Kay News Urdu

Kay News Urdu KAY NEWS tells stories no one else is willing to tell
KAY NEWS strives to appease through its unbiased looking glass.

In the process, it constantly questions status quo, sparking relevant conversations KAY NEWS tells stories no one else is willing to tell. What makes us different is quite simply our FOMO (for the uninitiated non-millennial, that’s our news-hungry fear of missing out). Millennials are defined by a hunger to know and have it all, and that's what KAY NEWS strives to appease through its unbiased looking glass. In the process, it constantly questions status quo, sparking relevant conversations along the way. Our team is a collective of newshounds, maverick story tellers, editors, producers, designers, analysts and reporters who have cut their teeth on the best news teams in the country. We make sense of the systematic chaos that is the world today and seek to bring you the story, however you want it – on your phone through videos, op-eds, infographics, animations and documentaries

18/09/2026

لودھراں: اڈہ پرمٹ کے سکول میں زہریلے کیمیکل کے اثرات، 14 بچے زخمی، ریسکیو ٹیمیں طلب
لودھراں کے علاقے اڈہ پرمٹ میں الرحمان ہائر سیکنڈری سکول میں زہریلے کیمیکل کے اثرات سے 14 بچے زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کی۔ ڈی ایس پی صدر سرکل عابد بھلہ نے واقعے کا جائزہ لیا۔

#لودھراں

18/09/2026

کوہاٹ دھماکا: پرانے پولیس لائنز کے قریب زوردار بلاسٹ، 7 شہید، 30 سے زائد زخمی
کوہاٹ کے پرانے پولیس لائنز احاطے کے قریب دھماکے سے سات افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے موقع پر موجود ایک دہشتگرد کو سنائپر شاٹ سے ہلاک کر دیا، آپریشن اب بھی جاری ہے۔

تھانہ ہمک کا اچانک معائنہ، سائلین کی شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایتایس پی سواں زون محمد حسنین وارث نے تھانہ ہمک کا دور...
18/09/2026

تھانہ ہمک کا اچانک معائنہ، سائلین کی شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت
ایس پی سواں زون محمد حسنین وارث نے تھانہ ہمک کا دورہ کیا، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور سائلین کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری ازالے کی ہدایت جاری کی۔

مکمل خبر پڑھیں:
https://kaynewsurdu.com/2026/09/18/sp-sawan-zone-hassnain-waris-thana-humak-inspection/

این سی سی آئی اے اسلام آباد میں بڑا تقرر، شفقت فیض کو سائبر کرائم گینگ کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی گئینیشنل سائبر کرائم...
18/09/2026

این سی سی آئی اے اسلام آباد میں بڑا تقرر، شفقت فیض کو سائبر کرائم گینگ کے خلاف اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد میں شفقت فیض کو تھانے کا ایس ایچ او تعینات کر دیا گیا۔ نئی ذمہ داری کے تحت آن لائن فراڈ اور ڈیجیٹل جرائم کے خلاف کارروائیوں میں تیزی متوقع ہے۔

مکمل خبر پڑھیں:
https://kaynewsurdu.com/2026/09/18/shafqat-faiz-nccia-islamabad-sho-appointment/

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، کپڑے کی مارکیٹ بھی زد میں آ گئیپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ...
18/09/2026

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، کپڑے کی مارکیٹ بھی زد میں آ گئی
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اخراجات بڑھ گئے، جس کا اثر اب کپڑے کے کاروبار پر بھی پڑنا شروع ہو گیا ہے۔ دکانداروں کے مطابق بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی قوتِ خرید کو بھی کم کر دیا ہے۔

مکمل خبر پڑھیں:
https://kaynewsurdu.com/2026/09/18/petrol-price-hike-effect-on-clothing-market-pakistan/

18/09/2026

لودھراں کا مین بازار — کروڑوں روپے کی بیوٹیفکیشن، مگر پہلی ہی بارش نے حقیقت دکھا دی!
سڑکیں نہیں بنیں، تالاب بن گئے۔ عوام پوچھ رہے ہیں: اتنا بڑا فنڈ کہاں گیا؟

#لودھراں #بارش #بیوٹیفکیشن

وفاقی حکومت کا سرکاری سطح پر بچت اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاریوفاقی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کو...
17/09/2026

وفاقی حکومت کا سرکاری سطح پر بچت اور ایندھن کی بچت کے اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کوٹے میں 50 فیصد کمی، نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اور غیر ملکی دوروں پر تین ماہ کی پابندی سمیت کئی بڑے کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شادی ہالز، مارکیٹس اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار بھی محدود کر دیے گئے۔

مکمل خبر پڑھیں: https://kaynewsurdu.com/2026/09/17/govt
-fuel-austerity-measures-2026/

سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد سے حراست میں لے لیے گئے، پارٹی کا دعویٰپی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکر...
17/09/2026

سلمان اکرم راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکن اسلام آباد سے حراست میں لے لیے گئے، پارٹی کا دعویٰ
پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور دیگر کارکنوں کو کوٹلی ستیاں جاتے ہوئے حراست میں لے کر تھانہ نیلور منتقل کر دیا گیا۔ پارٹی کے مطابق یہ کارکن اعجاز ستی کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں:
https://kaynewsurdu.com/2026/09/17/pti-claims-salman-akram-raja-workers-detained-islamabad/

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر لندن روانہوزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے، جہاں سے وہ امریک...
17/09/2026

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر لندن روانہ
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے، جہاں سے وہ امریکا کا رخ کریں گے۔ وہ 25 ستمبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور سائیڈ لائن پر مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مکمل خبر پڑھیں
https://kaynewsurdu.com/2026/09/17/pm-shehbaz-sharif-departs-london-two-day-visit/

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروعامریکا ایران جنگ کے باعث پیٹرول کی بڑھتی قیمتو...
15/09/2026

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور شروع
امریکا ایران جنگ کے باعث پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا۔ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو غیر ضروری نقل و حرکت محدود کرنے کے آپشنز زیر غور ہیں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری سے ہو گا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں
https://kaynewsurdu.com/2026/09/15/smart-lockdown-consideration-petroleum-prices-pakistan/

Address

Sheffield

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kay News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kay News Urdu:

Shortcuts

Share