Hamza news Agency

Hamza news Agency News Agency

26/10/2025

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم کے زیر اہتمام تعلمی سیمنار سے پروفیسر ڈاکٹر ہدایت حسین المصطفی ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں خطاب کر رہے ہیں

سید الیاس حسین الحسینی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع کرم کے صدر منتخب ہو گئے
26/10/2025

سید الیاس حسین الحسینی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع کرم کے صدر منتخب ہو گئے

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم دھرنے کے شرکاء کے ہمراہ چ...
25/10/2025

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجنیئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم دھرنے کے شرکاء کے ہمراہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، شہباب علی شاہ سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں دھرنے کے شرکاء نے سنٹرل کرم میں جاری آپریشن کے باعث پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آپریشن کو فوری طور پر بند کیا جائے، متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد اپنے آبائی علاقوں میں واپس بھیج کر بحال کیا جائے اور ان کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
انجنیئر حمید حسین طوری نے اس موقع پر کہا کہ اہلیانِ کرم نے ہمیشہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں، لہٰذا حکومتِ خیبرپختونخوا کو چاہیے کہ وہ عوام کے تحفظ اور بحالی کو اپنی اولین ترجیح بنائے۔
بعد ازاں ایم این اے انجنیئر حمید حسین طوری، چیف سیکرٹری شہباب علی شاہ کے ہمراہ پشاور پریس کلب کے سامنے جاری دھرنے میں بھی شریک ہوئے اور مظاہرین سے ملاقات کی۔
اس موقع پر لوئر کرم کے ایم پی اے سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنما بھی موجود تھے۔
انجنیئر حمید حسین طوری نے دھرنے کے شرکاء سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ متاثرین کے جائز مطالبات کو اسمبلی فلور اور متعلقہ فورمز پر بھرپور انداز میں اُٹھائیں گے تاکہ ضلع کرم کے عوام کو جلد انصاف اور ریلیف مل سکے۔

25/10/2025

پاراچنار ۔۔۔۔۔

گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی پر طلبہ اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی تقریب میں تعلیمی میدان میں بہترین کردگی کے حامل طلبہ اور اساتذہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ایوارڈز تقسیم کئے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابدہ پروین اور ڈاکٹر ہدایت حسین نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد پر ایوارڈ تقسیم کرنے سے طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور ٹیلنٹڈ سٹوڈنٹس اور اساتذہ کو ایوارڈ دینے جیسے تقریبات مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے اس موقع پر پرنسپل نوشین ، پرنسپل نور جبین اور پرنسپل نجات حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ٹیلنٹڈ سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی خوشاہد اقدام ہے اور اس سے طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی

25/10/2025
24/10/2025
24/10/2025
22/10/2025
20/10/2025

1st session to Al mustafa School and College kids by Hidayat Husaain Ph.D

19/10/2025

Address

Par

Telephone

+923009155155

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hamza news Agency posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share