Khabron Wali Sarkar

Khabron Wali Sarkar Every news that you can't watch on our news channels you will find on this page

17/07/2025

لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں، نیب کی کوہستان کرپشن کیس میں تہلکہ خیز کارروائی

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی, اربوں روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، سونا اور نقدی ضبط

کنٹریکٹر محمد ایوب گرفتار؛ دوران تفتیش اعظم سواتی سمیت دیگر بااثر افراد سے ڈیلز کا انکشاف

کارروائی کے دوران 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور منجمد کیے گئے

ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلو گرام سونا برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا

73 بینک اکاؤنٹس منجمد؛ جن میں سے 5 ارب روپے کی رقم بر آمد کی گئی

77 لگژری گاڑیاں برآمد؛ جن میں نئی ماڈل کی مرسڈیز، بی ایم ڈبلیو، آؤڈی، پورش، لیکسز، ریوو، مارک ایکس، لینڈ کروزر اور فارچیونر شامل، کل مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد

30 رہائشی گھر، 25 فلیٹس، 12 کمرشل پلازے، 12 دکانیں، اور 4 فارم ہاؤسز نیب نے قبضے میں لے لیے

ضبط کی گئی جائیدادوں میں پینٹ ہاؤسز اور 175 کنال زرعی اراضی بھی شامل

کل 109 جائیدادیں راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں ضبط

ضبط شدہ املاک کی مجموعی مالیت 17 ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے

فیصل آباد تھانہ بلوچنی کی حدود میں ملک تحسین اعوان سابقہ چیئر مین فیسکو اور نون لیگی رہنما کے ڈیرے سے گرفتار کیئے گئے پا...
10/07/2025

فیصل آباد تھانہ بلوچنی کی حدود میں ملک تحسین اعوان سابقہ چیئر مین فیسکو اور نون لیگی رہنما کے ڈیرے سے گرفتار کیئے گئے پاکستانی ملزمت جو آن لائن فراڈ میں ملوث ہیں جن کو کل عدالت میں پیش کیا گیا تھا پولیس نے ان ملزمان کامزید 14 دن کا جسمانی ریمانڈ عدالت سے مانگ لیا

09/07/2025

فیصل آباد میں غیر ملکی خواتین آن لائن فراڈ میں ملوث گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دی
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر انعامی سکیموں کا جھانسہ دے کر عوام کو لوٹنے والی غیر ملکی خواتین گرفتار

08/07/2025

آج کا لطیفہ
200 یونٹ والے صارفین کو %80 ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے
🤣😂😂
حالانکہ سوال عوام کا یہ تھا کہ 200 یونٹ پر بل تقریباً 3083 اور 201 یونٹ پر بل 8154 کیوں آتا ہے
سوال سادہ اور معصومانہ تھا کہ انکل ایک یونٹ کا بل 5174 روپے کیوں؟ مگر انکل سرکار کے نوکر ہیں اور غلطی سے موصوف خود کو عوام کا خدمت گار بھی کہتے ہیں نام نہی بتاؤں گا آپ لوگ خوداندازہ کر لیں ہمارے اداروں کے سربراہان کتنے پڑھے لکھے ہیں

08/07/2025

ایک یونٹ کے فرق پر بل اتنا کیوں بڑھ جاتا ہے؟ رکن قومی اسمبلی ملک انور تاج کا سوال

لائف لائن والے صارفین کو 200 یونٹ تک 5000 روپے بل آتا ہے، رانا سکندر حیات

جیسے ہی 201 یونٹ ہوتے ہیں بل 15 ہزار ہو جاتا ہے،رانا سکندر حیات
ایک یونٹ بڑھنے سے اگلے 6 ماہ تک پروٹیکٹڈ صارف بھی نہیں رہتا،رانا سکندر حیات

اس مہینے کیلئے نان پروٹیکٹڈ رکھ لیں چھ ماہ کیلئے کیوں،رانا سکندر حیات کا استفسار

200 یونٹ تک کے صارفین کو 80 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے،اویس لغاری

06/07/2025

فیصل آباد:گارڈ کو کالونی میں بااثر افراد کو روکنا مہنگا پڑ گیا

فیصل آباد:ستیانہ روڈ نجی کالونی میں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے شناخت کیلئے بااثر افراد روکنے پر تشدد،فائرنگ

فیصل آباد:بااثر ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور جان لیوا فائرنگ کی

فیصل آباد:فوٹیج میں بااثر افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے

فیصل آباد:ملزمان کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

فیصل آباد: پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا مگر گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکے گی

فیصل آباد: متاثرہ گارڈ کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

فيصل آباد سمیت پنجاب بھر میں چنگچی رکشوں پر پابندی کا فیصلہپنجاب حکومت نے شہری و دیہی علاقوں میں چنگچی رکشوں اور غیر رجس...
05/07/2025

فيصل آباد سمیت پنجاب بھر میں چنگچی رکشوں پر پابندی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے شہری و دیہی علاقوں میں چنگچی رکشوں اور غیر رجسٹرڈ لوڈر گاڑیوں پر مرحلہ وار مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق لاہور، فیصل آباد، تاندلیانوالہ، جڑانوالہ، سمندری، ملتان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت دیگر بڑے شہروں اور دیہی علاقوں میں کیا جائے گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق یہ اقدام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک نظام کی بہتری اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔ حکومت نے غیر قانونی چنگچی رکشوں کے مالکان کو 30 دن کی مہلت دی ہے، جس کے بعد صوبہ بھر میں سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

فیصل آباد پولیس کا نیا تھانہ ایئرپورٹ قائم کردیا گیا،فیصل آباد میں پولیس تھانوں کی تعداد  پینتالیس ہوگئی،تھانہ صدر کی چو...
02/07/2025

فیصل آباد پولیس کا نیا تھانہ ایئرپورٹ قائم کردیا گیا،فیصل آباد میں پولیس تھانوں کی تعداد پینتالیس ہوگئی،تھانہ صدر کی چوکی رشید آباد کی بلڈنگ تھانہ ایئرپورٹ کے حوالے کردی گئی،چوکی رشید آباد کو تھانہ ائیرپورٹ میں ضم کردیا گیا،تھانہ ٹھیکریوالہ کی چوکی سبزی منڈی بھی تھانہ ائیرپورٹ میں شامل،انسپکٹر یوسف شہزاد ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ تعینات، سب انسپکٹر،اے ایس آئی،حوالدار اور کانسٹیبلان سمیت سو اہلکاربھی تھانہ ائیرپورٹ تعینات کردیئے گئے،تھانہ ائیرپورٹ میں کل سے باقاعدہ فرائض کی انجام دہی شروع ہوجائے گی

29/06/2025

شاید سیاستدانوں کو گرمی زیادہ لگتی ہے
‏سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو نماز جنازہ پڑھنے پہنچے ہیں۔ ایسے مناظر پہلی دفعہ دیکھے ہیں کہ ٹھنڈے Ac والی گاڑی صف میں کھڑی کرکے جنازہ پڑھا گیا ہو۔

سوات، پاکستان: شدید سیلاب کے باعث 18 افراد پانی میں پھنس گئے۔ ایک گھنٹے کی امید کے باوجود مدد نہ پہنچ سکی، بدقسمتی سے سی...
28/06/2025

سوات، پاکستان: شدید سیلاب کے باعث 18 افراد پانی میں پھنس گئے۔ ایک گھنٹے کی امید کے باوجود مدد نہ پہنچ سکی، بدقسمتی سے سیلابی لہریں انہیں بہا لے گئیں۔

28/06/2025

ہمارے لوگ ایک ٹک ٹاک وڈیو اور چند فوٹوز کی خاطر اپنی اور فیملی کی جان خطرے میں ڈالتے ہیں
خدارا اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کو گہرے پانی سے دور رکھیں

23/06/2025

‏خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کررہے تھے اچانک کے پی پولیس نے سرکاری ملازمین پر شیلنگ شروع کردی،جبکہ تحریک انصاف خود احتجاجی سیاست کو اپنا مشغلہ سمجھتی ہے

Address

Southwark

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabron Wali Sarkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabron Wali Sarkar:

Share