بلوچستان نیوز

  • Home
  • بلوچستان نیوز

بلوچستان نیوز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from بلوچستان نیوز, Media/News Company, .

بلوچستان کی تازہ ترین خبروں ‘ تجزیوں اور ویڈیوز کیلئے ابھی لائیک کریں

بلوچستان کا سب سے بڑا اور پہلا سوشل نیوز نیٹورک بلوچستان نیوز

#بلوچستان
#نیوز
#نیٹورک

*🌧️ بلوچستان موسم الرٹ – 14 جولائی 2025* آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی آج صبح سے لیکر کل 15 جولائی صبح تک:(بلوچستان نیوز...
14/07/2025

*🌧️ بلوچستان موسم الرٹ – 14 جولائی 2025*

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یعنی آج صبح سے لیکر کل 15 جولائی صبح تک:
(بلوچستان نیوز)
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی، کہیں درمیانی شدت کی طوفانی بارشوں کا امکان موجود ہے۔

متاثرہ علاقے:
شیرانی، ژوب، موسی خیل، بارکھان، رکنی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی، سوہی، جھل مگسی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ، زیارت، ہرنائی، سبی ، بھاغ ، مچھ، کلات، سوراب، خضدار، بیلہ لسبیلہ، صحبت پور، جعفرآباد، نصیر آباد۔

اہم نوٹ:
یہ سسٹم 15 جولائی تک شدت کے ساتھ موجود رہے سکتا ہے۔
اس کے بعد ایک اور لو پریشر بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں کو متاثر کرے گا، جس سے اچھی بارش کی توقع ہے۔ صورتحال میں تبدیلی ممکن ہے۔

بلوچستان کے ضلع موسی ٰ خیل، بارکھان اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے موسیٰ خیل:زلزلے سے متعدد مکانات منہدم، 4 افراد...
29/06/2025

بلوچستان کے ضلع موسی ٰ خیل، بارکھان اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

موسیٰ خیل:زلزلے سے متعدد مکانات منہدم، 4 افراد زخمی، ڈپٹی کمشنر موسی خیل

موسیٰ خیل:3 بجکر 24 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز

موسیٰ خیل: صبح 7 بجکر 33 منٹ پر دوبارہ 4.8 کا زلزلہ آیا،زلزلہ پیما مرکز

موسی خیل کا نواحی علاقہ راڑہ شم زلزلے سےمتاثر ہوا ہے ، ڈپٹی کمشنر بلال شبیر

موسیٰ خیل : زلزلے کے باعث متعدد مکانات منہدم، چھتیں اور دیواریں
گر گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر بلال

موسیٰ خیل:زخمیوں میں ایک بچہ اور خاتون شامل، ڈپٹی کمشنر بلال شبیر

موسی خیل : زلزلے کی وجہ سے 7 مکانات کو نقصان پہنچا ، پی ڈی ایم اے

موسیٰ خیل:زلزلے کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، پی ڈی ایم اے

موسیٰ خیل:زلزلے کے شدید جھٹکے 30 سیکنڈ تک جاری رہے
بلوچستان نیوز

*بلوچستان کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد**کوئٹہ**محکمہ داخلہ بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹ...
28/06/2025

*بلوچستان کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، متعدد پابندیاں عائد*

*کوئٹہ*

*محکمہ داخلہ بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ یہ اقدام یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک جاری رہے گا۔*

*محکمہ داخلہ کے مطابق جن اضلاع میں دفعہ 144 کا اطلاق کیا گیا ہے ان میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، کھچی، سبی اور اوستہ محمد شامل ہیں۔*

*جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق:*

*اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔*

*موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ممنوع قرار دی گئی ہے۔*

*نفرت انگیز مواد، کتب و رسائل کی نمائش اور فروخت پر سختی سے پابندی ہوگی۔*

*پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی، تاہم محرم کے جلوس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔*

*بغیر اجازت دکانیں، خیمے یا مکانات کرایہ پر دینا بھی خلاف قانون تصور ہوگا۔*

*محکمہ داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں حکومت کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے کو دیں۔*

وڈھ روڈ صبح 8:بجےسے بند ہے ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں ہواہے. انتظامیہ غائب ہے۔بلوچستان نیوز
22/05/2025

وڈھ روڈ صبح 8:بجےسے بند ہے ابھی تک کوئی مذاکرات نہیں ہواہے. انتظامیہ غائب ہے۔
بلوچستان نیوز

*بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور بی وائی سی قیادت سے متعلق کیس خارج کر دیا، عدالتی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے*ک...
22/05/2025

*بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور بی وائی سی قیادت سے متعلق کیس خارج کر دیا، عدالتی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے*

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے آج ڈاکٹر مہرنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی قیادت سے متعلق مقدمہ خارج کر دیا۔ یہ فیصلہ دو ماہ پر محیط متعدد سماعتوں اور دس روز تک محفوظ کیے گئے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مقدمے کے اچانک اخراج پر انسانی حقوق کے حلقوں اور عوامی نمائندوں کی جانب سے عدالتی شفافیت اور انصاف کے تقاضوں پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے عدالتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ فیصلہ انصاف کے اصولوں کی نفی کرتا ہے۔ ہم نے امید کی تھی کہ عدالت متاثرہ افراد کو سن کر غیر جانبدارانہ فیصلہ دے گی، مگر افسوس ایسا نہیں ہوا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے نے بلوچ عوام کے اعتماد کو مزید مجروح کیا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ طاقتور قوتوں کے خلاف آواز اٹھانا کس قدر مشکل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے حالیہ مہینوں میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی تھی، جس کے نتیجے میں ان کی قیادت کو قانونی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
بلوچستان نیوز

سانحہ خضدار وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید حافظ عاصم منیر کا ہنگامی دورہ کوئٹہ بلوچستان کے      حالات پر اہم فیصل...
21/05/2025

سانحہ خضدار وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید حافظ عاصم منیر کا ہنگامی دورہ کوئٹہ بلوچستان کے حالات پر اہم فیصلے متوقع فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد تقریب بھی موخر۔

کوئٹہ(بولتا بلوچستان میڈیا ویب ڈیسک)وزیراعظم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے'وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دھشتگردوں کی جانب سے اسکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔وزیر اعظم ہاؤس

وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔ذرائع وزیر اعظم ہاؤس
بلوچستان نیوز

پنجگور: حبیب بینک کے منیجر اغوا کے بعد لوٹ کر چھوڑ دیا گیابلوچستان نیوز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے...
20/05/2025

پنجگور: حبیب بینک کے منیجر اغوا کے بعد لوٹ کر چھوڑ دیا گیا
بلوچستان نیوز
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے حبیب بینک پنجگور کے منیجر محمد شریف کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا۔ واقعہ فلور ملز گرمکاں کے قریب پیش آیا جہاں مشتبہ افراد گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور انہیں گاڑی سمیت اغوا کر کے لے گئے۔

ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے محمد شریف سے موبائل فون، نقدی اور گاڑی چھیننے کے بعد انہیں سی پیک روڈ کے قریب چھوڑ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

*جعلی ڈومیسائل پر داخلہ: بلوچستان کے طالبعلموں کے حق پر ڈاکہ*بلوچستان نیوز *گوادر کی نشست پر غیر متعلقہ امیدوار کا قبضہ ...
17/05/2025

*جعلی ڈومیسائل پر داخلہ: بلوچستان کے طالبعلموں کے حق پر ڈاکہ*
بلوچستان نیوز
*گوادر کی نشست پر غیر متعلقہ امیدوار کا قبضہ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں*

بلوچستان جیسے پسماندہ اور محروم صوبے کے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم، خصوصاً میڈیکل کی تعلیم ایک خواب جیسی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے بلوچستان کے طلبہ کے لیے مخصوص کوٹہ مقرر کر رکھا ہے تاکہ وہ مساوی مواقع حاصل کر سکیں۔ مگر افسوس کہ اس نیک مقصد کو بعض عناصر اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جس میں شہتاج عظیم نامی ایک طالبہ نے گوادر، بلوچستان کا جعلی ڈومیسائل استعمال کرتے ہوئے HEC کے تحت بلوچستان کوٹے پر غلام محمد مہر میڈیکل کالج، سکھر میں داخلہ حاصل کیا ہے۔ شہتاج عظیم کا بلوچستان سے کسی قسم کا حقیقی تعلق نہیں ہے، اور یہ عمل نہ صرف قانوناً جرم ہے بلکہ صوبے کے مستحق طالبعلموں کے ساتھ بدترین ناانصافی بھی ہے۔

یہ سوال نہایت اہم ہے کہ کس کی غفلت یا ملی بھگت سے یہ داخلہ ممکن ہوا؟ کیا گوادر انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ڈومیسائل کی صداقت کی کوئی جانچ نہیں کی گئی؟ ایسے میں بلوچستان کے دیگر اہل اور مستحق طالبعلموں کا اعتماد ریاستی اداروں سے اٹھنا ایک فطری ردعمل ہو سکتا ہے۔

گوادر کی ضلعی انتظامیہ، بلوچستان حکومت، HEC اور دیگر متعلقہ اداروں کو اس معاملے کا فوری اور سخت نوٹس لینا چاہیے۔ جعلی ڈومیسائل کے ذریعے داخلہ حاصل کرنے والے طالبعلم کا داخلہ منسوخ کیا جائے، اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی اس طرح کی جعلسازی کا سوچ بھی نہ سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ اصل حقدار طالبعلم کو اس نشست پر موقع دیا جائے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کا اعتماد بحال ہو اور تعلیم کے میدان میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

*کرپشن کے کھلاڑی یا قانون سے لاعلمی رکھنے والے*بلوچستان نیوز چاغی  سے لیکر کوئٹہ تک چیک پوسٹوں پر تعینات ہونیوالے اہلکار...
17/05/2025

*کرپشن کے کھلاڑی یا قانون سے لاعلمی رکھنے والے*
بلوچستان نیوز

چاغی سے لیکر کوئٹہ تک چیک پوسٹوں پر تعینات ہونیوالے اہلکاران راتوں رات کروڑپتی بننے کا انکشاف‘

ذرائع کے مطابق چاغی سے لیکر کوئٹہ کے مختلف چیک پوسٹوں تک قائم چیک پوسٹوں پر ایک رات میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ سے 2 کروڑ روپے بھتہ اور رشوت کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں

چاغی سے کوئٹہ تک کے چیک پوسٹوں پر تعینات لیویز نفری کے انچارج اسسٹنٹ کمشنر اور رسالدار ۔ سمیت دیگر عملے نے رشوت خوری اور بھتہ کا بازار گرم رکھا ہے

سگریٹ چھالیہ جاپانی ایٹمز ایرانی پیٹرول‘ڈیزل سمیت دیگر سامان لانیوالی گاڑیوں کو روک کر ان سے رشوت اور بھتہ طلب کیا جاتا ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے امن وامان کی بحالی‘ سمگلنگ کی روک تھام کیلئے مختلف چیک پوسٹوں کو دوبارہ بحال کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن ان چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ نے رشوت اور بھتہ کا ریکارڈ ہی توڑ دیا اور اگر رشوت خوری اور بھتہ کا مقابلہ ہو جائے تو ان چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کا نام ورلڈ گنیزریکارڈ میں درج ہونا چاہے

کیونکہ چاغی سے لیکر کوئٹہ تک چیک پوسٹوں پر تعینات ہونیوالے عملے کی ایک رات کی کمائی تقریباً ڈیڑھ کروڑ سے دو کروڑ روپے ہیں جو رشوت و بھتہ کی صورت میں غریب اور سادہ لوح عوام کو لوٹتے ہیں۔

سننے میں آیا ہے کہ یہ بھتہ اور رشوت بلوچستان حکومت کے اہم عہدوں کے سیاسی رہنماؤں‘بیوروکریسی اور ڈپٹی کمشنر تک جارہا ہے

اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی کرکے حقائق منظر عام پر لائی جائے۔

خضدار: صمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، چار لیویز اہلکار شھید بلوچستان نیوز بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں واقع صمند...
17/05/2025

خضدار: صمند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، چار لیویز اہلکار شھید

بلوچستان نیوز
بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں واقع صمند لیویز چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار شھید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ رات کی تاریکی میں کیا گیا، جب اچانک مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ کی۔ حملے کے دوران چیک پوسٹ پر موجود چار اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

شھید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت مقبول، خدا بخش، اعجاز احمد اور محمد علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بلوچستان نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share