Khabrain.Online

  • Home
  • Khabrain.Online

Khabrain.Online Khabrain Online is a platform to get informed keep in touch what is happening around you..

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ  اور  صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار  محمود خان  اچکزئی  نےکہا ہےکہ  صدارتی الی...
09/03/2024

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار محمود خان اچکزئی نےکہا ہےکہ صدارتی الیکشن بڑے اچھے ماحول میں ہوئے، پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ بیچا گیا نہ خریدا گیا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نےکہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے اور ساتھ دینے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہاں سب کچھ خریدا جاسکتا ہے، لیکن بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اس کی مخالفت کرتے ہیں، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس سائیڈ پر ہوں، ملک میں نئے دور کا آغاز ہےکہ خرید وفروخت نہیں ہوئی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں نے اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا، پنجاب میں بھی ایسا ہی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ساتھیوں نےکہا کہ دل کہتا ہےکہ ووٹ آپ کو دیں، اچھی روایت پڑ چکی ہے، باقی باتیں پارلیمان میں کریں گے۔انہوں نےکہا کہ میں آصف زرداری کو مبارک باد دینے گیا تھا مگر وہ موجود نہیں تھے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری کی کامیابی کی مبارک باد دے دی ہے۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے صوبے کی اسمبلی سے ایک بھی ووٹ نہیں ملا، ڈاکٹرعبدالمالک رات تک تو ہمیں ووٹ دینے پر راضی تھے مگر اس کے بعد پھسل گئے، کم از کم مجھے ایک ووٹ تو عبدالمالک دےدیتے، انہوں نے وعدہ کیا تھا، ہمارے اتحادیوں نے ہمیں ووٹ دیا، اختر مینگل نے ووٹ دیا، مولانا فضل الرحمان شاید سوگئے ہوں، ان کا ووٹ ہمیں پڑنا چاہیے تھا۔سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نےکہا کہ نواز شریف اپنی جماعت کے سمجھدار عناصر کی آواز سنیں، ایک پارٹی کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دیے ہیں اسے ماننا ہوگا، پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت ملک میں غصہ ہے اس پر قابو پانا ہوگا، پتہ نہیں ہم نے اس ملک کو کہاں تک پہنچایا ہے،۔ محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سے دوست ہیں جب اے پی ڈی ایم بنائی، پارلیمنٹ کے لیے میں ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی سے جو بھی اختلاف ہو لیکن سیٹیں جیتی ہیں، آئین سے حل نکالا جائے اور مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں، آئین منتخب نشستوں پر خواتین اور اقلیتوں کو حق دیتا ہے، کسی کی نشستیں ریوڑیوں کی طرح بانٹنے والے آپ کون ہیں۔
Khabrain.Online Friends - friends Facebook Facebook TIME

Khabrain.Online  Friends - friends Facebook Facebook TIME
09/03/2024

Khabrain.Online Friends - friends Facebook Facebook TIME

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کمپنیوں کی سالانہ لائسنسنگ فیسوں میں بھاری اضافے کی تج...
05/03/2024

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کمپنیوں کی سالانہ لائسنسنگ فیسوں میں بھاری اضافے کی تجویز دے دی۔نیپرا نے بجلی پیداواری کمپنیوں کی سالانہ فیس میں 125 فیصد اضافے کی تجویز دیتے ہوئے اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے 30 یوم میں آرا طلب کرلی ہے۔بجلی پیداواری کمپنیوں کے لیے فیس 20 ہزار سے بڑھا کر 44 ہزار 786 روپے فی میگاواٹ کرنے تجویز کی گئی ہے ۔نیشنل گرڈ کمپنی کی سالانہ فیس 115 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے جب کہ صوبائی گرڈ کمپنی کی سالانہ فیس 115 فیصد اضافے سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے تجویز کی گئی ہے۔
نیپرا تجاویز میں کے الیکٹرک کی سالانہ ٹرانسمیشن لائسنس فیس 70 لاکھ روپے سے بڑھا کر ڈیڑھ کروڑروپے کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی تقسیم کے لائسنس کی سالانہ فیس 13 ہزار 973 روپے فی ایم وی اے کرنے اور مارکیٹ اینڈ سسٹم آپریشنز فیس 115 فیصد اضافے سے 2 کروڑ 15 لاکھ روپے سالانہ کرنے کی تجویز دی ہے۔خصوصی مقاصد کے لیے بجلی کی ترسیلی لائن کی فیس 2 ہزار 500 سے بڑھا کر 5 ہزار 375 روپےفی میگاواٹ کرنے جب کہ خصوصی مقاصدکی ٹرانسمیشن لائن کی زیادہ سے زیادہ سالانہ فیس ایک کروڑ سے بڑھا 2 کروڑ 15 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔علاوہ ازیں ملک میں بجلی کی مسابقتی تجارت کے تحت ایک کروڑ 94 لاکھ روپے سالانہ فیس کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
Khabrain.Online Friends - friends Facebook Facebook

ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے دولت میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑدیا۔بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق...
05/03/2024

ایمازون کے بانی جیف بیزوز نے دولت میں ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو پیچھے چھوڑدیا۔بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپنی دولت میں 23 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 200 ارب ڈالر ہے۔ دوسری جانب اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے سربراہ ایلون مسک کو سال 2024 میں 31 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لیکن وہ 198 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ اب دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق امیر ترین افراد کی فہرست میں لوئی ویٹون کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ 197 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 179 ارب ڈالر کی دولت رکھنے والے بانی فیس بک مارک زکربرگ جب کہ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 150 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔بھارتی ارب پتی مکیش امبانی 115 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں گیارہویں نمبر پر ہیں۔
Khabrain.Online Friends - friends TIME Facebook Facebook

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے ک...
05/03/2024

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ادھر 10 گرام سونے کا بھاؤ 2315 روپے اضافے سے 1لاکھ91 ہزار 958 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر بڑھ کر 2115 ڈالر فی اونس ہے۔
Khabrain.Online Friends - friends TIME Facebook Facebook

انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں آج کاروباری دن کے اختتام پر  روپے ...
05/03/2024

انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔انٹربینک میں آج کاروباری دن کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 پیسے اضافے کے ساتھ 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 26 پیسے پر بند ہوا تھا۔
Khabrain.Online Friends - friends TIME Facebook Facebook

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور دن کے اختتام پر  100 انڈیکس 225 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 7...
05/03/2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 225 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 726 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 634 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور اس دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 66 ہزار 134 پوائنٹس رہی۔حصص بازار میں 39 کروڑ شیئرز کا کاروبار 16 ارب 59 کروڑ روپے میں طے ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 64 ارب روپے کم ہوکر 9 ہزار 337 ارب روپے رہی۔
Khabrain.Online Friends - friends TIME Facebook Facebook

سوئی سدرن نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی اٹھا لی۔ذرائع  سوئی سدرن کے مطابق گیس سے محروم صرف نئی سوسائٹیز کو گیس کنکش...
05/03/2024

سوئی سدرن نے نئے گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی اٹھا لی۔ذرائع سوئی سدرن کے مطابق گیس سے محروم صرف نئی سوسائٹیز کو گیس کنکشنز ملیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں نئی سوسائٹیز کو ایل این جی قیمت پر گیس ملے گی۔یاد رہے کہ نئے گیس کنکشنز پر پابندی دسمبر 2021 میں لگائی گئی تھی۔
Khabrain.Online Friends - friends Facebook Facebook TIME

9 مئی واقعات کے ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنسکور کمانڈرز کانفرنس نے عزم کا ا...
05/03/2024

9 مئی واقعات کے ذمہ داران کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: کور کمانڈرز کانفرنس
کور کمانڈرز کانفرنس نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے عزم کے مطابق 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولتکاروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فورم نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔فورم نے مسلح افواج کے افسران اور جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جوانوں، قانون نافذکرنے والے اداروں، شہریوں نے ملک میں امن و استحکام یقینی بنانےکےلیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ دہشتگردی اور عسکریت پسندی کے خلاف کوششوں کے ثمرات کو مستحکم کرتے رہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس کی عام انتخابات میں مدد فراہم کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی اورفورم نے بعض مذموم عناصرکی جانب سے مایوسی،تفرقہ ڈالنے کیلئے پھیلائی جانے والی غلط اور جعلی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا، مشکلات کے باجود مسلح افواج نے الیکشن کے دوران الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں محفوظ ماحول فراہم کیا، دیے گئے مینڈیٹ کے مطابق مسلح افواج نے ذمہ داری کے ساتھ انتخابات میں سکیورٹی ماحول فراہم کیا۔کور کمانڈرز کانفرنس کا فیک نیوز اور مس انفارمیشن پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ چند عناصر غلط خبریں پھیلا کر عوام میں مایوسی پھِلانا چاہتے ہیں، ایسے عناصر سوسائٹی میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں۔فورم نے مایوسی کا اظہار کیا کہ میڈیا بالخصوص سوشل میڈیا کے کچھ مفاد پرست عناصر نے مسلح افواج کو بغیرکسی ثبوت کےبدنام کیا۔فورم نے کہا کہ دشمن قوتوں کےاشارے پرکام کرنیوالے دہشتگردوں، سہولتکاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنےوالوں سےریاست کی پوری طاقت سے نمٹا جائے گا، پاکستان کے غیور عوام متحد رہیں اور مثبت رویہ اپنائیں، پاکستان کے عوام پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں اور پاک فوج ملک میں استحکام، خوشحالی اور سکیورٹی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔کور کمانڈرز کانفرنس نے اعادہ کیا کہ وزیر اعظم پاکستان کے عزم کے مطابق 9 مئی کے منصوبہ سازوں، اشتعال دلانے والوں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں اور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو یقینی طور پر قانون اور آئین کی متعلقہ دفعات کے تحت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اس سلسلے میں مسخ شدہ، ابہام اور غلط معلومات پھیلانے کی بدنیتی پر مبنی کوششیں بالکل بے سود ہیں جو صرف مذموم سیاسی مفادات کے حصو ل کیلئے منظم مہم کا حصہ ہیں تاکہ 9 مئی کی گھناؤنی سرگرمیوں پر پردہ ڈالا جا سکے۔
فورم کا کہنا ہے کہ مفاد پرست عناصر نے سیاسی عدم استحکام اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے دوسروں کو قربانی کا بکرا بنایا، سیاست، میڈیا کےکچھ مخصوص چھوٹے طبقات بالخصوص سوشل میڈیا مداخلت کے بےبنیادالزامات لگاکر افواج کو بدنام کر رہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے، غیرآئینی اور بےبنیاد سیاسی بیان بازی، جذباتی اشتعال انگیزی کا سہارا لینے کے بجائے ثبوتوں اورقانونی طریقہ کار پرعمل کیاجائے۔فورم نے مرکز اور صوبوں میں اقتدار کی ہموار جمہوری منتقلی کو اطمینان کے ساتھ نوٹ کیا اور کہا کہ پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کےلیے دشمن قوتوں کے اشارے پرکام کرنے والے دہشتگردوں اور سہولتکاروں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نےامیدظاہرکی کہ انتخابات کے بعدکا ماحول مطلوبہ سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا، اس کے نتیجے میں پاکستان میں امن اور خوشحالی آئے گی، فورم پختہ یقین رکھتا ہے کہ جمہوری استحکام ہی ملک کی ترقی کا راستہ ہے اور عسکری قیادت چیلنجز اور خطرات سے پوری طرح باخبر ہے۔فورم نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری جبر پر تشویش کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی جبکہ فورم نے کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا۔کور کمانڈرز کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی اور غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی بھی مذمت کی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کو پاکستانی قوم کی مکمل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے اور ہم مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کیلئے اپنے بھائیوں کے اصولی مؤقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔
Khabrain.Online Friends - friends TIME Facebook Facebook

اسلام آباد: معروف بینکر  محمد اورنگزیب کو  وفاقی وزیرخزانہ بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما سینیٹر ...
05/03/2024

اسلام آباد: معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وفاقی وزیرخزانہ بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد اورنگزیب ہی نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانےکے بعد جو میٹنگ کی اس میں محمد اورنگزیب بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اورنگزیب نے قائد ن لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، شہباز شریف کابینہ کے حوالے سے نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وزیر خزانہ کے لیے محمد اورنگزیب کے نام کا اعلان کیا جائےگا۔
Khabrain.Online Friends - friends TIME Facebook Facebook

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بلاول بھٹو کی پیشکش ...
05/03/2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بلاول بھٹو کی پیشکش قبول کرلی اور اس کمیشن کے نتائج بھی تسلیم کرنے کا وعدہ کر لیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق ہمارا جو حصہ بنتا ہے وہ ہمیں دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم نیلسن منڈیلا کے سچائی اور مفاہمت کمیشن کو آگے بڑھائیں گے، ہم ایک بڑا اتحاد بنا رہے ہیں، جن پارٹیوں کو الیکشن پر تشویش ہے، انہیں ساتھ ملائیں گے، یہ اتحاد آئین کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہو گا۔اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے فاصلے بہت بڑے ہیں، ہم ان کی جانب آہستگی سے جائیں گے، ان کے لیے احترام کا رشتہ رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 مئی واقعات کی عدالتی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے 9 مئی واقعات کے حوالے سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ اس بات کی یقین دہانی کروائیں کہ انکوائری کے فیصلے کو سب تسلیم کریں گے تو میں اس کی حمایت کرتا ہوں۔
Khabrain.Online Friends - friends Facebook Facebook

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعے سے چھٹکارہ نہیں ملےگا، علی امین گنڈا پور کی  وزی...
04/03/2024

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعے سے چھٹکارہ نہیں ملےگا، علی امین گنڈا پور کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزدگی ثبوت ہے یہ لوگ ملک میں فساد، فتنے کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ انتہائی احمق ہیں، فتنہ، فساد ان کی رگ رگ میں ہے، یہ لوگ کوئی بھلےکا کام نہیں کرسکتے، مولانا فضل الرحمان نے ملاقات میں جو باتیں کیں اس پر میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی پالیسیوں کا حصہ نہیں بنیں گے، مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پنجاب میں دھاندلی کا کہہ رہی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ سے متعلق فیصلہ شہباز شریف کریں گے، اسحاق ڈار دیانتدار اور مخلص ہیں، انہیں وزیر خزانہ ہونا چاہیے، وزیر خزانہ کا کوئی بھی فیصلہ ذاتی نہیں ہوتا ، کابینہ میں مشاورت ہوتی ہے، وزیر خزانہ اکیلا کچھ نہیں کرتا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ہاتھ ہونے والی کہانی سازشی تھیوری ہے، میرے مخالف کو 15،20ہزار ووٹ زیادہ پڑگیا تو یہ لوگوں کی رائے ہے، میرے فارم 45 اور47 میں کوئی فرق نہیں۔ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ ایک اور حکومت کا چانس لے رہی ہے جو کامیاب بھی ہوسکتا ہے اور ناکام بھی، بحران سے نکلنےکا واحد راستہ ن لیگ پر بھروسہ کرکے سادہ اکثریت دینا تھا، نواز شریف لیڈ کرتے تو اگلے 2 سال میں پاکستان اس دلدل سے نکل جاتا، عوام کے فیصلےکو غلط نہیں کہہ سکتا،لیکن اس سے متفق نہیں، تقاضوں کے پیش نظر نواز شریف نے سمجھا شہباز شریف زیادہ ماہر ہیں، اتحادی مخلص ہوئے تو شہباز شریف میں قابلیت ہےکہ ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں
Khabrain.Online Friends - friends Facebook TIME

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabrain.Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share