Ch News Burewala

  • Home
  • Ch News Burewala

Ch News Burewala Like and share for latest update & news of Burewala City
Burewala ka wahd Channel Jahan sab se pehle

08/09/2025

بورےوالا ۔گردو نواح میں موسلا دھار بارش شروع

بورے والا بارش سے نشیبی علاقے زیر اب

بورے والا بارش سے سیلاب زدگان کی مشکلات میں اضافہ

*بورےوالا. نواحی گاؤں 461 ای بی میں معصوم گونگے بہرے بچے کے قتل کے محرکات سامنے آ گئے.**دو روز قبل سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ک...
07/09/2025

*بورےوالا. نواحی گاؤں 461 ای بی میں معصوم گونگے بہرے بچے کے قتل کے محرکات سامنے آ گئے.*

*دو روز قبل سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کو 461 ای بی سے بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تو راقم نے بچے کی تلاش کے لیے اس کے فوٹو سمیت تمام معلومات نشر کر دیں تاکہ گمشدہ بچے کا کوئی سراغ مل سکے.*

*لیکن گزشتہ روز صبح کے وقت 461 ای بی میں سے ہی بچے کی نعش ملنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا اور پولیس حکام کے لیے یہ قتل ایک چیلنج کی مانند دکھائی دینے لگا.*

*واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اسی دوران سی سی ڈی انچارج محمد اکرام چوہدری نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی.*

*ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو اور ایس ایچ او تھانہ صدر زبیر سندھو نے ٹیم کے ہمراہ چند ہی گھنٹوں میں قتل کے مرکزی ملزم اعجاز کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا.*

*ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر قاتل اعجاز کے مقتول بچے کی والدہ کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جنہیں مقتول بچے عمر نے شاید دیکھ لیا تھا.*
*قاتل اعجاز کو ڈر تھا کہ بچہ اس کے ناجائز تعلقات کا راز فاش نہ کر دے اس لیے اس نے گمشدگی سے قتل تک کے عمل میں مرکزی کردار ادا کیا اور گونگے و بہرے معصوم بچے کی جان لے لی.*

*مبینہ طور پر شہریوں کی جانب سے اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملزم اعجاز کو سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے تاکہ ملزم کو عبرت کا نشان بنا کر اس کے جرم کی سزا دی جائے.*

04/09/2025

*بورے والا*
*افسوس ناک خبر فلک شیر ولدمحمدیار جیونکا بیٹ بھٹیاں کے قریب ڈوب گیا*

*تلاش جاری۔۔۔زرائع*

04/09/2025

بوریوالا سی سی ڈی اور ڈاکووں کے درمیان مقابلہ دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل مقابلہ 517 ای بی تھانہ صدر کی حدود میں ھوا

السلام علیکم زم زم میرج ہال بورے والا میں اس بچے نے جیولری سیٹ چوری کیا ہے 25 اگست کو رات 10 بجے شادی کی تقریب میں مہمان...
02/09/2025

السلام علیکم زم زم میرج ہال بورے والا میں اس بچے نے جیولری سیٹ چوری کیا ہے 25 اگست کو رات 10 بجے شادی کی تقریب میں مہمان بن کر آیا آگر کؤی بھی دوست اس کے بارے میں بتائے گا اسے 50 ہزار انعام دیا جائے گا ایف ائی ار بھی درج ہے نامعلوم بچے کے اوپر 03006994405

وہاڑی/سکول کھل گئے یکم ستمبر سے ضلع بھر کے سکول کھل جائیں گےسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 60 سکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گی مت...
31/08/2025

وہاڑی/سکول کھل گئے
یکم ستمبر سے ضلع بھر کے سکول کھل جائیں گےسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 60 سکولوں میں چھٹیاں بڑھا دی گی متاثرہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمئ سیلابی صورتحال بہتر ہونے تک معطل رہیں گی طلبہ کی حفاظت کو ہر حال میں یقیئ بنایا جائے گا. ضلعی انتظامیہ

31/08/2025
ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ  قیصر منظور سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے
31/08/2025

ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ قیصر منظور سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے ہوئے

30/08/2025

*بورےوالا. سیلاب کی موجودہ صورتحال سے سب سے زیادہ متاثر جو طبقہ ہوا ہے وہ کسان ہیں.*
*ہر طرف پانی ہی پانی کے باوجود پانی کی چوری کا سلسلہ بھی جاری ہے.*

*محکمہ انہار نے پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی.*

*ایس ڈی او محکمہ انہار شاہد افتخار نے 415 ای بی کے رہائشی قربان، غلام نبی، شفیق، شاہد، نوید اور 417 ای بی کے رہائشی ناظم علی، 413 ای بی کے رہائشی محمد افضل اور شہباز علی کے خلاف تھانہ شیخ فاضل میں مقدمات درج کروا کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے.*

*محکمہ انہار کے مطابق مذکورہ افراد نہری پانی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں.*

سکول بند کرنے یا کھولنے کے اختیارات اپنے اضلاع میں سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیئے گئے، نوٹیفیکیشن
29/08/2025

سکول بند کرنے یا کھولنے کے اختیارات اپنے اضلاع میں سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیئے گئے، نوٹیفیکیشن

29/08/2025

*مسافر بھی بھلا اپنا پتہ دیتے ہیں؟*
*تم نے گھر بسانے کا بھی سوچ رکھا تھا*

*بورےوالا. نواحی گاؤں 40 کے بی کے رہائشی ایک شخص نے بھی ایسی ہی ایک بس کی مسافر عورت کو اپنا شریک حیات بنا کر اپنا سب کچھ گنوا لیا.*

*8 ماہ قبل 40 کے بی کے رہائشی محنت کش مدثر شہزاد کا دوران سفر بس میں ایک خاتون سے ٹاکرا ہوا تو دونوں نے زندگی ایک ساتھ گزارنے کی ٹھان لی اور اسی عزم پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نکاح بھی کر لیا.*
*اور یوں بس کے دو مسافر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے.*

*جبکہ مدثر شہزاد اپنی دولہن کے بارے میں صرف وہی جانتا تھا جو اس نے اسے بتایا تھا خاتون نے 8 ماہ دولہے کے گھر پر گزارے اور پھر ہوا یہ کہ مدثر کام کے سلسلہ میں گگو منڈی گیا تو خاتون گھر میں موجود نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر.*
*پھر سے مسافر (فرار) ہو گئی.*

*دولہے نے اپنی دولہن کے خلاف کارروائی کے لیے ساہوکا پولیس کو اطلاع دی ہے پولیس مصروف کارروائی ہے*

29/08/2025

*بوریوالا روڈ. حادثہ دیوان صاحب روڈ تھانہ فتح شاہ کی حدود میں تیز رفتار ٹریلر کی کیری ڈبہ کو۔ ٹکر حادثہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق 8 افراد زخمی ہوگٸے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا*

Address


61010

Telephone

+923046632005

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ch News Burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ch News Burewala:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share