04/06/2025
اسلام آباد۔
ایک بچی کا قتل۔
ایک پاکستانی شہری کا قتل۔
جب بھی ایسا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو اکثریت اس مرنے والے کے بارے میں مثبت یا منفی رائے پیش کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔
چند لوگ اس کو مذہبی رنگ بھی دیتے ہیں
لیکن کیا کبھی کسی نے یہ سوال اٹھایا کہ انسانی جان اتنی سستی کیوں ہو گئ؟
کیا حکومت کی یہ ذمہ داری نہیں بنتی کہ وہ ہر شہری کو مذہب اور سیاست سے بالاتر ہو کر جان اور مال کا تحفظ فراہم کرے؟
کہتے ہیں کہ جیسی عوام ویسے ہی حکمران۔
اگر فرقہ واریت، لسانیت اور سیاست سے فرصت مل جائے تو سوچنا ضرور۔
پاکستانی۔