
04/04/2025
بھمبر آزاد کشمیر
نیشنل ٹوبیکو انڈسٹری کے نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کی غیر قانونی نقل و حمل کرتے ہوئے گرفتار ڈرائیور قمر شہزاد کا مزید 07 روزہ ریمانڈ منظور۔
محکمہ ان لینڈ ریونیو بھمبر نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے نیشنل ٹوبیکو انڈسٹری کی جانب سے نان ڈیوٹی پیڈ سمگل کیے جانے والے سگریٹ پکڑ لیےتھے۔ گاڑی ضبط فیکٹری سیل اور ڈرائیو کو محکمہ اکسائز نے گرفتار کر لیا تھا۔حکام کے مطابق دورانِ تلاشی غیر قانونی طور پر لے جائے جانے والے سگریٹس برآمد ہوئے، جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ڈرائیور قمر شہزاد کو عدالت میں پیش کرکے2025-04-11تک ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، تفتیش ایک ایماندار ، لائق اور دبنگ آفیسر کے حوالہ کی گئی ہے۔ محکمہ ان لینڈ ریونیو بھمبر کے افسران کا کہنا ہے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات و کمشنر ان لینڈ ریونیو سید انصر علی کی رہنمائی میں سگریٹ کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔