LQP News

LQP News Liaquatpur: If a citizen has any grievances from any organization, be it private or government, we will make the news. Contact us.
(1)

Our WhatsApp number is available on our page.

04/10/2026

تھانہ پکا لاڑاں کی حدود اڈا کورائی سے 10 محرم کے جلسے کے دوران چوری ہونے والی موٹرسائیکل تاحال برآمد نہ ہو سکی۔ مدعی نے جب ذرائع کے تحت کھوج لگائی اور ایک شہری نے چوروں کی نشاندہی کی تو مـ ـلزمان آپے سے باہر ہو گئے۔
​چوری کا بھانڈا پھوٹنے کے خوف سے ملزمان نے نشاندہی کرنے والے عینی شاہد پر گھات لگا کر حــ ـملہ کر دیا۔ گواہ کو غیر قانونی حبسِ بے جا میں رکھا گیا، لاٹھیوں، اور ڈنڈوں سے بدترین تشـ ــدد کا نشانہ بنا کر اس کا سر پھاڑ ڈالا.
​ایک طرف غریب کی مسروقہ بائیک کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، تو دوسری طرف چوروں اور مــ ـلزمان کی اتنی دیدہ دلیری کہ وہ کھلم کھلا گواہان کو لـ ـہولہان کر رہے ہیں۔
​متاثرہ شہری اور مدعی مقدمہ کا اعلیٰ پولیس حکام، ڈی ایس پی سرکل لیاقت پور ، ڈی پی او رحیم یار خان اور آر پی او بہاولپور سے فوری نوٹس لینے اور وحشیانہ تـ ــشدد میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور انصاف فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے.
RYK Police
Assistant Commissioner Liaquatpur
Punjab Police - Central Police Office

​

خان بیلہ واقعے پر سب ڈرامہ بازی کی گئی ہے، جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ بھی قابلِ ضمانت جرائم کی ہے اور اسی اپنے ڈیپار...
03/10/2026

خان بیلہ واقعے پر سب ڈرامہ بازی کی گئی ہے، جو ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ بھی قابلِ ضمانت جرائم کی ہے اور اسی اپنے ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کو مدعی بنا کر درج کی گئی ہے. جبکہ سب سے بڑی زیادتی تو متاثرہ تاجر سے یہ ہوئی ہے کہ باقی تین ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں ہوئی جبکہ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے نہتے تاجر کو پکڑا ہوا ہے اور سرعام تھپڑ مار کے گھسیٹ بھی رہے ہیں، کیا وہ قصوروار نہیں ہیں؟؟
​👇 عوام کی عدالت میں سوال
کیا باقی ملوث ملزمان کے خلاف بھی فوری مقدمہ درج ہونا چاہیے؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔
Salman Amir Adv
​

ایک مؤدبانہ یاد دہانی اور پرخلوص التماس!​مارچ 2023 میں سابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد صاحب کی مخلصانہ کاوشوں سے لیاقت ...
03/10/2026

ایک مؤدبانہ یاد دہانی اور پرخلوص التماس!
​مارچ 2023 میں سابق ایم پی اے چوہدری مسعود احمد صاحب کی مخلصانہ کاوشوں سے لیاقت پور شمالی ریلوے پھاٹک انڈرپاس کا باقاعدہ سروے مکمل ہوا تھا، جس پر اہلیانِ لیاقت پور نے سکھ کا سانس لیا تھا اور امید پیدا ہوئی تھی کہ یہ عذاب اب جلد ختم ہو جائے گا۔لیکن 3 سال گزر گئے کام شروع نہ ہو سکا.

​آج الحمدللہ حلقہ PP-257 کی نمائندگی ان کے بھائی محترم چوہدری محمود احمد صاحب (ایم پی اے) کے پاس ہے، جن کی عوامی خدمت کا جذبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اہلیانِ لیاقت پور کو پورا یقین ہے کہ چوہدری برادران ہی اس شہر کی محرومیوں کا ازالہ کر سکتے ہیں۔
​شمالی ریلوے پھاٹک کا بند ہونا روزانہ مریضوں، طالب علموں اور کاروباری افراد کے لیے شدید ازیت کا باعث بنتا ہے۔ ہماری دونوں معزز رہنماؤں سے دست بستہ گزارش ہے کہ اپنے شروع کردہ اس مشن کو پنجاب اسمبلی اور صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل کروا کر جلد از جلد عملی کام کا آغاز کروائیں۔
​عوام ہمیشہ آپ کی اس تاریخی خدمت کو یاد رکھے گی۔
Ch Mahmood Ahmed
​







02/10/2026

لیاقت پور شمالی پھاٹک انڈرپاس کا سروے تو ہو گیا، لیکن وہ 3 ماہ کب آئیں گے؟ عوام کی آنکھیں اور کان اب تک اس دیرینہ مسئلے کے حل کی منتظر ہیں
چوہدری مسعود صاحب کی کوششوں سے مارچ 2023 میں شمالی ریلوے پھاٹک انڈرپاس کے کام کا سروے مکمل ہوا تو شہر میں ایک امید جاگی تھی۔ 3 ماہ کا وقت دیا گیا تھا، لیکن 3 سال گزر گئے کام شروع نہ ہو سکا.
اہلیانِ لیاقت پور آج چوہدری محمود احمد صاحب کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ گزارش ہے کہ اس منصوبے کی فائل کو دوبارہ حرکت میں لا کر کام کا باقاعدہ آغاز کروایا جائے، عوام ہمیشہ آپ کی شکر گزار رہے گی

Ch Mahmood Ahmed




بڑی بریکنگ نیوزخان بیلہ میں دکاندار پر تشدد کرنے والا پیرا فورس اہلکار معطل اور گرفتار! 🚨​خان بیلہ میں معمولی تلخ کلامی ...
02/10/2026

بڑی بریکنگ نیوز
خان بیلہ میں دکاندار پر تشدد کرنے والا پیرا فورس اہلکار معطل اور گرفتار! 🚨
​خان بیلہ میں معمولی تلخ کلامی پر غریب دکاندار کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر ضلعی انتظامیہ نے فوری اور سخت ترین ایکشن لے لیا ہے۔
​ڈپٹی کمشنر / چیئرمین ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری بورڈ ظہیر انور جپہ کی واضح ہدایات پر، اختیارات سے تجاوز اور پیرا رولز کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے انفورسمنٹ آفیسر (پیرا) 'مقدس حنیف کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
​مذکورہ اہلکار کے خلاف پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشن ایکٹ 2024 کی دفعات 47-A اور 47-F کے تحت باقاعدہ مقدمہ درج کر کے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا دو ٹوک پیغام ہے کہ سرکاری وردی کی آڑ میں شہریوں پر تشدد اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے، اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
Deputy Commissioner Rahim Yar Khan
Assistant Commissioner Liaquatpur
​

خان بیلہ (لیاقت پور) میں پیرا فورس اہلکاروں نے معمولی سی تلخ کلامی پر غریب دکاندار کو سرِعام تھپڑ رسید کر کے اپنی طاقت ک...
02/10/2026

خان بیلہ (لیاقت پور) میں پیرا فورس اہلکاروں نے معمولی سی تلخ کلامی پر غریب دکاندار کو سرِعام تھپڑ رسید کر کے اپنی طاقت کا گھناؤنا مظاہرہ کیا ہے۔ اس شرمناک واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے!
​کیا ریاستی وردی غریبوں کی پگڑیاں اچھالنے، ان کے روزگار پر لات مارنے اور ان کی تذلیل کے لیے پہنائی جاتی ہے؟ اپنی دکان پر محنت مزدوری کرنے والے ایک شریف شہری کی عزتِ نفس کو یوں پامال کرنا سیدھی بدمعاشی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
​چونکہ یہ واقعہ ابھی تازہ ہے، عوام کی تمام تر امیدیں متحرک ڈپٹی کمشنر رحیم یار اور اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور سے وابستہ ہیں۔ شہریوں کو پورا یقین ہے کہ وہ اس کھلی بدمعاشی کا فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے ان اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنائیں گے اور مظلوم دکاندار کو انصاف فراہم کریں گے۔👇
​1️⃣ کیا ریاست کی دی گئی وردی کا مطلب غریبوں پر سرِعام ہاتھ اٹھانا رہ گیا ہے؟
2️⃣ کیا ایسی غنڈہ گردی پر ان اہلکاروں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے؟
3️⃣ کیا آپ کو یقین ہے کہ انتظامیہ ان قانون شکنوں کو ان کے انجام تک پہنچائے گی؟
​اس ظلم پر خاموش نہ رہیں، اپنی رائے کمنٹ میں دیں اور پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ انصاف کا بول بالا ہو!
Assistant Commissioner Liaquatpur
Deputy Commissioner Rahim Yar Khan
Chief Secretary Punjab
CM Punjab Official
Chief Minister Complaint Cell

​

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ڈاکٹر راؤ شہزاد کی جانب سے ایک بار پھر تحصیل لیاقت پور کی کلینک آن ویلز (Clinic on Wheels کی گا...
01/10/2026

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر IRMNCH ڈاکٹر راؤ شہزاد کی جانب سے ایک بار پھر تحصیل لیاقت پور کی کلینک آن ویلز (Clinic on Wheels کی گاڑیاں ضلع آفس منتقل کرنے کی سازشی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
​اس سے قبل بھی اس عوام دشمن اقدام کو ایم پی اے چوہدری محمود احمد صاحب نے ناکام بنا دیا تھا، مگر موصوف کی دوبارہ تعیناتی کے بعد اب پھر سے لیاقت پور کے غریب عوام کو بنیادی طبی سہولتوں سے محروم کرنے کے مذموم جتن کیے جا رہے ہیں۔

​ ایم پی اے لیاقت پور چوہدری محمود احمد صاحب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مخلصانہ گزارش ہے کہ وہ ڈاکٹر راؤ شہزاد کی ان کوششوں کا فوری نوٹس لیں، اس غیر منصفانہ عمل کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور لیاقت پور کے عوام کا حقِ صحت چھیننے کی اس سازش کو سختی سے کچل دیں۔
​اگر ضلع کے دیگر حصوں میں گاڑیوں کی کمی ہے تو لاہور ہیڈ آفس سے نئے وسائل کا تقاضا کیا جائے، نہ کہ لیاقت پور کے حلقے کا حق چھینا جائے۔
Ch Mahmood Ahmed
Chief Minister Complaint Cell
Chief Secretary Punjab
Assistant Commissioner Liaquatpur
Deputy Commissioner Rahim Yar Khan
District Health Authority Rahimyarkhan
​

الحمدللہ! سینئر صحافی ، رپورٹر ارشاد احمد واسطی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔​ تمام دوست، صحافی برادری اور ا...
30/09/2026

الحمدللہ! سینئر صحافی ، رپورٹر ارشاد احمد واسطی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
​ تمام دوست، صحافی برادری اور احباب جو ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے ہیں اور ملاقات کے خواہشمند ہیں، وہ آج شام ان کے ڈیرے پر تشریف لا سکتے ہیں۔
​مـ ـوت و حیات کی اس کشمکش اور کڑے وقت میں دعائیں کرنے، آواز اٹھانے اور بھرپور ساتھ دینے پر آپ سب کی محبتوں کا تہہ دل سے شکریہ۔
​
The Reporter

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!​محترم نگرانِ انتظامیہ و ذمہ داران، دعوتِ اسلامی / مرکزی مجلسِ شوریٰ / مقامی انتظامیہ،​ا...
28/09/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
​محترم نگرانِ انتظامیہ و ذمہ داران، دعوتِ اسلامی / مرکزی مجلسِ شوریٰ / مقامی انتظامیہ،
​امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اور دینِ مبین کی اشاعت کے لیے کوشاں ہوں گے۔
​ ارشاد احمد واسطی سکنہ موضع چوہدری، تحصیل لیاقت پور، آپ کے معتبر، امن پسند اور دینِ اسلام کی ترویج کے لیے دن رات کوشاں ادارے "دعوتِ اسلامی" کی پاکیزہ ساکھ کے تحفظ کے پیشِ نظر درج ذیل اہم امور آپ کے گوش گزار کرنا چاہتا ہے:

​غلط نسبت کا استعمال:
موضع محمد ڈاہا (بستی نظام والا) کا رہائشی مسمی قاری محمد شاہد ولد محمد ارشد علاقے میں خود کو دعوتِ اسلامی اور فیضانِ مدینہ کا نمائندہ یا اس سے وابستہ ظاہر کرتا ہے۔

​غیر قانونی سرگرمیاں اور تنازعات:
مذکورہ شخص کے مقامی سطح پر متعدد اراضی کے تنازعات، لڑائی جھگڑے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شدید الزامات ہیں، جن کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے نام پر مساجد میں اثرات کا استعمال:
موصوف مذکورہ بالا تنازعات اور الزامات کے باوجود دعوتِ اسلامی کے نام کا سہارا لے کر افسر کلب کی مسجد اور ڈی ایس پی سرکل والی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہا ہے، اور اس دینی نسبت کو اپنی ذاتی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

​ادارے کے نام کا غلط استعمال:
وہ اپنے ان ذاتی اور مشکوک معاملات کو چھپانے کے لیے آپ کے مقدس اور معتبر ادارے کا نام استعمال کر رہا ہے، جس سے دعوتِ اسلامی کی نیک نامی اور پرامن ساکھ شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
​استدعا:
آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، مذکورہ شخص کے کردار کی اپنے تئیں تصدیق فرمائی جائے، اور ادارے کی پالیسی کے مطابق اس شخص سے لاتعلقی یا مناسب تادیبی کارروائی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے تاکہ کوئی بھی فرد اپنے ذاتی مفادات کے لیے آپ کے معزز ادارے کے نام کا غلط استعمال نہ کر سکے۔
​(​نوٹ: ضرورت پڑنے پر میں مندرجہ بالا تمام باتوں کے حق میں ثبوت فراہم کرنے کا پابند ہوں گا، اگر ثبوت فراہم نہ کر سکا تو مجھ پر جو بھی کارروائی بنتی ہے، میں اس کے لیے تیار ہوں گا۔)
​منجانب
ارشاد احمد واسطی
DawateIslami

26/09/2026

شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان سے سنئیر صحافی ارشاد احمد واسطی کا ویڈیو بیان
واقعے کی تفصیلات جاری اور دعاؤں کی اپیل
ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور سے بااثر ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا پُرزور مطالبہ.
RYK Police

Address

Rochdale

Telephone

+923057070140

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LQP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to LQP News:

Shortcuts

Share