
09/06/2022
عامر لیاقت حسین وفات پا گئے
پی ٹی آئی رکن عامر لیاقت حسین اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملے، ترجمان چھیپا
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی موت کی خبر ملنے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی۔ عامر لیاقت حسین تیسری اہلیہ کے الزامات کے بعد پریشانی کا شکار تھے جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر بھی کرتے تھے۔عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ جلد ملک کو چھوڑ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق عامر لیاقت نے کچھ عرصہ سے لوگوں سے ملنا جلنا بھی چھوڑ دیا تھا۔