
23/07/2025
امریکہ میں پہنچتے ہی عمران خان کے صاحبزادے چھا گئے، بڑے بڑے عہدے دار بھی ملنے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔
امریکہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) کے کمشنر ڈاکٹر آصف محمود کی عمران خان کے صاحبزادوں سے ملاقات،
ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ قاسم خان اور سلیمان خان کو اپنے والد سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی آزادی کے لیے لڑتے ہوئے بہادری پر فخر ہے، (عمران خان) جنہیں پاکستانی فوج نے ناحق قید کر رکھا ہے! انصاف اور اصول کے لیے کھڑے ہونے کے لیے میرے دوست رچرڈ گرینل کا بہت شکریہ۔ آئیے عمران خان کے لیے متحد ہو جائیں!
ڈاکٹر آصف محمود نے کا نعرہ بھی ایکس پر پوسٹ کیا ہے، انھوں نے عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی ہے۔