K News HD

K News HD K NEWS HD MISSION, VISION
VISION
Kashmir NewsHD shall be the leading news and public information channel in Azad Jammu and Kashmir.

The purpose of this channel is to voice the openion of people to empower them, and to publicize their openion at national and International level. MISSION
We shall inform, inspire, and empower our people and nation through relevant, trustworthy, and world-class quality television programs and services. CORE VALUES
Professionalism, Integrity, Commitment, and Dedication Teamwork, Innovation, and Service, Excellence, and morality, justice, Values for Allah, Country and People.

وزیرا عظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ایک بار پھر سے نئے وزیراعظم ہاؤس کو مفاد عامہ کے لیے پیش کر دیا۔ قان...
08/04/2022

وزیرا عظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ایک بار پھر سے نئے وزیراعظم ہاؤس کو مفاد عامہ کے لیے پیش کر دیا۔

قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہی میں نے وزیراعظم ہاؤس کو کارڈیک ہسپتال بنانے کی تجویز دی تھی۔

اعلیٰ سطحی کمیٹی نے نئے وزیر اعظم ہاؤس کی بلڈنگ کو کارڈیک ہسپتال کے لیے موزوں قرار نہیں دیا۔

اس سلسلہ میں ایوان نے وزیراعظم ہاؤس کے رفاعہ عامہ کے استعمال کے لیے کمیٹی بنا دی جو سفارشات مرتب کر کے رپورٹ پیش کر ے گی۔

اسمبلی اجلاس میں وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے وادی نیلم کے وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ نیلم میں ہائیڈل کا وسیع پوٹینشل موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

ریاستی وسائل کو بروئے کار لا کر ریاست کی آمدن بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ٹیوٹا کے زیر اہتمام نوجوانوں کو ہنر مندی کے کورسز کروائے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیاز ی نے کہا کہ حکومت روزگار کے مواقع پیدا کرنا چاہتی ہے، ٹیکنیکل ایجوکیشن انتہائی ضروری ہے۔ نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنے کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیوٹا کو مزید فعال بنائیں گے۔ روزگار دینا ہمارے منشور میں شامل ہے۔

تحصیل سہنسہ۔۔کہنی کھیرا کا جنگل ایک مرتبہ پھر آیا بھیانک آگ کی لپیٹ میں۔۔آگ کے یہ بلند ہوتے شعلے  ،چڑیوں کے جلتے گھونسلو...
08/04/2022

تحصیل سہنسہ۔۔
کہنی کھیرا کا جنگل ایک مرتبہ پھر آیا بھیانک آگ کی لپیٹ میں۔۔
آگ کے یہ بلند ہوتے شعلے ،چڑیوں کے جلتے گھونسلوں سے اٹھنے والا یہ دل دہلا دینے والا درد ناک دھواں فضا میں ایک سوالیہ نشان ؟بنا کر کچھ پل ٹھہر کر ہمارے دل و دماغ پر دستک دے کر
یہ سوال پوچھ کر کے جنگل کو کس نے کیوں آگ لگائی ؟
سہنسہ کی فضاؤں میں سوگ پھیلاتا جارہا ہے۔۔۔
قارئین و ناظرین
چیڑ ایک ایسا بد قسمت درخت ہے جسے جانور نہیں بلکہ انسان کھاتے ہیں ۔۔
ضرور یہ آگ ان بندوں نے لگائی ہو گی جنہوں نے اس علاقے سے اس سال سب سے زیادہ درخت کھائے ہیں ۔درخت کھانے کے بعد ان کے نشانات مٹانے کے لیے آگ لگائی جاتی ہے۔۔۔
محکمہ جنگلات کے اعلی حکام سے درد مندانہ گزارش ہے کہ نہ صرف اس علاقے سے بلکہ پورے ضلع کوٹلی میں تحقیقات کی جائیں کہ کس جنگل کی کس بیٹ سے کس نے کتنے درخت کھائے ہیں ؟
درخت کھانے والے ہی
آگ بھی لگاتے ۔۔
کیا خوب عکاسی کی ہے احمد فراز نے۔۔
سائے میں بیٹھنے والے ہی اکثر ۔۔۔۔
درخت گرتا ہے تو آجاتے ہیں آرے لے کر
۔۔۔ایک مرتبہ پھر محکمہ جنگلات کے اعلی آفیسروں اور ساتھ ہی ساتھ اے سی سہنسہ اور ڈی سی کوٹلی سے گزارش ہے کہ یہ آگ کس نے لگائی جلد سے جلد تحقیق کی جائے آگ لگانے والے کو سخت سزا دے جائے تاکہ باقی جنگلات آگ سے محفوظ رہ سکیں۔۔

07/04/2022
07/04/2022

ڈپٹی کمشنر حویلی سید اشفاق گیلانی کی خصوصی ہدایت پر تحصیل دار حویلی سید قمر کاظمی نے بازار کا دورہ کیا اشیاء کی قیمتیں چیک کی تحصیل دار حویلی نے بازار کا دورہ کیا تاکہ رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھا جائے انہوں نے مختلف سبزی فروٹ کے علاوہ فوڈائٹم کی قیمتوں کو چیک کیا اور ہدایت کی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ ریٹس پر سختی سے عمل کیا جائے مہنگی اشیا فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے کیے تحصیلدارسید قمر کاظمی نے کہا کہ رمضان المبارک میں از خود درزی گیس فروخت کرنے والے بیکری قصاب اللہ کی خوشنودی کے لئے کم منافع کمائیں اور غریب عوام کو سہولت فراہم کریں قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرپرائس کنٹرول کمیٹی کے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والے تاجر کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ماہ رمضان میں کسی کو منافع خوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والے تاجر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی راجہ محمود راٹھور حویلی کہوٹہ ازاد کشمیر

07/04/2022

نیشنل بینک کہوٹہ برانچ عوام کے لئے درد سر بن گئی عملہ ناپید صارفین کی لمبی لائنیں لگ گئیں عملہ کی کمی کو پورا کیا جائے بینک انتظامیہ نوٹس لے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق نیشنل بینک کہوٹہ ضلع حویلی برانچ کہوٹہ میں ضلع بھر کی پوری آبادی کو مطمئن کرنے کے لئے محض چار ادمی موجود سیکورٹی گارڈ بھی کلرک کا کام کرنے پر مصروف عملہ کی کمی کی وجہ سے لڑائی جھگڑے روز کا معمول بن گیا بینک کے باہر لمبی لاینں لگ گیی ملازمت پیشہ حضرات اور خواتین کو دھکے پڑتے ہیں گزشتہ روز لوگوں کا آپس میں لڑائی جھگڑا ہونے پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا کہوٹہ نیشنل بنک برانچ پورے ضلع میں تمام حکومتی اور عام صارفین کے ساتھ لین دین کرتی ہے لیکن سٹاف موجود نہ ھے عوامی حلقوں کا مطالبہ ھے کے صدر نیشنل بنک عوامی مشکلات کے حل کی خاطر حویلی میں عملے کی کمی کو پورا کر کے دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے اور حویلی کہوٹہ نیشنل بنک برانچ میں فی الفور سٹاف کی کمی کو پورا کریں
راجہ محمود راٹھور حویلی کہوٹہ ازاد کشمیر

07/04/2022

باغ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کا منفرد ادارہ
پاکستان نیوی اور ایم ٹی بی سی کے اشتراک سے قائم کردہ ایک بڑا ادارہ
ادارہ سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات کے لیے ایم ٹی بی سی اور سی پیک میں روزگار کے نادر مواقع
دیکھیے راجہ نوید عجائب (پرنسپل بحریہ فاؤنڈیشن ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ) کا ادارے سے متعلق کامران نسیم خان کے ساتھ خصوصی انٹرویو.

07/04/2022

تحریک عدم اعتماد اور اسپیکررولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

07/04/2022

+18
سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین کے خلاف دے جانے کے بعد کے حالات ؛؛؛
‏سابق وزیر فواد چوہدری کے بھائی نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر فیصل چوہدری احاطہ سپریم کورٹ میں وکلا اور صحافیوں کو گالیاں دے رہے ہیں ؛؛؛
PTI Official Videos

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی ملاقات ملکی سیاسی صورتحال سمیت حکومتی ...
06/04/2022

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی ملاقات

ملکی سیاسی صورتحال سمیت حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے آزاد کشمیر کے تاریخی رمضان پیکیج ، پہلی پناہ گاہ کے قیام سمیت مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بیرونی طاقتوں کی آلہ کار نہ بنے بلکہ پاکستان کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا تقاضا ہے کہ پاکستان مضبوط ہو، سیاسی افراتفری کا خاتمہ ہو ، بھارت پاکستان کے اندرونی حالات پر مختلف قسم کا پروپیگنڈہ کر رہا ہے.

بھارتی میڈیا کی جانب سے چیخ چیخ کر پاکستان کے اندرونی معاملات پر بحث کرنے سے عیاں ہوتا ہے کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، اس لیے اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ پاکستان دشمن قوتیں اس وقت پاکستان کے خلاف سرگرم عمل ہیں ، ایسے حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ اس وقت تمام جماعتوں کو نئے عوامی مینڈیٹ کی طرف جانا ہو گا، عوامی مینڈیٹ ہی تمام مسائل کا حل ہے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے الیکشن کا اعلان کر کے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، اپوزیشن جماعتیں سوچیں کہ اس ساری صورتحال میں کس کو خوش کرنا چاہتی ہیں۔ کل تک اپوزیشن جماعتیں الیکشن کا مطالبہ کر رہی تھیں اور آج الیکشن سے بھاگ رہی ہیں،کیا اپوزیشن اپنی شکست دیکھ کر بھاگ رہی ہے یا کسی اور کو خوش کرنا چاہتی ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی اچھی وکالت کر سکتا ہے،پاکستان کے سیاسی بحران کا حل صرف اور صرف الیکشن میں ہے اس لیے تمام سیاسی جماعتیں عوام کی عدالت میں جائیں اور عوام فیصلہ کریں کہ وہ کس کو حکومت میں لاناچاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پاکستان و کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت و تائید حاصل ہے ، عوام عمران خان کے شا نہ بشانہ اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔ عمران خان دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئیں گے۔۔ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی غریب اور متوسط طبقے کیلئے تاریخی رمضان پیکج دیا۔ آئندہ عوام کے ریلیف مزید اقدامات کریں گے، انتظامیہ و دیگر افسران کو بتا دیا ہے کہ حکومتی ریلیف عوام تک پہنچنا چاہیے، کسی قسم کی سستی قابل قبول نہیں ہو گی۔

تحصیلدار سہنسہ خالد کبیر نے بازار کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انتظامیہ کے دیگر اہلکاران بھی ان کے ھمراہ ت...
06/04/2022

تحصیلدار سہنسہ خالد کبیر نے بازار کا اچانک اور تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران انتظامیہ کے دیگر اہلکاران بھی ان کے ھمراہ تھے۔۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور انکے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔۔انھون نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر حضرات رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں کم سے کم منافع لیں۔غربا اور مساکین کا حیال رکھیں۔۔ تحصیلدار سہنسہ نے تمام تاجروں کو یہ ھدایت بھی جاری کی کہ وہ ریٹ لسٹ کو سامنے آویزاں کریں اور جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت کریں بصورتِ دیگر سخت کاروائی عمل میں لایا جائے گی

Address

53 Grange Road
Peterborough
PE39DU

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when K News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to K News HD:

Shortcuts

Share