Voice Of Baltistan-VOB

  • Home
  • Voice Of Baltistan-VOB

Voice Of Baltistan-VOB VoB is for developing different contents on Technology, Health, Education, Urdu News,

شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی قیامت!سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لاشیں برآمد، 4 زخمی ریسکیو، 15 سے زائد لاپتہبابوسر ٹاپ ...
24/07/2025

شاہراہ تھک بابوسر پر سیلابی قیامت!
سیاحوں کی 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 لاشیں برآمد، 4 زخمی ریسکیو، 15 سے زائد لاپتہ
بابوسر ٹاپ روڈ سے آگے دیا مر کی حدود میں "کلاؤڈ برسٹ"" کے نتیجے میں ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت صغری کا منظر پیش کیا، جہاں لودھراں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو جانے والے 22 افراد کی گاڑی پر بھاری تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس سانحے میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کے سی ای او فہد اسلام، ان کے اکلوتے بیٹے اور دیگر افراد کی موت کی اطلاعات نے فضا کو مزید سوگوار بنا دیا۔ فہد اسلام، ڈاکٹر عفان کے بھائی تھے، جنہیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا دیکھنے والے احباب نے آج گہرے غم میں ڈوبا ہوا پایا۔ یہ اندوہناک حادثہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے حلقہ احباب کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔
ہم ڈاکٹر عفان سمیت تمام متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ لمحہ صبر اور اللہ کی طرف رجوع کا ہے۔
اور تمام اہل وطن سے اپیل کرتے ہیں کہ موسم کی شدت اور ممکنہ خطرات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔

گورنر گلگت بلتستان کا خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات کرنے والے سیلاب متاثرین کے متعلق بیان
24/07/2025

گورنر گلگت بلتستان کا خالصہ سرکار اراضی پر تعمیرات کرنے والے سیلاب متاثرین کے متعلق بیان

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی شاندار کامیابی — خود کفیل بننے والا پہلا محکمہ، ریکارڈ ریونیو حاصل کیا۔محکمہ سیاحت گلگت بلتس...
21/07/2025

محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کی شاندار کامیابی — خود کفیل بننے والا پہلا محکمہ، ریکارڈ ریونیو حاصل کیا۔
محکمہ سیاحت گلگت بلتستان نے مالی سال 2024-25 کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 کروڑ 95 لاکھ روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا، جو کہ مقرر کردہ ہدف 27 کروڑ 50 لاکھ روپے سے 45 فیصد زائد ہے۔
یہ کارکردگی نہ صرف مالی لحاظ سے ایک اہم سنگِ میل ہے بلکہ یہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں پائیدار ترقی اور مؤثر حکومتی پالیسیوں کی عکاسی بھی کرتی ہے۔محکمہ سیاحت اب گلگت بلتستان کا پہلا اور واحد محکمہ بن چکا ہے جو اپنے سالانہ اخراجات سے زیادہ آمدنی پیدا کر رہا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران محکمے کا کل بجٹ 36 کروڑ روپے تھا، جبکہ حاصل شدہ آمدنی اس سے 10 فیصد زائد رہی۔ اس طرح محکمہ نہ صرف خود کفیل ہو چکا ہے بلکہ اضافی رقم بھی حکومتی خزانے میں جمع کرا رہا ہے، جو کسی بھی سرکاری محکمے کے لیے ایک نمایاں کامیابی ہے۔
محکمہ سیاحت نے رواں سال نہ صرف اندرون ملک بلکہ پاکستان سے باہر مختلف بین الاقوامی فورمز پر بھی بھرپور شرکت کی اور گلگت بلتستان میں موجود ایڈونچر، کلچرل اور نیچر بیسڈ ٹورزم کے مواقع کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ان اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آئے اور بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں کی دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔ بین الاقوامی میڈیا، بلاگرز، اور ٹریول فورمز پر گلگت بلتستان کے خوبصورت اور محفوظ سیاحتی مقامات کو سراہا گیا۔

کلیدی اقدامات

محکمہ سیاحت کی اس کامیابی کے پیچھے کئی اہم اصلاحاتی و انتظامی اقدامات کارفرما رہے، جن میں شامل ہیں:

سیاحتی میلوں اور فیسٹیولز کا انعقاد

ہوٹلوں، گیسٹ ہاؤسز، اور ٹور آپریٹرز کی رجسٹریشن و نگرانی

مقامی افراد کے لیے ٹور گائیڈ ٹریننگ پروگرامز

سیاحوں کے لیے محفوظ اور معیاری سہولیات کی فراہمی

انفراسٹرکچر میں بہتری اور سہولت کاری
محکمے کے ترجمان کے مطابق یہ کامیابی حکومت گلگت بلتستان کی سیاحت دوست پالیسیوں، مؤثر قیادت، ادارہ جاتی اصلاحات، اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔ محکمہ سیاحت آئندہ مالی سال میں مزید بہتر اقدامات کے ذریعے گلگت بلتستان کو ایک بین الاقوامی معیار کے سیاحتی مرکز کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

گلگت۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے قیام کا بنیادی...
21/07/2025

گلگت۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں، اداروں اور کارپوریشنز میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حقائق تک رسائی، تحقیقات اور قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لانا ہے۔

ادارے کے قیام سے اب تک شاید ہی کوئی محکمہ ایسا ہو جسے معلومات کی فراہمی کے لیے خطوط ارسال نہ کیے گئے ہوں۔ اینٹی کرپشن قوانین کے تحت تمام سرکاری ادارے اس بات کے پابند ہیں کہ وہ طلب کی گئی معلومات مقررہ وقت کے اندر فراہم کریں۔

کسی ادارے کی جانب سے معلومات کی فراہمی سے گریز، تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش یا یہ کہنا کہ کارروائی ذاتی عناد کی بنیاد پر کی جا رہی ہے، نہایت نامناسب ہے۔ میڈیا میں آ کر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے قانونی اختیارات سے متعلق غللط بیانی کرنا نہ صرف تحقیقات کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے بلکہ یہ بدعنوان عناصر کی حوصلہ افزائی کے مترادف بھی ہے۔

مروجہ قوانین کے مطابق ترقیاتی اسکیموں میں بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات پر مختلف اداروں سے معلومات طلب کی گئیں، جن میں سے بیشتر اداروں نے بروقت تعاون کرتے ہوئے درکار معلومات فراہم کیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو رول 7(5) بمطابق اینٹی کرپشن رولز 2019 کے تحت اختیار حاصل ہے کہ وہ سرکاری محکموں، خودمختار اداروں یا کارپوریشنز کے سربراہان سے کسی بھی انکوائری یا تحقیقات کے لیے مطلوبہ دستاویزات اور معلومات براہِ راست طلب کر سکتا ہے۔

اسی طرح، ایک مخصوص ادارے سے بھی بے ضابطگیوں سے متعلق معلومات طلب کی گئیں۔ تاہم تحقیقات کا عمل ابھی جاری ہے اور ذمہ داران کا تعین ہونا باقی ہے۔ اس کے باوجود ادارے کے سربراہ کی جانب سے میڈیا پر غلط بینی کرنا اور حقائق سامنے آنے سے قبل بیانات جاری کرنا قانون کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات کے منافی اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور غلط معلومات کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کر نے کی مزموم کوشش ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کے رول 20 بمطابق اینٹی کرپشن رولز 2019 کے تحت ادارے کے سربراہ کو یہ مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی معاملے کی تحقیقات کا حکم دے اور کسی بھی فرد یا ادارے سے معلومات طلب کرے جو تحقیقات کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہوں. یاد رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو کسی بھی ادارے سے معلومات طلب کرنے کے لئے کسی مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Anti-Corruption Establishment Gilgit Baltistan

حفیظ الرحمن کو پارٹی سے فارغ کریں تو آنے والی حکومت مسلم  لیگ ن کی ہوگی ورنہ پارٹی ختم ہو جائے گی.. ڈاکٹر اقبال انستھیزی...
21/07/2025

حفیظ الرحمن کو پارٹی سے فارغ کریں تو آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی ورنہ پارٹی ختم ہو جائے گی.. ڈاکٹر اقبال انستھیزیا کا ڈاکٹر ہے اہنی ڈیوٹی دے سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔مسلم لیگ کے رہنماوں کی پریس کانفرنس

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان میں گندم و آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے. محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 1 لاکھ 80 ہزار گندم  بوریوں کی شک...
21/07/2025

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان میں گندم و آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے. محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 1 لاکھ 80 ہزار گندم بوریوں کی شکل میں ریزرو سٹاک موجود ہے. محکمہ فنانس اسلام کی طرف سے گندم سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے مالی سال 26-2025 کے لئے مختص کی گئی ہے جو کہ وہاں سے ماہانہ بنیاد پر بجٹ ریلیز کرتے ہیں. ماہ جولائی کا ریلیز پیر تک جاری ہوگا. ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر کے مطابق محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے پاس ریزرو سٹاک کی مد میں 1 لاکھ 10 ہزار بوریاں جبکہ گندم آٹے کی صارفین کو فراہمی کے حوالے سے نظام کو ڈیجیٹائزیشن کی وجہ سے اب تک محکمہ خوراک کے پاس 70 ہزار بوریاں بچت ہوگئی ہے. کل ملاکر 1 لاکھ 80 ہزار بوریاں سٹاک میں موجود ہے. ادارہ ہذا اس سٹاک سے کم از کم 2 ماہ عوام الناس کو بلا تعطل گندم/آٹا فراہم کرسکتا ہے. ماہ جولائی کا کوٹہ تمام اضلاع کو فراہم کردی گئی ہے اور گندم آٹے کا کوئی بحران موجود نہیں ہے. نئے مالی سال کے شروع میں ہمیشہ سے ریلیز جاری ہونے کےلئے کچھ وقت لگتا تھا ایسا ہی اس مالی سال میں بھی لگا ہے جو کہ پیر کے روز تک مالی سال کا پہلا ریلیز جاری ہوگا. ڈائریکٹر خوراک گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ عوام الناس افواہوں پر کان نہ دھرے. محکمہ کے پاس ریزرو سٹاک کے مد میں کافی سٹاک موجود ہے. اور بلا تعطل گندم و آٹے کی فراہمی جاری ہے.

21/07/2025

غیر آئینی صوبے میں کسی بھی قسم کا ٹیکس قابل قبول نہیں ۔
کل سے سوست پورٹ کے باہر تاجر ایکشن کمیٹی کا دھرنا ہوگا۔

شگرافتخار سدپارہ کی جسد خاکی اور زخمی کوہ پیما کی ریسکیو کے لیے پاک آرمی کا آپریشن جاری۔ضلعی انتظامیہ شگر کی درخواست پر ...
21/07/2025

شگر
افتخار سدپارہ کی جسد خاکی اور زخمی کوہ پیما کی ریسکیو کے لیے پاک آرمی کا آپریشن جاری
۔ضلعی انتظامیہ شگر کی درخواست پر پاک آرمی نے مرحوم مقامی کوہ پیما افتخار سدپارہ کی جسد خاکی اور غیر ملکی زخمی کوہ پیما کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ریسکیو کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران برفانی تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک غیر ملکی کوہ پیما زخمی ہوئے تھے، جب کہ سکردو سے تعلق رکھنے والے مقامی کوہ پیما افتخار سدپارہ موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے۔
زخمی کوہ پیما اور مرحوم کی جسد خاکی کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی فوری ضرورت تھی، جس پر ضلعی انتظامیہ شگر نے پاک آرمی سے مدد کی درخواست کی۔ پاک آرمی نے انسانی ہمدردی کے تحت بلا معاوضہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا، جو بہت جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔ زخمی کوہ پیما اور افتخار سدپارہ کی میت کو بذریعہ ہیلی کاپٹر سکردو منتقل کیا جائے گا۔
مقامی عوام، کوہ پیماؤں کے لواحقین اور سول سوسائٹی نے پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ شگر کی بروقت کاوشوں پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

18/07/2025

سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ میں جلد بحریہ یونیورسٹی قائم ہوگا معاملات طے ہوگیا۔ذرائع

وادی خپلو کی چھپی ہوئی جنتسیاحوں کی نظروں سے اوجھل، ہنجور سرمو بروق نالے میں واقع دخولی جھیل — جسے صدیوں سے پریوں کا مسک...
18/07/2025

وادی خپلو کی چھپی ہوئی جنت
سیاحوں کی نظروں سے اوجھل، ہنجور سرمو بروق نالے میں واقع دخولی جھیل — جسے صدیوں سے پریوں کا مسکن کہا جاتا ہے — کو گانچھے کے معروف فوٹوگرافر ندیم بلتی نے اپنے کیمرے میں قید کر لیا

یہ جھیل نہ صرف فطرت کے حسین ترین رازوں میں سے ایک ہے بلکہ ایک روحانی و رومانوی کشش بھی رکھتی ہے۔

خاموشی، خوبصورتی اور قدرت کا کمال — سب کچھ ایک تصویر میں۔

اگر آپ نے یہ جھیل نہیں دیکھی، تو سمجھیں گانچھے کی ایک خوبصورت کہانی آپ سے چھوٹ گئی۔

#گانچھے

ِ محکمہ ویسٹ مینجمنٹ کے ِ ملازمین پچھلے ۴ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم  ذرائع کے مطابق محکمہ ویسٹ مینجمنٹ بلتستان ریجن کے...
18/07/2025

ِ محکمہ ویسٹ مینجمنٹ کے ِ ملازمین پچھلے ۴ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم

ذرائع کے مطابق محکمہ ویسٹ مینجمنٹ بلتستان ریجن کے ۴ یونٹس کے ۱۲۷ ملازمین پچھلے ۴ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں سیکرٹری رحیم گل کے زیر نگرانی بھرتی ہونے والے ملازمین بھرتی کے بعد تا حال تنخواہوں سے محروم ہیں محکمہ ملازمین کو مختلف معاملات دیکھا کر تنخواہ نہیں دے رہا ملازمین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں

سکردو کشمیری زعفران کی کاشت کریں اور کروڑوں روپے کمائیں کشمیری زعفران جسے کچھ پہاڑی علاقوں میں قیصر کے نام سے جانا جاتا ...
18/07/2025

سکردو
کشمیری زعفران کی کاشت کریں اور کروڑوں روپے کمائیں
کشمیری زعفران جسے کچھ پہاڑی علاقوں میں قیصر کے نام سے جانا جاتا ہے

میرے کشمیری بھائیو! آپ مجھ سے اختلاف کرتے ہیں کہ ہم بیرون ملک محنت مزدوری نہ کریں تو گھر فاقوں کی نوبت آ جائے۔ مگر ایسا نہیں ہے اللہ پاک نے ہمیں سرسبز و شاداب زمین عطا کی ہے اور قدرتی طور پر پانی کے ٹھنڈے چشمے ندی نالوں میں وافر پانی جبکہ کھیتوں کو بارشیں ہی سیراب کر دیتی ہیں ہم کچھ بھی نہ کریں صرف زعفران کی فصل لگائیں تو کروڑوں روپے کما سکتے ہیں ریاست جموں و کشمیر بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان لداخ تمام علاقوں میں زعفران کی کاشت کی جا سکتی لیکن ہمیں عرب کے تپتے صحراؤں کی خاک چھاننے میں ہی مزہ آتا ہے 😭
کشمیری زعفران سنہری خوشبو والی نایاب فصل
یہ دلکش تصاویر دنیا کے بہترین زعفران کی جھلک پیش کر رہی ہے، جو اپنی خوشبو، رنگ اور معیار کی وجہ سے مشہور ہے۔ زعفران کی یہ قیمتی فصل معتدل آب و ہوا اور زرخیز مٹی میں پروان چڑھتی ہے، اور اس کی کاشت کسانوں کے لیے ایک نفع بخش سرمایہ کاری ثابت ہو سکتی ہے۔

کشمیری زعفران معیار، خوشبو اور منفرد ذائقے کی پہچان

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Baltistan-VOB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Baltistan-VOB:

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share

Voice Of Baltistan-VOB

Voice Of Baltistan-VOB is the pioneering community news and views portal of Gilgit – Baltistan. It is a voluntary, not-for-profit, non-partisan and independent venture initiated by the youth.

The vision ofVoice Of Baltistan-VOB is to bring information related to the region’s unique cultural, natural and social heritage into the global knowledge mainstream. The political, economic and other social issuse of the region are also highlighted and discussed on Voice Of Baltistan-VOB

Our portal has emerged as a primary source of information for the communiteis of Gilgit – Baltistan living outside the region. It has also evolved into a trusted discussion forum and a genuine voice of the voiceless people.

Voice Of Baltistan-VOB is the most visited multi-lingual portal of Gilgit-Baltistan.