Daily Chitral Online

Daily Chitral Online Daily Chitral is an online newspaper which is published from the district of Chitral on daily basis.

13/10/2025

پشاور: پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کرنئے قائد ایوان منتخب

13/10/2025

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا:
گڈ گورننس عوام دوست اقدامات:
محمد عمران خان ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے "اختیار عوام کا" پورٹل پر درج شکایات کے حل کے حوالے سے شہریوں کو فون کالز کیں اور شہریوں سے ان کے مشکلات کے حل اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی کے بارے میں feedback کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ پورٹل عوامی شکایات کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے۔
انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ غیرحل شدہ شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت اور شفاف حکمرانی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال

---⚖️ چترال کی خستہ حال سڑکیں چیف جسٹس صاحبان کا دودھ چترال — چیف جسٹس صاحبان نے خود دیکھا ظلم کی تصویر۔پیش کر رھے ھیں ح...
12/10/2025

---

⚖️ چترال کی خستہ حال سڑکیں چیف جسٹس صاحبان کا دودھ چترال

— چیف جسٹس صاحبان نے خود دیکھا ظلم کی تصویر۔پیش کر رھے ھیں
حال ہی میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جناب مسٹر جسٹس یحیٰ آفریدی اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جناب مسٹر جسٹس سید عتیق شاہ نے چترال کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران دونوں معزز چیف جسٹس صاحبان نے بونی میں وکلاء برادری اور ضلعی عدلیہ سے ملاقات کی اور چترال کے عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے چترال کی تباہ حال سڑکوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
اگر انہوں نے چترال شندور روڈ کی حالت ملاحظہ کی ہو — جو لوئیر چترال کو اپر چترال، گلگت اور آگے چین سے جوڑتی ہے — تو یقیناً وہ بخوبی اندازہ لگا چکے ہوں گے کہ دیگر سڑکوں کا کیا حال ہو گا۔

چترال کی بیشتر شاہراہیں اس قدر خستہ حال ہیں کہ ان پر سفر کسی عذاب سے کم نہیں۔
گرد و غبار سے فضا آلودہ ہے، مریض راستے میں دم توڑ دیتے ہیں، حاملہ خواتین سڑکوں پر ہی بچے جننے پر مجبور ہو جاتی ہیں،
اور کئی نومولود بچے اور مائیں موت کے منہ میں جا چکی ہیں۔
حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور درجنوں گھر برباد ہو چکے ہیں۔

⚙️ زیرِ سماعت مقدمات اور حکومتی وعدے

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ چترال کی بڑی سڑکوں کے تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے متعدد رِٹ پٹیشنز پشاور ہائی کورٹ درالقضاء سوات میں زیرِ سماعت ہیں۔اور تقریبآ Ripe Up ھوچکے ھیں
ان میں درجِ ذیل سڑکیں شامل ہیں:

چترال شندور روڈ

کالاش ویلی روڈ

لواری اپروچ روڈ

گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ

بونی بوزند تورکہو روڈ

عدالت میں متعلقہ محکموں کی جانب سے تحریری طور پر وعدہ کیا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک

چترال شندور روڈ بونی تک اسفالٹ کی جائے گی،

لواری اپروچ روڈ کے ساڑھے چار کلومیٹر مکمل کیے جائیں گے،

کالاش ویلی روڈ کے پانچ کلومیٹر اسفالٹ کیے جائیں گے،
گرم چشمہ دورھ پاس روڈ کی پی سی ون اپرو کرکے پی ایس ڈی پی بھی منظور کی جائے گی جبکہ

بونی بوزند تورکہو روڈ اکتوبر 2025 تک مکمل کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

عدالت نے اس سلسلے میں فیصلہ جاری کر دیا ہے اور پروگریس رپورٹ جمع کرانے کے لیے 4 نومبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ہائی کورٹ سے سمن موصول ہو چکا ہے۔

⚖️ انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کا سوال

اب سوال یہ ہے کہ کیا عدالت میں کیے گئے یہ وعدے پورے ہوں گے؟
کیا 4 نومبر تک چترال کی سڑکوں پر کوئی عملی تبدیلی نظر آئے گی؟
چونکہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ خود یہ حالات اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں،
اس لیے اب چترال کے عوام کی نظریں انصاف کی اعلیٰ عدالتوں پر لگی ہیں۔

چترال کے عوام امید رکھتے ہیں کہ انسانی جانوں کے تحفظ، بنیادی حقوق کی فراہمی اور آئینی ذمہ داری کے تحت
عدلیہ ان وعدوں پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی تاکہ چترال کے لوگ بھی محفوظ، بہتر اور باعزت زندگی گزار سکیں۔

وقاص احمد ایڈووکیٹ چترال ۔۔۔۔۔۔۔
03028068586
اس پوسٹ کو پیجز اور آئی ڈی پر پوسٹ کرنے اور شئیر کرنے کی اجازت ھے ۔۔۔اور ہیش ٹیگ لگاکر پشاور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کو منشن کریں

https://dailychitral.com/archives/68135
12/10/2025

https://dailychitral.com/archives/68135

چترال ( محکم الدین ) وادی بمبوریت رومبور اور بریر میں علم کی شمع روشن کرنے والے اور وادیوں کے محسن استاد مرحوم محمد وزیر خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس گورنمنٹ ہائی س...

12/10/2025

چترال / افواج پاکستان سرحدوں کے محافظ ہیں چترال کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔بھارت اورافغانستان کے خلاف بروقت بہادری سے کاروائی کرکے چترالی عوام کادل جیت لیاہے ۔چترال کے عوام چترال ارندوبارڈرسمیت کئی مقامات پرحملے شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں

12/10/2025

لوئر چترال ۔گزشتہ رات چترال سے متصل افعان سرحد پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرکے دشمن کے چوکیوں کو تباہ کرنے پر سرحدی علاقے دروش کے عوام چترال سکاؤٹس اور پاک فوج کے حق میں سڑکوں پر نکل کر نعرہ بازی کی اور اپنے جوانوں کے شانہ بہ شانہ وطن کے دفاع کا عہد کیا۔

استاد محمد وزیر خان بمبوریت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ، شاندار خدمات پر خراج عقیدت ،  مرحوم استاد کی فروغ تعلیم کیلئے خدم...
12/10/2025

استاد محمد وزیر خان بمبوریت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ، شاندار خدمات پر خراج عقیدت ، مرحوم استاد کی فروغ تعلیم کیلئے خدمات سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہیں ۔ مقررین

چترال ( محکم الدین ) وادی بمبوریت رومبور اور بریر میں علم کی شمع روشن کرنے والے اور وادیوں کے محسن استاد مرحوم محمد وزیر خان کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت کے سبزہ زار میں منعقد ہوا ، جس کے مہمان خصوصی چترال میں علم وادب و ثقافت کے مایہ ناز پیکرمحمد جاوید حیات تھے ، جبکہ صدر محفل کے فرائض مرحوم استاد کے کلاس فیلو محکم الدین نے انجام دی ، تعزیتی ریفرنس میں مرحوم استاد کے برادران محمد حکیم خان ، محمد اعظم ، غلام عبدالنادر اور ان کے فرزند استاد احسان اللہ علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات ، عمائدین ، اساتذہ ، طلبہ اور اقلیتی مرد وخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، حافظ حیات الدین کی تلاوت سے محفل کا آغاز ہوا ، محبوب جلال نے نعت شریف کی سعادت حاصل کی ، استاد مطیع الرحمن ، استادامیر الدین، اور ابرارالحق نے مرحوم استاد کی یاد میں لکھے ہوئے مرثیے ترنم کے ساتھ پیش کرکے محفل کے تمام شرکاء کا اشکبار کردیا ، اس موقع پر مرحوم استاد محمد وزیر خان کی پوری زندگی ، تعلیمی خدمات ، طلبہ سے محبت و شفقت ، دیانتداری ، فرض شناسی اور اپنے علاقے کے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے ان کی شبانہ روز محنت اور درد دل پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ۔ اور ان کی خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھنے کے قابل قرار دیا گیا ، مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ انہوں نے وادیوں میں تعلیم کی شمع روشن رکھنے کیلئے والدین اور طلبہ کی منتیں کیں ، ان کے آگے ہاتھ جوڑے، تاکہ کوئی بھی تعلیم سے محروم نہ رہے ، اور اپنی متاثر کن اخلاق سے سب کو اپنا گرویدہ بنایا ۔ اور وادیوں کو علم سے منور کردیا ، مقررین نے کہا ۔ کہ جس طرح سرناصر الملک کو چترال میں جدید تعلیم کا بانی قرار دیا جاتا ہے ، اسی طرح استاد محمد وزیر خان وادیوں میں جدید تعلیم کو گھر گھر پہنچانے کی بنا پر اس اعزاز کے مستحق ٹھہر چکے ہیں ، انہوں نے حصول علم میں اقلیت و اکثریت کا امتیاز نہیں رکھا ، اور سب کو بلا امتیاز تعلیم سے بہراور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، یہی وجہ ہے ۔ کہ وادیوں میں ننانوے فیصد اس کے شاگرد ہیں ، اور ملک کے اندر اور ملک سے باہر تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں ، اس موقع پر مہمان خصو صی اور صدر محفل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ استاد محمد وزیر خان نے اپنی دیانتداری اور فرض شناسی کے بل بوتے پر معاشرے میں اپنا مقام بنایا ۔ آج وادی کے تمام لوگ انتہائی احترام و ادب سے ان کا نام لیتے ہیں ، جو کہ دیگر اساتذہ کیلئے ایک سبق ہے ۔ کہ جو بھی قوم کیلئے درد رکھتے ہوئے استاد محمد وزیر خان کی طرح جذبے سے اپنے طلبہ کی کامیابی کیلئے کوشش کرے گا ۔ قوم اس کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ اس موقع پر استاد محمد وزیر خان کی یاد میں شاندار تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر مقررین نے لوکل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت اللہ اور ان کے ساتھی اساتذہ کی تعریف کی ۔ تعزیتی ریفرنس سے مہمان خصوصی محمد جاوید حیات اور صدر محفل محکم الدین کے علاؤہ صدر ایل ٹی اے ہدایت اللہ ، استاد محمد شفیق ، سابق پی ٹی سی ممبر عبد الجبار ،استاد امیر الدین ، سنئیر استاد مختار احمد ، مطیع الرحمن ، چیرمین اے وی ڈی پی شریف احمد ، ریٹائرڈ صوبیدار شیر حسین ، اقلیتی ممبر شیر محمد، چیر مین وی سی بمبوریت خلیل الرحمن ، امیدوار ضمنی الیکشن چترال حلقہ چترال ون بزرگ استاذ ، استاد محمد نواز ، رہنما ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال زاہد عالم ، سابق اقلیتی خاتون کو نسلر ملت گل اور اقلیتی خاتون میر کاپی نے خطاب کیا ۔ اور شاندار الفاظ میں مرحوم استاد محمد وزیر خان کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ واضح رہے کہ استاد محمد وزیر خان چالیس سال درس و تدریس کی خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہو چکے تھے ۔ اور دو مہینے پہلے وفات پا چکے تھے ۔

**راشدہ ضیاء قومی اسمبلی کی متوقع امیدوار**پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال خواتین ونگ کی صدر، راشدہ ضیاء آئندہ ضمنی انتخا...
12/10/2025

**راشدہ ضیاء قومی اسمبلی کی متوقع امیدوار**

پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال خواتین ونگ کی صدر، راشدہ ضیاء آئندہ ضمنی انتخابات میں این اے-1 چترال سے قومی اسمبلی کی متوقع امیدوار ہیں۔

راشدہ ضیاء نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر عوام نے اعتماد کیا تو وہ این اے-1 چترال سے قومی اسمبلی کی امیدوار ہوں گی۔

راشدہ ضیاء کا شمار پی ٹی آئی کی سرگرم قیادت میں ہوتا ہے، جنہوں نے مشکل اور نامساعد حالات میں بھی پارٹی کا پرچم بلند رکھا۔

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے.اس موقع پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، اور ڈپٹی...
12/10/2025

نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے.
اس موقع پر اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، اور ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی ، منسٹر مینہ خان آفریدی ، سینیٹر مشال یوسفزئی اور ایم پی اے عدیل بھی موجود تھے۔

Pakistan Tehreek-e-Insaf
PTI Khyber Pakhtunkhwa
Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa

12/10/2025

پاکستان نے اب تک افغانستان کی بارڈر پر موجود 19 افغان پوسٹوں پرقبضہ کرلیا، سیکیورٹی ذرائع

طلحہ محمود کے ساتھ کسی بھی انتخابی اتحاد قابل قبول نہیں۔ مسلم لیگ ن اپر چترال کا اعلامیہ این اے ون چترال میں اگلے مہینے ...
11/10/2025

طلحہ محمود کے ساتھ کسی بھی انتخابی اتحاد قابل قبول نہیں۔ مسلم لیگ ن اپر چترال کا اعلامیہ

این اے ون چترال میں اگلے مہینے ہونے والے ضمنی انتخابات اور وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے متوقع دورہ چترال کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرنے کے سلسلے میں مسلم لیگ ن اپر چترال کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر سعید احمد خان کی صدارت میں بونی میں منعقد ہوا جس میں اپر چترال کے تینوں تحصیلوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز، تمام تحصیل کابینہ کے افراد، ضلعی کابینہ، علماء ونگ، یوتھ ونگ اور یوتھ کوارڈینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔

اس موقع پر طویل غور و خوص اور مشاورت کے بعد ذیل متفقہ طور پر ذیل قرار داد منظور کیا گیا۔

1: طے پایا کہ اگلے ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن مرکز میں حکومتی پارٹی کا حصہ ہونے کے ناطے الیکشن میں بھر پور طریقے سے شرکت کرے گی۔
2: یہ بھی طے پایا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن مل بیٹھ کر خوشگوار ماحول پیدا کر کے ایک مشترکہ امیدوار لانے میں اپنا کردار ادا کریگا۔

3: طے پایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مشترکہ اور متفقہ امیدوار شہزادہ افتخار الدین ہو گا اور ان پر مکمل اعتماد کیا گیا۔

4: طے پایا کہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے جماعت اسلامی چترال کے فیصلے کو بے حد سراہا گیا اور دیگر جماعتوں سے بھی ایسے ہی جذبات کا اظہار کرنے کی خواہش ظاہر کیا گیا۔

5: اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دیگر جماعتوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی عرض سے اپر چترال سے صدر، جنرل سیکرٹری، سینئر نائب صد اور انفارمیشن سیکرٹری پارٹی امیدوار کے ساتھ مل کر فیصلہ ساز ہوں گے۔

6: اس موقع پر یہ بھی طے پایا گیا کہ اکتوبر کے آخری ہفتے تک وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا متوقع دورہ کنفرم ہونے کی صورت میں اپر چترال کا سپاسنامہ علیحدہ سے مرتب کیا جائے گا۔

7: یہ بھی طے پایا گیا کہ اپر چترال کابینہ کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو اپر چترال کا بھی دورہ کرنے کی دعوت دی جائے گی۔

8: اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چترال میں نیشنل کنسنسز ایڈاپ کرنے کے بجائے لوکل کنسیسز کو تریج دیں گے کیونکہ چترال کی زمینی حقائق قومی سطح کی حالات سے بالکل مطابقت نہیں رکھتی ہے۔

9: یہ بھی طے پایا کہ چترال کی ننگ و ناموس کے لئے ہم سب کو ایک ہی پلیٹ فارم میں آنا ہوگا۔

10: یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی حکومت مقامی مسلم لیگ ن کے ورکروں اور عہدہ داروں کی رائے کے برخلاف طلحہ محمود سے انتخابی گٹھ جوڑ کرنے کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ ن چترال الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کرے گی۔

Address

18 Victoria Street
Slough
SL11PR

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Chitral Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Chitral Online:

Share