پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ڈی ایس پی محمد عرفان بٹ قائم مقام ریجنل آفیسر تعینات*
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد عرفان بٹ نے قائم مقام ریجنل آفیسر کا چارج سنبھال لیا۔ ریجنل آفیسر کی تعیناتی تک فرائض سر انجام دیں گے۔ مزید پٹرولنگ پولیس کی ریجن ہاۓ سے مختلف کاروائیوں کے دوران 07 مجرمان اشتہاری اور 05 عدالتی مفرور گرفتار کیۓ جن میں اے کیٹگری کا سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرم شامل ہے۔ جبکہ روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی پروگرام اور سیلاب متاثرین کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
25/07/2025
بریگیڈیئر پاکستان آرمی، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین اور اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
منڈی بہاوالدین (نمائندہ خصوصی)بریگیڈیئر پاکستان آرمی، ڈپٹی کمشنر منڈی بہاءالدین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ کے ہمراہ تحصیل پھالیہ کے علاقے باھو مانگا میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متاثرہ علاقوں میں مختلف محکمہ جات کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر افسران بالا نے عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی تاکید کی۔ بریگیڈیئر پاکستان آرمی ، ڈی سی او منڈی بہاءالدین اور ڈی پی او منڈی بہاء الدین نے اسسٹنٹ کمشنر پھالیہ اور انکے فیلڈ عملے کی کاوشوں کو سراہا اور ان کے جذبے کی تعریف کی۔
25/07/2025
ڈی پی او گجرات کا تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
تھانہ ڈنگہ اور گردونواح سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے ڈی پی او گجرات کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
ڈی پی او گجرات نے سائلین کے مسائل کو فرداً فرداً سنا اور ان کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو خصوصی احکامات جاری کئے ۔
گجرات (نمائندہ خصوصی)ڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض نے تھانہ ڈنگہ اور پولیس خدمت کاونٹر ڈنگہ کی انسپکشن کی۔جس میں انہوں نے ریکارڈ، صفائی، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور افسران و ملازمین کی حاضری چیک کی۔ تھانہ میں آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئےاسکے علاوہ ۔ڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض نے تھانہ ڈنگہ کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کرکے شہریوں کے مسائل سنے کھلی کچہری میں تھانہ ڈنگہ اور گردونواح سے بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے ڈی پی او گجرات کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او گجرات نے سائلین کے مسائل کو فرداً فرداً سنا اور ان کے بروقت حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو خصوصی احکامات جاری کئے ۔
25/07/2025
روزنامہ نگاہ بلند لاہور اج کی خبریں
23/07/2025
روزنامہ نگاہ بلند لاہور اج کا اخبار
22/07/2025
“سوئمنگ سیکھنے والے نوجوانوں کیلئے ٹریفک آگاہی لیکچر
ہیلمٹ زندگی کی ضمانت، ون ویلنگ موت کا کھیل”
سیالکوٹ (نامہ نگار) ٹریفک ایجوکیشن ونگ سیالکوٹ کے زیر اہتمام سوئمنگ سیکھنے والے نوجوانوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا گیا۔ انچارج ایجوکیشن ونگ ڈاکٹر شفقت رسول نے نوجوانوں کو دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اور قوانین کی پاسداری کی اہمیت سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کا استعمال زندگی کی ضمانت ہے، اور ون ویلنگ کوئی کھیل نہیں بلکہ یہ موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ لیکچر میں شرکاء کو باور کرایا گیا کہ تیز رفتاری، لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کیلئے بھی خطرہ ہے۔ڈاکٹر شفقت رسول نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ روڈ سیفٹی اصولوں پر سختی سے عمل کریں، ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں تاکہ سڑکوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ لیکچر کے اختتام پر نوجوانوں نے عہد کیا کہ وہ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں گے، تیز رفتاری سے گریز کریں گے اور ون ویلنگ سے مکمل اجتناب کریں گے۔
22/07/2025
تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی منشیات فروشوں اور ناجائز اسحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں
20 لیٹر شراب ،ناجائزاسلحہ 2عددپسٹل30بور اور چرس برآمد
لالہ موسیٰ (نمائندہ خصوصی)تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کےخلاف آپریشن جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر جواد ارشد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شہزاد وڑائچ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شہزاد بٹ انچارج چوکی جاتریہ اور دیگر پولیس ٹیموں کے ہمراہ علاقہ تھانہ میں مختلف مقامات پر جاری آپریشن کےدوران 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔جنکے قبضے سے مجموعی طور پر 20 لیٹر شراب، 2عدد ناجائزاسلحہ پسٹل30بور اور چرس بھی برآمد کرلی گئیں۔گرفتار ملزمان میں 1 عمران جارج ساکن لاہور،2اختر علی ساکن گوجرانوالہ،3 فلک شیر ساکن محلہ درباری،4ساجد محمود ساکن چک اخلاص،5مبین ساکن اسلام پورہ شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔
22/07/2025
ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین قریشی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا دورہ
کھاریاں (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نور العین قریشی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ان ڈور وارڈز، فارمیسی، ایمرجنسی (شعبہ حادثات) اور داخل مریضوں کے وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران محترمہ نور العین قریشی نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان سے طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، عملے کے رویے، اور علاج معالجے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ضروری ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور کسی بھی قسم کی اضافی رقم یا چارچز کا تقاضا نہیں کیا جا رہا۔انہوں نے ہدایت دی کہ مریضوں کی مزید بہتری کے لیے ہسپتال کی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے، صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے، اور ہر مریض کے ساتھ شفقت و احترام کا رویہ اختیار کیا جائے۔
22/07/2025
کھاریاں پریس کلب رجسٹرڈ میں ضلع گجرات کے 11 پریس کلبز کے صدور کا اکٹھ
میثاقِ صحافت کا عملی مظاہرہ۔دولت نگر پریس کلب ضلعی اتحاد میں شامل۔ تمام صدور نے دولت نگر پریس کلب کو خوش آمدید کہا۔
کھاریاں پریس کلب رجسٹرڈ میں صدر حاجی عبدالروف کی قیادت میں ضلع گجرات کے صحافیوں کا تاریخی اکٹھ ہوا
آنیوالی صحافی برادری کا کھاریاں پریس کلب رجسٹرڈ کی کابینہ و ممبران نے بھرپور طریقہ سے انہیں مالا پہنا کر استقبال کیا ۔
تقریب کا اغاز افتاب نزر جنرل سیکرٹری نے کیا جس میں تلاوت قران پاک کے لئےحافظ محمد عمران خلجی چئیرمن مجلس عاملہ کھاریاں پریس کلب رجسٹرڈ کو دعوت دی گئی اور نعت شریف کے لئے میاں محمد سلیم یوسف تشریف لائیں اسکے بعد تمام صدور نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ دور میں صحافیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی خاص طور پر ٹاوٹ جو ہر جگہ پائے جاتے ہیں انکے خاتمے کے لئے اپنی اپنی تجاویز دی گئیں۔
گجرات پریس کلب سے صدر عبدالستار مرزا ،راجہ ریاض احمد راسخ ۔مدثر اقبال ،تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر سے صدر امین فاروقی۔نیشنل میڈیا ہاؤس لالہ موسی سے صدر شفاقت علی مرزا ۔چیئرمین مرزا طفیل ۔جمیل طاہر شامل تھے ۔ڈنگہ پریس کلب سے صدر خالد مغل ۔نوید شہزاد مغل ۔ڈاکٹر غلام مصطفی ازر نیشنل پریس کلب کوٹلہ سے صدر عبدالغفور گل ۔عابد حسین ،گلیانہ پریس کلب سے صدر مصدق عزیز چوہدری ۔شفقت علی بٹ ۔شہباز ہاشمی کنجا ہ پریس کلب سے صدر یاور عباس منگوال پریس کلب سے صدر شہزاد افضل ،جلال پور جٹاں سے صدر اعظم انصاری دولت نگر سے صدر راجہ نصرت جنرل سیکرٹری شرافت علی جنجوہ شامل تھے اور تمام صدور کے جنرل سیکرٹری اور دیگر بھی شامل تھے۔کھاریاں پریس کلب رجسٹرڈ کی کابینہ و ممبران نے بھرپور شرکت کی جس میں
سابق صدر کلیم اللہ گیلانی ،چیئرمین ندیم گیلانی ۔اوورسیز کھاریاں پریس کلب کے ممبر چوہدری شاہد اقبال باغانوالہ۔چیئرمین مجلس عاملہ حافظ محمد عمران خلجی ۔فنانس سیکرٹری چوہدری ارشد گجر ۔کوارڈینیٹر کھاریاں پریس کلب ملک ثاقب محمود عوان ۔سینیئر نائب صدر اختر وزیر ۔نائب صدر عمر شہزاد بھٹی سلیم یوسف ۔سید ہمایوں کبیر شاہ ۔انفارمیشن سیکرٹری تسکین امجد خان۔ڈاکٹر ارشد ۔راجہ سفیر ۔محمد یعقوب ۔صحافی خادم حسین ۔حسنین علی ۔عمر روف ۔جاوید اقبال ۔اور دیگر شامل تھے۔
آخر میں دعائے خیر کی گئی اور تمام صحافی برادری کے لئے ڈائمنڈ میرج ہال کھاریاں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
Be the first to know and let us send you an email when Nbn news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.