18/11/2025
چین نے امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی غزہ سے متعلق قرارداد کو "انتہائی تشویشناک" اور "نامکمل" قرار دیتے ہوئے شدید اعتراض اٹھایا۔ چین کا کہنا ہے کہ قرارداد کا متن فلسطینیوں کے اپنے وطن پر حقِ حکمرانی کے بنیادی اصول کو تسلیم ہی نہیں کرتا اور واضح طور پر اس نے مؤقف اختیار کیا کہ "غزہ فلسطینیوں کا ہے، کسی اور کا نہیں"۔
اسی دوران یہ خبریں سامنے آئیں کہ پاکستان فلسطین میں بین الاقوامی فورس میں شمولیت کے لیے اپنی فوج تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اس پر چین نے محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فوجی تعیناتی سے پہلے اقوامِ متحدہ کی واضح نگرانی، مکمل مینڈیٹ اور شفاف طریقہ کار ضروری ہے، بصورتِ دیگر ایسی کسی فورس کی تعیناتی مزید پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہے۔