Urdu shayri

Urdu shayri This is official page Urdu Shayri

             shayri
15/01/2025

shayri

28/12/2024

سارے مسلم ہیں تیرے نام پر ذی دین مولٰی
صرف آسماں ہی نہیں یہ ساری زمین مولٰی
رہ گٸی ہے کہاں خوشحالی اور شادمانی بھی
اۓ خدا کردے تو آزاد فلسطین مولٰی
قلب فلسطینی میں صبرایوبی پیداکر
پھر وہی زعیم سلطان ایوبی پیدا کر
اب تورحمت الٰہی کی بھر مار کردے
پھول تو پھول ہے خار کو خار کردے
ظا لموں کی تو مولٰی اب ہار کردے
ساری عالم کے سامنے تو شرمسار کردے
قلب فلسطینی میں صبرایوبی پیداکر
پھر وہی زعیم سلطان ایوبی پیدا کر

جس طرح تونے ابلیس کوملعون کیا
اور شدادی ارم کو بھی مدفون کیا
توہی سامع ہے ناصر ہے قہاروغفاربھی
کانپ جاتی ہیں تیرے نام سےتلوار بھی

قلب فلسطینی میں صبرایوبی پیداکر
پھر وہی زعیم سلطان ایوبی پیدا کر

28/09/2024

وطن کی پکار

نشان امن ومحبت تھا وقار تھا
گنگاجمنا تہذیب کا اتحاد تھا میں
میرے اطراف میں کوٸ فساد نا تھا
میرے باشندوں میں کوٸ تضاد ناتھا
میری عوام میں ان حکومتوں نے پیدا کیا ہے خلل
ہندو مسلم ایکتا میں کراتے ہیں قتل
ان درندوں کو میری زمین سے بھگاٶ
قتل و حرب چیز کو ہند سے مٹاٶ
فساد کو مٹا کر بناٶ مجھے بھارت ورش
نشان امن ومحبت تھا وقار تھا میں
ہندو مسلم تہذیب کا اتحاد تھا میں

Address

Azamgarh Uttar Pardesh
Azamgarh
276205

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu shayri posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share