The Saqafat

The Saqafat Online News Paper with latest news of Pakistani Community Greece
now lunched printed edition from 12 April 2013

25/09/2024
اللہ اکبر افسوس ناک خبرميانوالي میں فرعون باپ کے ہاتھوں ق۔۔تل ہونے والی معصوم بچی کی والدہ  بھی اس بچی کے صدمے میں فوت ہ...
10/03/2022

اللہ اکبر افسوس ناک خبر
ميانوالي میں فرعون باپ کے ہاتھوں ق۔۔تل ہونے والی معصوم بچی کی والدہ بھی اس بچی کے صدمے میں فوت ہو گئی اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
😭😭😭🙏

انتہائی افسوسناک خبر😢🙏میانوالی ۔پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک باپ نے 7دن کی بیٹی کو 4 فائر مار کر قتل کردیا۔۔۔ذرائعق...
07/03/2022

انتہائی افسوسناک خبر😢🙏
میانوالی ۔پہلی اولاد بیٹی پیدا ہونے پر سفاک باپ نے 7دن کی بیٹی کو 4 فائر مار کر قتل کردیا۔۔۔ذرائع
قیامت خود بتائے گی کہ قیامت کیوں ضروری تھی😪😪

24/03/2019

میرا جسم میری مرضی کا پہلی قسط، ایک 15 سالہ لڑکی نے اپنے باپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ میرا باپ مجھے میرے دوست سے ملنے سے روکتا تھا۔اس قتل کے وہ تمام لوگ ذمہ دار ہیں جو پاکستان میں حقوقِ نسواں کی آڑ میں بےحیائی کو فروغ دے رہے ہیں جس کی زد میں آج اک باپ اپنی ہی بیٹی کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گیا۔

میں اسی لیے اکثر کہتا رہتا ہوں کہ اپنی نوجوان نسل پے کڑی نظر رکھیں اور کڑی نظر رکھنے سے بہت بہتر ہے کہ انکی زہن سازی کی جائے، اچھے برے، حلال حرام،جائز و ناجائز کی تعلیم و تربیت کی جائے تو گر کوئی انہیں بھٹکائے گا بھی یا انکا نفس اگر انہیں بھٹکائے گا تو آپکی کی گئی زہن سازی کی باتیں انہیں یاد آ جائیں گی وہ غلط راستے پے بڑھائے ہوئے قدموں کو وہیں پے ہی روک لیں گے اور اپنی اصلاح کرتے ہوئے ہدایت کی طرف لوٹ آئیں گے۔

اب 15 سال کی لڑکی جسے پتا ہی نہیں کہ اچھائی برائی کیا ہوتی ہے ، جسے دنیا کی شیطانیت کی باتوں کا پتا ہی نہیں مگر شیطان کے حملے کی زد میں آ کر کتنا بڑا گناہ کر بیٹھی کہ باپ جیسے رشتے کو ہی ہمیشہ کی نیند سلا دیا۔

آہ افسوس صد افسوس۔ میں سوچتا ہوں کہ انسان کا کون اپنا ہے، کون دشمن ہے، انسان نہیں جانتا جس انسان کو اس نے پیدا کیا، پالا پوسا بڑا کیا وہی اسکی موت کا سبب بنے گا۔

دنیا کی یہ تلخ اور کڑوی حقیقت جاننے کے بعد مجھے خود سے، دنیا سے دنیا کی باتوں سے ،دنیاوی رشتے ناتوں سے نفرت، بیزاری اور گھٹن سی ہونے لگتی ہے۔

اور پھر میرے بیشمار سوالات کا تانتا بندھ جاتا ہے کہ مالک تُو نے کیوں یہ دنیا بنائی، کیوں تو نے مجھے بنایا وغیرہ وغیرہ۔

حیوان کا حیوان پے ، شیطان کا شیطان پے حملہ کرنا تو بخوبی سمجھ آتا ہے پر ایک انسان کا ایک انسان پے حملہ کرنا کسی طرح سے سمجھ ہی نہیں آتا،کیا یہی ہے روشن خیالی۔

‏بھلوال()سالم کےقریب سکائی ویز گاڑی کی کالج طالبات سےبھرےکیری ڈبےکو خوفناک حادثہ  ڈرائیور سمیت 7طالبات موقع پر جانبحق😢😥😥...
16/10/2018

‏بھلوال()سالم کےقریب سکائی ویز گاڑی کی کالج طالبات سےبھرےکیری ڈبےکو خوفناک حادثہ ڈرائیور سمیت 7طالبات موقع پر جانبحق😢😥😥
کیری ڈبےکو کاٹ کر ڈرائیور کو نکال لیاگیا،مختلف کالجزکےطلباءنےسکائی ویزکی گاڑی کوآگ لگادی،

ہر کسی کو سیاسی پناہ نہیں ملے گی،جرمنی میں نئے مہاجرین کی جانچ پڑتال سختبرلن (ڈاکٹر بوس )جرمن میڈیا پر سامنے آنے والی رپ...
20/03/2017

ہر کسی کو سیاسی پناہ نہیں ملے گی،جرمنی میں نئے مہاجرین کی جانچ پڑتال سخت
برلن (ڈاکٹر بوس )جرمن میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق حکام جرمنی میں داخل ہونے والے نئے مہاجرین کی جانچ پڑتال کے عمل میں ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ سختی لے آئے ہیں۔میڈیا رپورٹوں میں کہا جا رہا ہے کہ داخلی سلامتی کے محکمے کے کئی اہلکار مہاجرین اور پناہ گزینوں کے وفاقی دفتر کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور سیاسی پناہ کے نئے درخواست گزاروں کی سخت جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں کی درخواستیں منظور کرنے سے قبل انہیں کئی بار انٹرویوز کے لیے طلب کیا جاتا ہے اور ایسے تارکین وطن جو شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں سے ہجرت کر کے جرمنی پہنچنے ہوں، ان کی جانچ پڑتال کا عمل اور بھی زیادہ سخت ہوتا ہے۔جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کے مطابق موصل اور رقہ کے علاقوں سے آنے والے مہاجرین کی جانچ پڑتال دیگر تارکینِ وطن کے مقابلے میں کئی گنا سخت ہے۔اشپیگل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جرمن دفتر برائے تحفظ آئین نے تارکین وطن کی ’تعلیم و تربیت‘ کے لیے 2019ء تک مزید ڈھائی سو افراد کو بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے، جب کہ یہ افراد بھی جرمن دفتر برائے مہاجرین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ جرمن دفتر برائے تحفظ آئین نے تصدیق کی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں مزید افراد بھرتی کرے گا، تاہم اس حوالے سے ان کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس وقت تک رائج ضوابط کے مطابق جب تک دفتر برائے مہاجرین کے اہلکار سیاسی پناہ کے کسی درخواست گزار پر شک کا اظہار نہیں کرتے تھے، جرمنی کی داخلی سکیورٹی سے متعلق افراد ایسے کسی تارک وطن کی جانچ پڑتال شروع نہیں کرتے تھے، تاہم اب ان دونوں اداروں کے درمیان تعلق اور معاونت کو مزید وسعت دی گئی ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق ملکی حکومت اب ایک طرح سے یہ تسلیم کرتی جا رہی ہے کہ شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ جہادیوں کو مہاجرین کے روپ میں یورپ بھیج رہی ہے۔ گزشتہ برس جرمن شہروں وُرسبرگ، انس باخ اور برلن میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں مشتبہ شدت پسندوں کو ہدایات براہ راست ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستہ افراد سے حاصل ہوئی تھیں۔اسی تناظر میں بعض جرمن سیاست دانوں نے مہاجرین پر ’عمومی شبے‘ کو خطرناک عمل قرار دیا ہے تاہم بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ جرمن خفیہ سروسز کے اہلکاروں کو سیاسی پناہ کی درخواستوں سے متعلق پورے عمل میں شامل رہنا چاہیے

بہتر زندگی سے کے سہانے خواب لیکر ترکی آنیوالے پاکستانی نوجوان لاپتہایتھنز (ڈاکٹر بوس )پاکستان سے بہتر زندگی سے کے سہانے...
20/03/2017

بہتر زندگی سے کے سہانے خواب لیکر ترکی آنیوالے پاکستانی نوجوان لاپتہ
ایتھنز (ڈاکٹر بوس )پاکستان سے بہتر زندگی سے کے سہانے خواب لیکر ترکی آنیوالے پاکستانی نوجوان لاپتہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے بہتر زندگی سے کے سہانے خواب لیکر ترکی آنیوالے پاکستانی نوجوان لاپتہ ہوگئے جو ترکی سے یونان کے راستے یورپ میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ان نوجوانوں میں ضلع شیخوپور کے علاقے کوٹ مالک فیروزوالا کے رہائشی حسین عبداللہ،ولدعبداللہ،روالپنڈی کے محمد بلا ل ،ولد محمد اختر ،وزیرآباد کے کامران ولد محمد یاسین اور مرزا فرحان بیگ ولد مرزا محمد امین بیگ شامل ہیں۔اگر ان کے بارے میں کسی کو اطلاع ہو تو وہ ’’بی بی سی اپ ڈیٹ‘‘کی ای میل پر اطلاع دے سکتے ہیں ۔جو یہ ہے.

Address

Athens
10432

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Saqafat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share