15/12/2025
سکردو میں ملک بھر اور گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی طرح قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق قومی پولیو مہم کو مؤثر بنانے کے لیے محکمہ پولیس بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ داخلی اور خارجی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکار پولیو ٹیموں کے ہمراہ سفر کرنے والے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے میں تعاون کر رہے ہیں، جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے بھی پولیس اہلکار الرٹ ہیں۔ میڈیا لینز کے مطابق اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے کی صورت میں معصوم بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہو سکتے ہیں، اس لیے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں تعاون کر کے ایک ذمہ دار اور باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیں۔
#