر 5 سے 6 منٹ مسلسل چمچ چلاتے ہوئے بھونیں گے، جب 6 منٹ ہو جائے تو 2 کپ 500 گرام پانی شامل کریں، ساتھ ہی کچھ سبز الائچی پاؤڈر شامل کریں اور ساتھ ہی 1 کپ 250 گرام چینی شامل کریں، اور اب ہلکی سے درمیانی آنچ پر 12 سے 14 منٹ پکائیں گے چمچ مسلسل ہلاتے رہیں، جب 8 منٹ ہو جائے تو یہاں پر 2 کھانے کے چمچ دیسی گھی ہو تو ٹھیک نہیں تو نارمل گھی ڈالیں اور چمچ کو مسلسل چلاتے رہیں 3 سے 4 منٹ میں حلوہ تیار ہو جائے گا، آخر میں کچھ کٹے ہوئے پستہ بادام اوپر ڈالیں، لیجئے دوستوں مزیدار آٹے کا حلوہ کھانے کے لئے بالکل تیار ہے ۔۔

Address

Manchester
M12

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar Food Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Peshawar Food Network:

Shortcuts

Share