Daily Batain

Daily Batain اللہ سے ہوتا ہے اللہ کے غیر سے کچھ نہیں ہوتا

01/09/2025

اگست کا مہینہ سیلاب کی موجودگی کے ساتھ ختم ہوا تو ستمبر کا آغاز شدید زلزلے سے ہوا ہے، اللہ رحم کرے 🥹🥲

حالیہ سیلاب کے دوران مختلف تنظیموں نے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی جو خدمت کی ہے یقیناً قابل ستائش ہے ملک کے چھوٹے بڑے تنظ...
01/09/2025

حالیہ سیلاب کے دوران مختلف تنظیموں نے سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی جو خدمت کی ہے یقیناً قابل ستائش ہے
ملک کے چھوٹے بڑے تنظیموں نے بونیر میں خدمت خلق جزبے سے سرشار ہوکر خدمت کررہے ہیں
تمام تنظیموں نے حالیہ سیلاب کے دوران جس یکجہتی ،اخوت اور بھائی چارے کا مظاہرہ کیا
تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی
مُجھے اس بات پر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہمارے خدوخیل کے تنظیموں نے بھی خدمت خلق میں اپنا حق ادا کیا
اللّہ تعالیٰ ان تنظیموں کے رضاکاروں کو جزائے خیر دیں دعا دے انہیں سب

29/08/2025

دریا راوی شاہدرہ کے مقام پر پانی میں مسلسل کمی۔۔۔

پاکی کا بہاو۔۔۔159000 کیوسک۔۔۔

الحمدللہ۔۔۔

اردو ميں جسے ہم “بيوی ” بولتے هيں قرآن مجيد ميں اس کے لئے تین لفظ استعمال ہوئے ہیں1- إمراءة 2- زوجة3- صاحبةإمراءة : امرا...
29/08/2025

اردو ميں جسے ہم “بيوی ” بولتے هيں قرآن مجيد ميں اس کے لئے تین لفظ استعمال ہوئے ہیں
1- إمراءة
2- زوجة
3- صاحبة

إمراءة :
امراءة سے مراد ايسی بيوی جس سے جسمانی تعلق تو ہو مگر ذہنی تعلق نہ ہو
زوجة :
ايسی بيوی جس سے ذہنی اور جسمانی دونوں تعلقات ہوں يعنی ذهنی اور جسمانی دونوں طرح ہم آہنگی ہو
صاحبة :
ايسی بيوی جس سے نه جسمانی تعلق ہو نہ ذہنی تعلق ہو
اب ذرا قرآن مجيد كی آيات پر غور كيجئے :

1- امراءة
حضرت نوح اور حضرت لوط عليهما السلام كی بيوياں مسلمان نہیں ہوئی تھيں تو قرآن مجيد ميں ان كو
" امراءة نوح " اور " امراءة لوط " كہہ كر پكارا هے،

اسی طرح فرعون كی بيوی مسلمان هو گئی تھی تو قرآن نے اسكو بھی
" وامراءة فرعون" کہ كر پكارا هے

(ملاحظه كريں سورة التحريم كے آخری آيات ميں)

یہاں پر جسمانی تعلق تو تھا اس لئے کہ بيوياں تهيں ليكن ذهنی ہم آہنگی نہیں تھی اس لئے کہ مذہب مختلف تھا

2- زوجة :
جہاں جسمانی اور ذہنی پوری طرح ہم آہنگی ہو وہاں بولا گيا جيسے

( ﻭﻗﻠﻨﺎ ﻳﺎ آﺩﻡ ﺍﺳﻜﻦ ﺃﻧﺖ ﻭ ﺯﻭﺟﻚ ﺍﻟﺠﻨﺔ )

اور نبی صلی اللّٰہ عليه و سلم كے بارے فرمايا

( يأيها النبي قل لأزواجك .... )

شايد اللّٰہ تعالٰی بتانا چاہتا ہے کہ ان نبيوں كا اپنی بيويوں كے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا

ایک عجيب بات هے زكريا علیہ السلام كے بارے کہ جب أولاد نہیں تھی تو بولا
( و امراتي عاقرا .... )

اور جب أولاد مل گئی تو بولا

( ووهبنا له يحی و أصلحنا له زوجه .... )

اس نكته كو اهل عقل سمجھ سكتے هيں

اسی طرح ابولهب كو رسوا كيا يہ بول کر

( وامرءته حمالة الحطب )

كہ اس کا بيوی كے ساتھ بھی كوئی اچھا تعلق نہیں تھا

3- صاحبة :
جہاں پر كوئی کسی قسم کا جسمانی يا ذہنی تعلق نہ ہو

اللّٰہ تعالٰی نے اپنی ذات كو جب بيوی سے پاک کہا تو لفظ "صاحبة" بولا اس لئے كه یہاں كوئی جسمانی يا ذہنی كوئی تعلق نہیں ہے

(ﺃﻧﻰ ﻳﻜﻮﻥ ﻟﻪ ﻭﻟﺪ ﻭﻟﻢ ﺗﻜﻦ ﻟﻪ ﺻﺎﺣﺒﺔ)

اسی طرح ميدان حشر ميں بيوی سے كوئی جسمانی يا ذہنی كسی طرح كا كوئی تعلق نہیں ہو گا تو فرمايا

( ﻳﻮﻡ ﻳﻔﺮ ﺍﻟﻤﺮﺀ ﻣﻦ ﺃﺧﻴﻪ ﻭﺃﻣﻪ وﺃﺑﻴﻪ ﻭﺻﺎﺣﺒﺘﻪ ﻭﺑﻨﻴﻪ )

كيونکہ وہاں صرف اپنی فكر لگی ہو گی اس لئے "صاحبته" بولا

اردو ميں:
امراءتي , زوجتي , صاحبتي سب كا ترجمة " بيوی" ہی كرنا پڑے گا

ليكن ميرے رب كے كلام پر قربان جائيں جس كے ہر لفظ كے استعمال ميں كوئی نہ كوئی حكمت پنہاں ہے

اور رب تعالى نے جب دعا سکھائی تو ان الفاظ ميں فرمايا

‎( رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ
أَعْيُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَاما )

"وأزواجنا"

زوجہ سے استعمال فرمايا اس لئے كه آنكھوں کی ٹھنڈک تبھی ہو سکتی ہے جب جسمانی كے ساتھ ذہنی بھی ھم آہنگی ھو
تحریر پڑھنے کے بعد شیئر ضرور کیجۓ

پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ صوبے میں مون سون کی بارشوں کا نواں سلسلہ شروع ہو چک...
29/08/2025

پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ صوبے میں مون سون کی بارشوں کا نواں سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور دو ستمبر تک جاری رہے گا۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بارشیں متوقع ہیں۔

ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات شروع کردی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کے مطابق شہر...
29/08/2025

ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات شروع کردی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد کے مطابق شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالا جائےگا، بستیوں سے 60 فیصد تک شہریوں کا انخلا کر دیاگیا ہے۔ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے 18 دیہاتوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے، دریائے چناب کا سیلابی ریلا اگلے 24 گھنٹے میں جھنگ اوراگلے 2 روز میں ملتان سے گزرے گا۔

دریائے چناب میں مظفرگڑھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے باعث 5 مقامات پر حفاظتی بند توڑنے انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ سرگودھا میں کوٹ مومن کے متعدد علاقوں میں پانی داخل ہونے سے فصلوں کو نقصان پہنچا، منڈی بہاالدین کی تحصیل پھالیہ کے 69 دیہات اور موضع جات زیرآب آگئے جبکہ متعدد متاثرہ علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ حافظ آباد میں سیلابی پانی سے دھان اور چارے کی فصل متاثر ہوئی، گوجرانوالہ میں نالہ پلکھو اوور فلو ہونے سے دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، وزیرآباد میں بھی دریا کنارے قائم متعدد دیہات زیر آب آگئے۔

29/08/2025

بھارت کی جانب سے آنے والا ایک اور بڑا سیلابی ریلا 29 اگست کی شام پاکستان میں داخل ہونے والا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ حکام نے اس حوالے سے تازہ ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، فلڈ فورکاسٹنگ پنجاب نے آگاہ کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی 29 اگست کی شام دریائے چناب پر ہیڈ تریموں بیراج تک پہنچ جائے گا، جہاں انتہائی بلند سطح کا سیلاب متوقع ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 2 ستمبر کو ہیڈ پنجند پر بھی اسی نوعیت کا شدید ریلا پہنچنے کا امکان ہے۔

کیا آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں ؟؟شرمائے مت زور سے بولے
28/08/2025

کیا آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں ؟؟
شرمائے مت زور سے بولے

وہ مومن خوش نصیب ہے جسے مدینہ منورہ میں قبر نصیب ہو جائے 📍( تفسیر نور العرفان، ص (823)
27/08/2025

وہ مومن خوش نصیب ہے جسے مدینہ منورہ میں قبر نصیب ہو جائے 📍
( تفسیر نور العرفان، ص (823)

انجینئر محمد علی مرزا گرفتار
25/08/2025

انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

25/08/2025

Hyderabad Newly open Bab-Khyber Restaurant 📍
to

مسجد النبوی الشریف کے خطاط فاروق احمد شیخ جن کا تعلق پاکستان سے تھا گزشتہ روز مدینة المنورة میں وفات پا گئے | دعا فرمادے...
23/08/2025

مسجد النبوی الشریف کے خطاط فاروق احمد شیخ جن کا تعلق پاکستان سے تھا گزشتہ روز مدینة المنورة میں وفات پا گئے | دعا فرمادے انکے لیے

Address

Kilkenny
<<NOT-APPLICABLE>>

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Batain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Batain:

Share

اللہ سے ہوتا ہے اللہ کے غیر سے کوچھ نہیں ہوتا

📷