Pakistan News Alert

Pakistan News Alert ملک بھر کے حالات حاضرہ کے لئے معلوماتی پیج ابھی لائک کریں

20/07/2026

اب تو سفر بھی اسٹاک مارکیٹ بن جائے گا!😥
اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔🚕
اب ذرا تصور کریں... ایک بس کراچی سے پشاور روانہ ہوتی ہے۔ جس دن نکلی، اُس دن ڈیزل 270 روپے فی لیٹر تھا۔ اگلے دن ملتان پہنچتے پہنچتے قیمت بدل گئی، پھر راولپنڈی کے قریب ایک اور ریٹ!🚌
اب سوال یہ ہے کہ کیا مسافروں سے بھی واپڈا کی طرح "فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز" وصول کیے جائیں گے؟ 😄
کنڈکٹر اعلان کرے گا:
"محترم مسافرو! براہِ کرم اپنی اپنی سیٹ پر تشریف رکھیں، اگلے اسٹاپ پر آج کی نئی ڈیزل قیمت کے مطابق کرایے کی ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ جنہوں نے کراچی سے پورا کرایہ دیا تھا، وہ بھی تیار رہیں...🚒

تیرا احسان ہے تیرا احسان
😢😢😢
اس لیے تو کہتے ہیں کہ جنگ نہیں امن ❤️❤️❤️

حکومت کا عوام کے لیے بڑا ریلیف پیٹرول پینتیس پیسے سستا اس کو کہتے ہیں بھگو بھگو کر مارنا
20/07/2026

حکومت کا عوام کے لیے بڑا ریلیف پیٹرول پینتیس پیسے سستا
اس کو کہتے ہیں بھگو بھگو کر مارنا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے جوڈیشل افسران کو اڑھائی سے 3 لاکھ روپے میں کاریں دینے کی سکیم کی منظوری  دے دی۔نجی ...
17/07/2026

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے جوڈیشل افسران کو اڑھائی سے 3 لاکھ روپے میں کاریں دینے کی سکیم کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سرکلر میں بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن فیسیلٹی کے تحت پنجاب بھر کے تقریباً 2 ہزار جوڈیشل افسران اڑھائی لاکھ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے تک کی رعایتی قیمت پر سرکاری گاڑیاں خرید سکیں گے۔

اس سکیم سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور ججز فیملی کورٹس مستفید ہوں گے۔

انسداد دہشت گردی، احتساب، بینکنگ، ایف آئی اے، انسداد منشیات، کسٹمز اور لیبر کورٹس کے ججز بھی اس سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

سپریم کورٹ، اسلام آباد ہائی کورٹ، آئینی عدالت اور دیگر اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پنجاب جوڈیشری کے افسران بھی اس سکیم سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور کے پوش علاقے میں پولیس نے دو غیر ملکی خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیس میں بااثر سیاسی شخصیت کے رشتے دار س...
03/07/2026

واضح رہے کہ لاہور کے پوش علاقے میں پولیس نے دو غیر ملکی خواتین کے ساتھ زیادتی کے کیس میں بااثر سیاسی شخصیت کے رشتے دار سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا تھا جن کا آج عدالت سے ریمانڈ منظور ہو چکا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مرکزی ملزم محمد رضا ڈار کی ان غیر ملکی خواتین سے اکتوبر 2025ء میں سنگاپور میں ملاقات ہوئی، وہاں ملزم نے خواتین کو اعتماد میں لیا اور انہیں پاکستان کی سیر کرنے کی دعوت دی، یہاں تک کہ ملزم نے خود ہی ان دونوں غیر ملکی خواتین کے لیے پاکستانی ویزوں کا انتظام بھی کیا۔

یہ رشتہ دار گرفتار ہوگا کیا ایک عام آدمی کی طرح اسکے بھی نیفے میں پستول چلے گا ؟
02/07/2026

یہ رشتہ دار گرفتار ہوگا کیا ایک عام آدمی کی طرح اسکے بھی نیفے میں پستول چلے گا ؟

اچھی خبر یہ ہے کہ مریم نواز  نے پنجاب بھر سے عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اب یہ اونچی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے فارغ  ج...
26/06/2026

اچھی خبر یہ ہے کہ مریم نواز نے پنجاب بھر سے عدالتیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اب یہ اونچی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے فارغ ججوں اور ان کے ساتھ شارٹ ہینڈ ٹائپ کرتے ہوئے پرانے زمانے کے سٹینو گرافرز اور ریڈرز الحمدوں کو کروڑوں روپوں کی تنخواہیں اور مراعات نہیں دینی پڑیں گی
فورینسک لیبارٹری بھی بند کردی گئی ہے ۔ خواہ مخواہ کا خرچہ تھا یہ بھی۔ خواہ مخواہ ڈی این اے کرواؤ ۔ منشیات کے سیمپل ۔لے کر جاؤ ۔ وقت ضائع کرنے والی باتیں
لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں سی سی ڈی کا ٹریننگ سنٹر بن رہا ہے ۔جس میں پولیس کے جوانوں کو فل فرائی اور ہاف فرائی انڈہ تلنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔
امید ہے کہ جعلی عدلیہ کے خاتمے سے اس سے ملک کی معیشت بہتر ہو گی اور انصاف کا نظام بہتر ہو گا۔ #نظام‌الدين‌فلاح #گاشە

19/06/2026

آج کا سوال
کیا ثالثی کروانے والے اب ایران سے تیل خرید سکیں گے؟؟؟

پٹرول مہنگا کرنے میں تو سیکنڈ نہ لگایا، فوری سستا کرنے میں کیا موت پڑ رہی ہے؟ امریکہ، ایران میں ابھی ایک میزائل ہی چلا ت...
17/06/2026

پٹرول مہنگا کرنے میں تو سیکنڈ نہ لگایا، فوری سستا کرنے میں کیا موت پڑ رہی ہے؟ امریکہ، ایران میں ابھی ایک میزائل ہی چلا تھا کہ پٹواریوں نے پٹرول کی قیمت 420 روپے فی لیٹر پہنچا دی، اب تو جنگ ختم ہو چکی ہے اور تیل بھی بہت سستا ہو گیا ہے، مونس الہیٰ
سورس: ایکس اکاؤنٹ

چکوال میں ڈاکو سمجھ کر سی سی ڈی نے پوری فیملی گولیوں سے بھون ڈالی ایک نو سال کی بچی شہید اور باقی اہل خانہ شدید زخمی ہیں...
13/06/2026

چکوال میں ڈاکو سمجھ کر سی سی ڈی نے پوری فیملی گولیوں سے بھون ڈالی ایک نو سال کی بچی شہید اور باقی اہل خانہ شدید زخمی ہیں فیملی حال ہی میں آسٹریلیا سے پاکستان آئی تھی۔

**"وہ چھٹیاں منانے آئے تھے، جنازہ اٹھانے نہیں..."**

آسٹریلیا سے پاکستان آنے والی ایک خوشحال فیملی شاید یہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اپنے وطن کی مٹی پر قدم رکھتے ہی ان کا استقبال گولیوں سے ہوگا۔

رات کا اندھیرا تھا، سڑک سنسان تھی، گاڑی میں بیٹھے ماں باپ اور بچے اپنے عزیزوں سے ملنے کی خوشی میں سفر کر رہے تھے۔ اچانک گولیوں کی تڑتڑاہٹ گونجی۔ کسی نے نہ پوچھا کہ گاڑی میں کون ہے، کسی نے نہ دیکھا کہ اندر معصوم بچے بھی موجود ہیں۔

صرف ایک شبہ... اور پھر گولیوں کی بارش۔

چکوال میں سی سی ڈی نے مبینہ طور پر ڈاکو سمجھ کر پوری فیملی پر فائرنگ کر دی۔ چند لمحوں میں خوشیوں سے بھری گاڑی چیخوں اور سسکیوں سے بھر گئی۔

سب سے دل دہلا دینے والا منظر وہ تھا جب صرف **9 سال کی ایک معصوم بچی** ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی۔ وہ بچی جو شاید اپنے کزنز کے ساتھ کھیلنے کے خواب لے کر پاکستان آئی تھی، اب ایک خبر کی سرخی بن چکی ہے۔

باقی اہل خانہ شدید زخمی ہیں، ہسپتال کے بستروں پر زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں، جبکہ ایک سوال پورے معاشرے کے سامنے کھڑا ہے:

**اگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بغیر تصدیق کے گولیاں برسانے لگیں تو عام شہری خود کو محفوظ کہاں سمجھے؟**

یہ صرف ایک خاندان کا سانحہ نہیں، بلکہ ہر اس پاکستانی کے لیے لمحۂ فکریہ ہے جو اپنے وطن میں تحفظ اور انصاف کی امید رکھتا ہے۔

💔 **ایک معصوم جان واپس نہیں آ سکتی، لیکن انصاف ضرور ملنا چاہیے۔**

آپ کے خیال میں اس واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں؟

👍 ہاں
😢 افسوسناک سانحہ
💬 اپنی رائے کمنٹ میں دیں۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت تقریباً جنگ سے پہلے کی سطح تک پہنچ گیا چاہیے تو یہ تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی وا...
30/05/2026

عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت تقریباً جنگ سے پہلے کی سطح تک پہنچ گیا چاہیے تو یہ تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی واپس جنگ سے پہلے والی سطح تک کی جاتیں لیکن مسلط شدہ حکومت نے صرف 22 روپے کم کرکے ایک مرتبہ پھر سے عوام کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں لوٹنے کا پروگرام جاری

Address

Dublin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News Alert posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share