Shab____E___ hijran

Shab____E___ hijran لائک اور کمینٹ سے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہے شکریہ

28/05/2025
09/03/2025

کام والی آنٹی کو گھر چھوڑنے جا رہا تھا پیچھے سے کسی نے اواز دی نبھانے والے نبھا ہی جاتے ہے

28/02/2025

مہربان رویے ہمیشہ اچھے لگتے ہیں،
یہ جینے کی رغبت بڑھا دیتے ہیں_!! 🙂❤️

اداکار وان ڈیزل اپنے جیون ساتھی سے تین سال قبل بچھڑ گئے تھے، لیکن جب ان کی علیحدگی ہوئی تو انہوں نے اسے گھر سے باہر جانے...
17/10/2024

اداکار وان ڈیزل اپنے جیون ساتھی سے تین سال قبل بچھڑ گئے تھے، لیکن جب ان کی علیحدگی ہوئی تو انہوں نے اسے گھر سے باہر جانے نہیں دیا کیونکہ انہیں خوف تھا کہ وہ مشکلات کا سامنا کرے گی۔ اس لیے وہ اپنے شادی شدہ گھر کو چھوڑ کر اس کے قریب ہی ایک جگہ منتقل ہو گئے۔

یہی نہیں، بلکہ وان ڈیزل نے ہر ماہ اس کے اور اس کی بیٹی کے انٹرنیٹ، فون اور بجلی کے بل ادا کیے اور ان کے ہفتہ وار اخراجات بھی فراہم کیے۔ انہوں نے کسی بھی میڈیا کو ان کی ذاتی زندگی یا علیحدگی پر بات کرنے سے سختی سے روک دیا۔

تین سال بعد، جب ان کی ساتھی شاپنگ سے واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئیں، تو خبر عام ہوئی۔ جیسے ہی وان ڈیزل کو معلوم ہوا، وہ فوراً ہسپتال پہنچے، خون کا عطیہ دیا کیونکہ انہیں خون کی ضرورت تھی، اور ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ جب ان کی ساتھی صحت یاب ہو گئیں، تو دونوں ایک بار پھر اکٹھے ہو گئے۔

یا تو ہم خلوص اور عاجزی کے ساتھ محبت کرتے ہوئے ساتھ رہتے ہیں، یا پھر علیحدہ ہو جاتے ہیں، لیکن محبت اور احترام ہمیشہ قائم رکھتے ہیں۔ ہم اپنی قیمتی یادوں کو سنبھالتے ہیں اور ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، چاہے حالات جیسے بھی ہوں۔ سچی محبت اور قربانی یہی ہوتی ہے۔

اگر خاموشی سے بڑھ کر کچھ خاموش ہوتا۔۔!!تو میں وہی کرتی. کوئی خاموشی تب چُنتا ہےجب وہ کہنے کے قابل سب کچھ کہہ چکا ہو۔ہم ت...
24/09/2024

اگر خاموشی سے بڑھ کر کچھ خاموش ہوتا۔۔!!
تو میں وہی کرتی.
کوئی خاموشی تب چُنتا ہے
جب وہ کہنے کے قابل سب کچھ کہہ چکا ہو۔
ہم تنہا زندگی کا سامنا کرتے ہیں۔
ایسے میں برداشت اور خاموشی بہترین ہتھیار ہیں۔
ہم نے دونوں کا سامنا کیا
اور خاموشی کا ایسے استعمال کیا

جیسے یہ بس اکلوتا ہنر ہو۔

ایسے لوگوں سے کنارہ کیجیۓ جن کی گفتگو کا موضوع دوسروں کی ذات ہو کیونکہ آپ جب وہاں سے اٹھیں گے تو اگلا موضوع آپ ہوں گے۔.....
24/09/2024

ایسے لوگوں سے کنارہ کیجیۓ جن کی گفتگو کا موضوع دوسروں کی ذات ہو کیونکہ آپ جب وہاں سے اٹھیں گے تو اگلا موضوع آپ ہوں گے۔..

خواتین کی اکثریت تعریف کے آگے ڈھیر ہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔!!! لیڈی ڈیانا نے قاہرہ میں اہرام کے سامنے یہ کہتے ہوئے تصویر کھنچوانے...
23/09/2024

خواتین کی اکثریت تعریف کے آگے ڈھیر ہوجاتی ہے ۔۔۔۔۔!!!
لیڈی ڈیانا نے قاہرہ میں اہرام کے سامنے یہ کہتے ہوئے تصویر کھنچوانے سے انکار کر دیا تھا کہ یہ تصویر boring اور مضحکہ خیز لگے گی
فوٹو گرافر نے کہا :
“میڈم، اہرام مصر دنیا کے سات عجائبات میں سے ایک ہیں اور آپ دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہیں اس لئے ہم تصویر لیں گے”
لیڈی ڈیانا مسکرائی اور کہا
“اب میں تمہاری ریکویسٹ کیسے ٹھکرا سکتی ہوں”

22/09/2024

ایک بادشاہ کے سامنے چار آدمی بیٹھے تھے...😃👇

1( اندھا )
2( فقیر )
3( عالم )
4( عاشق)

بادشاہ نے یہ مصرعہ کہہ دیا :-

" اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں"🥀

اور سب کو حکم دیا کہ اس سے پہلے مصرعہ لگا کر شعر پورا کرو...😃

اندھے نے کہا :-

"اس میں گویائی نہیں اور مجهـ میں بینائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں"🥀

فقیر نے کہا :-

"مانگتا پیسے مصور جیب میں پائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں" 🥀

عالم نے کہا:-

" بت پرستی دین احمد میں کبھی آئی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ھم نے بنوائی نہیں " 🥀

عاشق نے تو کمال کی حد کردی... کہا :-

" ایک سے جب دو ہوئے پھر لطف یکتائی نہیں،
اس لیے تصویر جاناں ھم نے بنوائی نہیں" 🥀

اب آپ بھی اپنے انداز میں اس مصرع کو مکمل کریں آغاز میں کرتا ہوں.

میموری فُل تھی ، سٹوریج ہم نے پائی نہیں
اس لیے تصویر جاناں ہم نے بنوائی نہیں!😁✍️ 🤣🤣🤣

ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے؛ "معاف کیجئے جناب، میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں، کیا میں آپ سے کچ...
29/06/2024

ایک عورت سڑک پر ایک آدمی کے پاس آتی ہے اور کہتی ہے؛
"معاف کیجئے جناب،
میں ایک چھوٹا سا سروے کر رہی ہوں،
کیا میں آپ سے کچھ سوال کر سکتی ہوں؟"

آدمی: "جی بالکل."

عورت: "فرض کریں کہ آپ بس میں بیٹھے ہیں اور ایک خاتون بس میں سوار ہوئی
اور اس کے پاس سیٹ دستیاب نہیں ہے،
کیا آپ اس کے لیے اپنی سیٹ چھوڑ دیں گے؟"

آدمی - "نہیں۔"

اس عورت نے اپنے پاس موجود پیپر پر نظر دوڑاتے ہوئے "بےادب" کے خانہ پر ٹک کرتے ہوئے
دوسرا سوال کیا: "اگر بس میں سوار خاتون حاملہ ہو تو کیا آپ اپنی سیٹ چھوڑ دیتے؟"

آدمی: "نہیں۔"

اب کی بار "خود غرض" پر ٹک کرتے ہوئے اگلا سوال کیا:
"اور اگر وہ خاتون جو بس میں سوار ہوئی وہ ایک بزرگ خاتون ہوں تو کیا آپ اسے اپنی سیٹ دیں گے؟"

آدمی: "نہیں۔"

عورت: (غصے سے) "تم ایک نہایت خود غرض اور بے حس آدمی ہو
جس کو خواتین کا ، بڑے اور ضعیف افراد کے آداب نہیں سکھائے گئے"

یہ کہتے ہوئے عورت آگے چلی گئی۔

پاس کھڑے دوسرا آدمی جو یہ بات چیت سن رہا تھا،
اس بندے سے پوچھتا ہے کہ اس عورت نے تمہیں اتنی باتیں سنائیں تم نے کوئی جواب کیوں نہیں دیا ؟

تو اس آدمی نے جواب دیا:
"یہ عورت اپنی چھوٹی سوچ اور آدھی معلومات کی بنا پر سروے کر کے لوگوں کا کردار طے کرتی پھر رہی ہے،
اگر یہ مجھ سے سیٹ نا چھوڑنے کی وجہ پوچھتی تو میں اسے بتاتا کہ

میں ایک "بس ڈرائیور" ہوں۔۔!!😂😂😂

ھمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہی ھے کہ ھم ادھوری
معلومات سے ھی دوسروں کو جانچنے کی کوشش کرتے ھیں

روٹی لینے تندور پر گیا تو دیکھا کہ تندور والے نے پنکھے کے ساتھ سگریٹ کی خالی ڈبیا باندھ رکھی تھی۔ میں اور پروفیسر آپس می...
27/06/2024

روٹی لینے تندور پر گیا تو دیکھا کہ تندور والے نے پنکھے کے ساتھ سگریٹ کی خالی ڈبیا باندھ رکھی تھی۔

میں اور پروفیسر آپس میں تکرار کرنے لگے۔
میرا کہنا تھا کہ پنکھے کا توازن بگڑ گیا ہے لہٰذا متوازن کرنے کے لئے ڈبیا باندھی گئی ہے جبکہ پروفیسر کا خیال تھا کہ پروں کی گردشی حرکت کو مطلوبہ رد عملی قوت مہیا کرنے کے لئے ڈبیا باندھی گئی ہے۔

ہاں ایک بات پر ہم دونوں متفق تھے کہ ڈبیا کا پروں کی آر پی ایم کی کمی بیشی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بحث طوالت پکڑنے لگی تو تندور والا کہنے لگا کہ صاحب میں بھی اپنا نظریہ پیش کروں کہ اس ایجاد کا میں ذمہ دار ہوں۔

ہم یک زبان ہو کر بولے کہو۔
وہ کہنے لگا کہ آٹے والے گودام میں بلی نے بچے دے رکھے ہیں، یہ ڈبیا میں نے ان کے کھیلنے کے لئے باندھ رکھی ہے۔
ہر بات پر نیوٹن بننے کی کوشش نہیں کرتے۔۔۔😏

مجھ سے مت پُوچھو کہ اس شخص میں کیا اچھا ہےاچھے اچھوں سے مجھے میرا برا اچھا ہےکس طرح مجھ سے محبت میں کوئی جیت گیایہ نہ کہ...
15/03/2024

مجھ سے مت پُوچھو کہ اس شخص میں کیا اچھا ہے
اچھے اچھوں سے مجھے میرا برا اچھا ہے

کس طرح مجھ سے محبت میں کوئی جیت گیا
یہ نہ کہہ دینا کہ بستر میں بڑا اچھا ہے

چارلی چپلن 88 سال زندہ رہے۔ اس نے ہمارے لیے 4 بیانات چھوڑے: (1) اس دنیا میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہے، یہاں تک کہ ہما...
19/02/2024

چارلی چپلن 88 سال زندہ رہے۔
اس نے ہمارے لیے 4 بیانات چھوڑے:
(1) اس دنیا میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں ہے، یہاں تک کہ ہمارے مسائل بھی نہیں۔
(2) مجھے بارش میں چلنا پسند ہے کیونکہ کوئی میرے آنسو نہیں دیکھ سکتا۔
(3) زندگی کا سب سے کھویا ہوا دن وہ ہے جس دن ہم ہنستے نہیں ہیں۔
(4) دنیا کے چھ بہترین ڈاکٹر...:
1. سورج
2. آرام
3. ورزش
4. خوراک
5. عزت نفس
6. دوست
اپنی زندگی کے ہر مرحلے پر ان سے جڑے رہیں اور صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہوں...
چاند دیکھو گے تو خدا کا حسن دیکھو گے۔
سورج کو دیکھو گے تو خدا کی قدرت دیکھو گے...
آئینہ دیکھیں تو اللہ کی بہترین تخلیق نظر آئے گی۔ تو یقین کرو۔
ہم سب سیاح ہیں، خدا ہمارا ٹریول ایجنٹ ہے جس نے پہلے ہی ہمارے راستوں، بکنگ اور منزلوں کی نشاندہی کر رکھی ہے... اس پر بھروسہ کریں اور زندگی سے لطف اندوز ہوں۔
زندگی بس ایک سفر ہے! لہذا، آج زندہ رہو!
کل نہیں ہو سکتا۔

Address

Southwark

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shab____E___ hijran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category