sultan e asia Hazrat Qadar Aulia R.H

sultan e asia Hazrat Qadar Aulia R.H SULTAN E ASIA HAZRAT QADAR AULIA R.H AURANGABAD MAHARASHTRA

حضرت خواجہ سید محمد نظامی صاحب ٗسجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء دہلی کا سانحہ ارتحالفرور 7, 2026نئی دہلی:...
08/02/2026

حضرت خواجہ سید محمد نظامی صاحب ٗسجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء دہلی کا سانحہ ارتحال
فرور 7, 2026

نئی دہلی:( ایجنسیز)ا نتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ حضرت فخر دبلی سید خواجہ حسن ثانی نظامی دہلوی رحمتہ اللہ علیہ) کے جانشین حضرت خواجہ سید محمد نظامی صاحب(سجادہ نشین بارگا حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء، دبلی)آج بروز ہفتہ اپنے مکان میں گیزر بلاسٹ کے ایک نہایت افسوسناک حادثے میں اس دنیائے فانی سے رخصت فرما کر درجہ شہادت پر فائز ہوئے ہیں۔ اس ناگہانی حادثے نے پورے سلسلہ نظامیہ اور چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا ہے۔

خواجہ صاحب اپنے اجداد کے نہ صرف جانشین بلکہ ان کے علمی و روحانی وارث اعلی اخلاق کے پیکر اور تعلیمات تصوف کی زندہ جاوید تصویر تھے۔ آپ نے اپنے آباء و اجداد کی عظیم روایات کو پوری عظمت کے ساتھ آگے بڑھایا اور سلسلہ چشتیہ نظامیہ کی جو خدمات انجام دیں، وہ ناقابل فراموش ہیں۔الله تعالی مرحوم خواجہ صاحب کی اس شہادت کو قبول فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائی انہیں جنت الفردوس میں مولائے کائنات اور بزرگان چشت کے قدموں میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ تمام پسماندگان مریدین محبین اور وابستگان کو اس عظیم و ناقابل تلافی نقصان پر صبر جمیل عطا فرمائے۔طہٰ اور یاسین کے لیے آمین۔

سوگوارحضرت فدائی شاہ نظامی کے پوتے، خلیفہ اول اور حضرت حکیم خسرو شاہ نظامی کے جانشین حیدر احمد رضوی نظامیہ درگاہ حضرت حکیم خسرو شاہ نظامی نامی حیدرآباد نے اسکی اطلاع دی ہے

25/12/2025
30/11/2025
انا للہ و انا الیہ راجعونمولانا آغا شاہ محمد قاسم ابوالعلائی کی ناگہانی وفات نہ صرف اہلِ خاندان و وابستگان سلسلہ بلکہ جم...
10/11/2025

انا للہ و انا الیہ راجعون

مولانا آغا شاہ محمد قاسم ابوالعلائی کی ناگہانی وفات نہ صرف اہلِ خاندان و وابستگان سلسلہ بلکہ جملہ اہلِ طریقت کے لیے انتہائی رنج و غم کا باعث ہے۔انہوں نے سلسلۂ ابوالعلائیہ کی بقا و اشاعت میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ اُن کی ذات خوش اخلاقی، انکسار، خلوص و محبت، اور خانقاہی روایات کی حقیقی امین تھی۔اُن کی گفتگو میں نرمی، رویّے میں محبت، نمایاں تھی۔
ایسے مردِ باصفا کی رحلت یقیناً ایک بڑا روحانی نقصان ہے جس کا خلا آسانی سے پُر نہیں ہو سکتا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے مولانا آغا شاہ محمد قاسم ابوالعلائی صاحب پر اپنی رحمتوں کی بارش فرمائے ان کے جملہ حسنات کو قبول فرمائے اور ان کی آخرت کو نور و سرور سے بھر دے ،ان کے مزار کو روضۂ جنت کا ٹکڑا بنا دے،اور ان کے جواں سال فرزند و جانشین، مولانا حسن میاں سلمہ، کو صبرِ جمیل، حوصلۂ کامل، اور سلسلۂ ابوالعلائیہ کی خدمت کے لیے مزید توفیق و استقامت عطا فرما

Address

Beside Jafar Gate Mondha Aurangabad
Aurangabad
431001

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when sultan e asia Hazrat Qadar Aulia R.H posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share