
13/08/2025
آیت اللہ سید باقر سیستانی کہ جنہوں نے محضر مبارک امام زمانؑ کے شرفیاب ہونے کے لئے زیارت عاشورا کا چالیس جمعہ کا ختم کیا وہ ہر ہفتہ شہر کی کسی مسجد سے آغاز کرتے تھے فرماتے ہیں :
آخری جمعہ تھا کہ میں نے ایک ایسے گھر سے نور کی شعاع دیکھی جو مسجد کے نزدیک تھا میری عجیب سے کیفیت ہو گئی تھی میں اپنی جگہ سے اٹھا اور اس نور کے پیچھے گیا اسی گھر میں پہنچا جو مسجد کے قریب تھا وہ گھر چھوٹا اور بہت پرانا تھا میں نے دستک دی اور جب دروازہ کو کھولا گیا میں نے حضرت ولی عصر امام زمانؑ کو مشاھدہ کیا آپؑ کسی ایک کمرے میں تشریف فرما ہیں میں نے وہاں پر ایک جنازہ کو دیکھا کہ جس کے اوپر ایک سفید رنگ کا کپڑا ڈالا ہوا تھا میں آنسووں کے ساتھ کمرے میں داخل ہوا اور مولا کی خدمت میں سلام کیا آنحضرتؑ نے مجھ سے فرمایا : کیوں اس طرح میرے پیچھے آئے ہو ؟ اور کیوں اتنی زحمتیں اُٹھائیں ہیں ؟ ان جیسے بنو ( جنازے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ) کہ میں خود آپ کی طرف آؤں یہ ایک خاتون ہیں جو بے حجابی کے زمانے میں سات سال تک اپنے گھر سے نہیں نکلی تاکہ کوئی نامحرم اس کو نہ دیکھ سکے ،
شیفتگان حضرت مهدی ، ج 3 ، ص158.