DS Digital TV

DS Digital TV Entertainment | Social Stories | Geo Politics
Visit our website: www.dsdigitaltv.com

15/08/2026

مانچسٹر پاکستان کے رنگوں میں رنگ گیا، ہر طرف سبز ہلالی پرچم کی بہار

15/08/2026

یہ مانچسٹر ہے یا پاکستان؟ برطانیہ میں پاکستانی چھا گئے
Is This Manchester or Pakistan? Pakistanis Turn the UK Green with Patriotic Spirit

سری لنکا میں 62 سالہ کرکٹ کوچ اسمتھ فرنینڈو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد انتقال کر گئے۔ فرنینڈو نے اسکول کرکٹ کے دور ...
15/08/2026

سری لنکا میں 62 سالہ کرکٹ کوچ اسمتھ فرنینڈو کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد انتقال کر گئے۔ فرنینڈو نے اسکول کرکٹ کے دور میں سری لنکا کے موجودہ ون ڈے کپتان کوسل مینڈس سمیت کئی کھلاڑیوں کی کوچنگ کی تھی
پولیس کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ایک 17 سالہ اسکول کرکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جسے عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد 17 اگست تک چائلڈ پروبیشن کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 8 اگست کو کولمبو میں کرکٹ ٹریننگ سیشن کے دوران پیش آیا۔ مبینہ طور پر پانی کے حصول پر کھلاڑیوں اور کلب کے ایک ملازم کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہوا تھا۔
رپورٹس کے مطابق جھگڑے کے دوران فرنینڈو بھی تصادم کی زد میں آئے، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ منگل کو دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

اسمتھ فرنینڈو کولمبو کے موراتووا میں واقع پرنس آف ویلز کالج کے سابق کوچ تھے۔ انہوں نے اپنے کوچنگ کے دور میں کوسل مینڈس سمیت متعدد باصلاحیت اسکول کرکٹرز کی تربیت کی۔

کوسل مینڈس بعد ازاں سری لنکا کے اہم بین الاقوامی کھلاڑیوں میں شامل ہوئے اور اس وقت قومی ون ڈے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں

15/08/2026

مانچسٹر میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، شہر سبز ہلالی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا
Pakistan’s 79th Independence Day Celebrated in Grand Ceremony in Manchester

15/08/2026

بادامی باغ میں پولیس اہلکار شہید، ملزمان فائ*رنگ کرتے ہوئے فرار، پولیس سے دشمنی کی اصل وجہ کیا نکلی؟ واقعے کے اصل حقائق سامنے آگئے۔
Badami Bagh Police Officers Martyred

15/08/2026

ٹریفک وارڈن کا منفرد انداز وائرل

خیبرپختونخوا میں 10 ہزار معذور افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان خیبرپختونخوا حکومت نے معذور افراد کی مالی...
15/08/2026

خیبرپختونخوا میں 10 ہزار معذور افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے وظیفہ دینے کا اعلان
خیبرپختونخوا حکومت نے معذور افراد کی مالی معاونت اور معاشی خودمختاری کے لیے مختلف فلاحی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا، جن میں احساس امید کارڈ، بلاسود قرضہ اسکیم اور احساس اسکالرشپ پروگرام شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سماجی بہبود، زکوٰۃ و عشر ملک لیاقت علی خان نے صوابی میں معذور افراد کے لیے منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ احساس امید کارڈ پروگرام کے تحت 10 ہزار معذور افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے احساس امید کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا جائے گا، جبکہ یتیموں اور بیواؤں کے لیے بھی اسی نوعیت کا کارڈ متعارف کرایا جارہا ہے، جس کے تحت اہل افراد کو ماہانہ 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

مشیرِ سماجی بہبود کے مطابق 50 کروڑ روپے کی احساس قرض اسکیم بھی شروع کی گئی ہے، جس کے تحت معذور افراد کو کاروبار شروع کرنے اور مالی خودمختاری حاصل کرنے کے لیے آسان شرائط پر بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ منصوبہ رواں مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ معذور طلبہ کے لیے 70 کروڑ روپے کی لاگت سے احساس اسکالرشپ پروگرام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

15/08/2026

بارڈر پر بھارتی شہری پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور

15/08/2026

مالک کے کہنے پر ٹرک ڈرائیور نے سب انسپکٹر کو کچ٭ل ڈالا

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 33 س...
15/08/2026

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

Address

Aldow Enterprise Park
Manchester

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DS Digital TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DS Digital TV:

Shortcuts

Share