DAILY SALAR

DAILY SALAR Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DAILY SALAR, News & Media Website, Salar Golden Jubilee Building, No. 19 CROSS, Chick Bazaar Road, near Modi Masjid, Tasker Town, Shivaji Nagar, Bangalore.

شوہرکی ہراسانی سے تنگ آکراےک خاتون نے  اپنے تےن بچوں کے ساتھ ندی مےں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلیکھڑی لاری سے دےگردولارےاں ٹک...
06/03/2025

شوہرکی ہراسانی سے تنگ آکراےک خاتون نے
اپنے تےن بچوں کے ساتھ ندی مےں چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی

کھڑی لاری سے دےگردولارےاں ٹکراگئیں،تےن افرادہلاک

کانگریس کے لیڈروں کی طرف سے دی گئی دستاویزات نے
میری موڈاگھوٹالہ کی لڑائی کی رفتار بڑھا دی ہے:سنےہامائی کرشنا

سرکاری کنٹراکٹ کاموں مےں مسلمانوں کے لئے 4فےصدرےزروےشن دےنے حکومت کافےصلہ!
اےس سی،اےس ٹی کو 24،اوبی سی زمرہ 1کو 4، اوبی سی زمرہ 2کو 15سمےت 43فےصدرےزروےشن نافذ

رمضان المبارک میں برادران وطن کو مذہب اسلام کے تعارف سے روشناس کرائیں!مفتی افتخار قاسمی

ہاو�¿زنگ اسکیموں کے تحت زیادہ سے زیادہ مکانات تقسیم کروائے جائیں گے
سلم بورڈ کے ذریعہ اگلے ماہ ریاست بھر میں 39ہزار مکانات تقسیم کےلئے تکمیل کے مرحلہ میں : ضمیر احمد خان

لجس لیچر کے دونوں ایوانوںمیں مسلم نمائندے کافی متحرک وفعال

کسی بھی ےونےورسٹی کوبندکرنے کی تجوےزحکومت کے زےرغورنہےں ہے20تا30کالجوںکے لئے ےونےورسٹی کاقےام ممکن نہےںہے:ڈی کے شےوکمارق...
06/03/2025

کسی بھی ےونےورسٹی کوبندکرنے کی تجوےزحکومت کے زےرغورنہےں ہے
20تا30کالجوںکے لئے ےونےورسٹی کاقےام ممکن نہےںہے:ڈی کے شےوکمار

قانون سازاسمبلی کے دوسرے دن کئی مباحثے،کے پی سی سی کی بے ضابطگی موضوع بحث
سےشن کے دوران برسراقتداراوراپوزےشن کے اراکےن آرام دہ کرسےوں پرلےٹ کرسستائے

3 مارچ سے شروع ہورہے ریاستی لیجس لیچر اجلاس کی تیاریاں زوروں سے جاری: قادرموڈاپر بی جے پی-جے ڈی ایس کی سیاسی سازش ہمیشہ ...
21/02/2025

3 مارچ سے شروع ہورہے ریاستی لیجس لیچر اجلاس کی تیاریاں زوروں سے جاری: قادر

موڈاپر بی جے پی-جے ڈی ایس کی سیاسی سازش ہمیشہ نہیں چل سکتی: ڈی کے شیوکمار

فروری میں معمول سے زیادہ گرمی، پری مانسون میں بارشوں میں اضافہ متوقع
اپریل-مئی میں اچھی بارش کا کی پےش گوئی:کابینہ ذےلی کمیٹی نے ریاست میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا

شےوکمارکووزےراعلیٰ بننے کے لئے سدارامےاکی حماےت درکار:جی ٹی دےوے گوڈا

تمام کےبل تاروں کوہٹادےں تو خود سدھرجائےںگے
ٹنل سرنگ کی تعمےرمےں بہت سے چےلنجزہےں:ڈی کے شےوکمار

ماہ رمضان مےں دفتری اوقات کارمےں تخفےف کرنے حکومت سے مطالبہ
آندھرااورتلنگانہ کی طرزپرسرکاری مسلم ملازمےن کوسہولت فراہم کرنے سدارامےاکے نام مکتوب

یکم مارچ سے منعقدہورہے PUC-IIاور 21مارچ سے SSLCامتحان کی تیاری جاری
نقل نویسی کو روکنے کےلئے امتحانی مراکز کی ویب کاسٹنگ اور سی سی ٹی وی کے انتظامات: مدھو بنگارپا

شہرمےں دومنزلہ عمارت منہدم ،کوئی جانی نقصان نہےںگوگل نے بنگلورمےں اےک نےادےوہےکل گوگل کےمپس کاافتتاح کردےابجلی کے فی ےون...
20/02/2025

شہرمےں دومنزلہ عمارت منہدم ،کوئی جانی نقصان نہےں

گوگل نے بنگلورمےں اےک نےادےوہےکل گوگل کےمپس کاافتتاح کردےا

بجلی کے فی ےونٹ 2.94روپئے کی تجوےزپرصارفےن کاسخت اعتراض

موڈامعاملہ کی تحقےقاتی رپورٹ مےں کوئی ثبوت نہےں: سی اےم کاقانونی مشےرپوننا
کےالوک آےکتہ کوبی جے پی کی خواہش کے مطابق تحقےق کرنی ہوگی؟

موسم گرما شروع ہونے سے پہلے ہی رےاست مےں دھوپ کی تپش وتمازت مےں اضافہ
ماہ رمضان مےں روزہ داروں کو گرمی کی آزمائش کاسامناکرناپڑسکتاہے

گروہالکشمی اسکےم کی تحت جاری ہونے والی رقم تنخواہ کی مانند نہےں ہے
وزےرتوانائی کے جے جارج کے اس بےان سے عوام پرےشا ن ،اپوزےشن کی تنقےد

سروے ڈپارٹمنٹ میں مکمل ٹیکنالوجی سے آراستہ ہونا ضروری: کرشنا بائرے گوڑا

ریاستی وقف بورڈ کے معاملات کی تحقےقات کرائی جائے : سی ےم ابراہےم کا مطالبہ

ہادیو پورا حلقہ میں کانگریس اقلیتی شعبہ کے بلاک صدور کا تقرر
حکومت کی گیارنٹی اسکیموں کا فائدہ ہر ایک کو پہنچے ےہ یقینی بنائیں: منصور علی خان

کرناٹک: کشمیری طالب علم کی ریگنگ

ًؑہماری حکومت ذات پات مردم شماری رپورٹ نافذکرکے رہے گی:سدارامےااس بجٹ میں انتہائی پسماندہ طبقات کے لئے پروگرام نافذ کرنے...
19/02/2025

ًؑہماری حکومت ذات پات مردم شماری رپورٹ نافذکرکے رہے گی:سدارامےا
اس بجٹ میں انتہائی پسماندہ طبقات کے لئے پروگرام نافذ کرنے کی کوشش کریں گے

کے پی سی سی صدرکے عہدہ کے لئے میں بھی اقلےتی امےدوارہوں:رحےم خان
اس بارکے بجٹ مےں اقلےتوں کے لئے نئے پروگرم طلب

وزےراعلیٰ کے سےاسی مشےرکے عہدہ مستعفیآلندحلقہ کے رکن اسمبلی بی آرپاٹل کوکابےنہ درجہ عہدہ                         گروہالک...
19/02/2025

وزےراعلیٰ کے سےاسی مشےرکے عہدہ مستعفی
آلندحلقہ کے رکن اسمبلی بی آرپاٹل کوکابےنہ درجہ عہدہ

گروہالکشمی اسکےم 3مہےنوں کی بقاےارقم جلدہی دی جائے گی
راجستھان سے واپسی کے بعدراجناکے بےان پرردعمل دوں گا:شےوکمار

ماہ اپرےل سے بجلی نرخو ں مےں فی ےونٹ اےک تادےڑھ روپئے اضافہ کاامکان

نرےندرمودی کووزارت عظمیٰ کے عہدہ سے ہٹاےاجائے:سنتوش لاڈ
چندربابونائڈدےانتن گڈکری کووزےراعظم بنانے کی بی جے پی قائدےن سے اپےل

اب اسکول طلبہ مےں ڈامٹی تقےسم نہےں کی جائے گی
مڈڈے مےل مےں انڈے ےاموزدیئے جائےں گے

ہربات اے آئی سی سی کی طرف منسوب کرتے ہوئے
ڈی کے شےوکمارہائی کمان کاغلط استعمال نہ کرےں: کے اےن راجنا

مارچ کومالےاتی سال 2025-26کابجٹ پےش کےاجائے گا:سدارامےا
کسانوں کے مفادات کی حفاظت اوربڑھتی قےمتوں پرقابوپانے کی کوشش ہوگی

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) ملک کے معروف تجارتی ادارہ ملبار گروپ اور اس کے تحت چلنے والے ملبار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے سا...
17/02/2025

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) ملک کے معروف تجارتی ادارہ ملبار گروپ اور اس کے تحت چلنے والے ملبار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے سال 2024-25کےلئے کرناٹک میں طالبات کےلئے اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ےہ اعلان شہر کی باوقار للت اشو ک ہوٹل میں منعقدہ ایک پروگرام میں کیا گیا۔ اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، رکن اسمبلی اور بی ڈی اے چیرمین این اے حارث ،ملبار گروپ کے چیرمین ایم پی احمد،ملبار گروپ کے ہندوستانی آپریشنز کے منیجنگ ڈائرکٹر اشر ۔ او، فلسور بابو،ربن توفیق،منصور عالم اور شرف الدین پی وغیرہ نے شرکت کی۔سال رواں 21ہزار طالبات کی تعلیمی مدد کےلئے16کروڑر وپئے کی رقم مختص کی گئی ہ۔ اس میں سے کرناٹک کے 491کالجوں سے وابستہ491کالجوں کی 5501طالبات کی مدد کےلئے 4.74کروڑر وپے کی رقم جاری کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر ملبار گروپ کے چیرمین ایم پی احمد نے کہا کہ دنیا کو بدلنے کےلئے آج تعلیم ہی سب سے طاقتور ہتھار ہے۔ اس کا احسا س کرتے ہوئے ملبار گروپ نے اپنی کارپوریٹ ذمہ داری کی تکمےل کےلئے تعلیمی میدان میں لڑکیوں کو آگے لانے کا ذمہ لیا ہے۔ 2007میں اس کی شروعات کی گئی۔

نئی دہلی،15فروری (ایجنسی)سپریم کورٹ نے بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ذات کی بنیاد پر وکلاءکو ریزرویشن دینے سے انکار کر...
17/02/2025

نئی دہلی،15فروری (ایجنسی)سپریم کورٹ نے بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ذات کی بنیاد پر وکلاءکو ریزرویشن دینے سے انکار کر دیا۔ بنگلور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں این جی او ایڈوکیٹ فار سوشل جسٹس کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس این کوتیشور سنگھ نے کہا کہ ہم وکلاءکو ذات کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اس معاملہ کو سیاسی رنگ دینے دیں گے۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ اس سے کیڑے کا ایک ڈبہ کھل جائے گا اور ہمیں لگتا ہے کہ یہ بغیر کسی ڈیٹا کے نہیں ہونا چاہیے۔خواتین کے لیے مخصوص نشستیں الگ معاملہ تھا۔ ہم بار ممبران کو ذات پات کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اس معاملہ کو سیاسی رنگ دینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سماعت کے دوران جسٹس سوریا کانت نے کہا کہ ہم بغیر کسی متعلقہ ڈیٹا کے ایسا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ملک کے اراکین پارلیمنٹ مختلف مسائل اور کمیونٹیز کے بارے میں حساس ہوتے ہیں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ریزرویشن کے حوالے سے کوئی بل آتا ہے تو اس پر ماہرین کے درمیان کافی بحث و مباحثہ ہوتا ہے۔ مختلف ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ آپ اسے دیکھ کر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ آج ہم بغیر کسی درست ڈیٹا کے ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔ اس معاملہ کو ایک سنجیدہ سوال کے طور پر دیکھتے ہوئے بار ایسوسی ایشن سے متعلق دیگر زیر التوا عرضیوں کے ساتھ اس کی جانچ کی جائے گی۔ایسے معاملات میں مناسب ڈیٹا اور تجزیہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ایک مخصوص کمیونٹی کے کتنے لوگ قانونی پیشے میں ہیں اور ان کی نمائندگی کس حد تک کم ہے۔ عرضی میں این جی او ایڈوکیٹس فار سوشل جسٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلور ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایس سی-ایس ٹی اور او بی سی کے لئے ریزرویشن کا بندوبست کیا جائے۔ اس پر بنچ نے کہا کہ یہ دونوں فریقوں کی طرف سے اٹھائے گئے قابل بحث مسائل ہیں۔اس پر صحت مند ماحول میں بحث ہونی چاہئے۔ ہم ایسے معاملات پر بار باڈیز کو تقسیم نہیں ہونے دینا چاہتے۔ یہ ہمارا ارادہ نہیں ہے۔ بنچ نے اس معاملے کو بار ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنے کے زیر التوا مقدمات سے جوڑا۔ اس پر 17 فروری کو سماعت ہوگی۔

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) نائب صدر ہند جگدیپ دھنکڑ کا ےہ بیا ن کے ملک کے آئینی عہدوں بشمول الےکشن کمشنر،سی بی آئی ڈا...
17/02/2025

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) نائب صدر ہند جگدیپ دھنکڑ کا ےہ بیا ن کے ملک کے آئینی عہدوں بشمول الےکشن کمشنر،سی بی آئی ڈائرکٹر وغیرہ کے تقرر میںسپرےم کور ٹ کے چیف جسٹس کا کوئی دخل نہیں ہونا چاہئے۔ یہ بات دراصل بی جے پی کی آئین مخالف پالیسی کی عکاس ہے۔ ےہ بات کرناٹک کے وزیر صحت دنیش گنڈو راو�¿ نے کہا۔انہوں نے اس بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ نائب صدر ہند کا ےہ بیا ن آمرانہ سوچ کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر کا بیان اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ ملک میں کسی بھی عہدہ کےلئے افسر کے تقرر کا اختیار صرف مودی اور امیت شاہ کو ہونا چاہئے ۔ اگران کا منشا ےہی ہے تو ان تمام آئینی اداروں کی اہمیت ختم ہو کر رہ جائے گی۔پہلے ہی سی بی آئی، ای ڈی ، آئی ٹی اور چیف الیکشن کمیشن بی جے پی کی تالوں پر ناچ رہے ہیں اگران اداروں کے سربراہوں کے فیصلوں سے چیف جسٹس کو بے دخل کر دیا جائے تو آنے والے دنوں میں ےہ تمام ادارے مرکزی حکومت کے کھلونے بن کر رہ جائیں گے۔

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) مرکزی وزیر برائے ریلویز ، اطلاعات، الےکٹراٹکس اور آئی ٹی اشون ویشنو نے کہا ہے کہ شہر کے کی...
17/02/2025

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) مرکزی وزیر برائے ریلویز ، اطلاعات، الےکٹراٹکس اور آئی ٹی اشون ویشنو نے کہا ہے کہ شہر کے کیمپے گوڈا انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بس، میٹرو ، سب اربن ریل نظام سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دیون ہلی سے ملک کے مختلف شہروں کےلئے راست ریل خدمات شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو عملی شکل دینے میں چند تکیکی رکاوٹیں حائل ہیں ان کو سلجھا نے کےلئے ریلوے افسروں کی ٹیم مسلسل کام کر رہی ہے۔ بنگلورو میں عنقریب ایک ایسی موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی قائم ہونے جا رہی ہے جس کے ذریعے 40تا 50ہزار لوگوں کو روزگار مل سکتا ہے۔ہفتہ کے روز شہر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑی صنعتوں کے قیام کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ بجٹ میں اس سے متعلق اہم اعلانات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کھلونوں، چپل،خوردنی اشیاء، غذائی پروسیسنگ وغیرہ صنعتو ں کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد ملک میں متوسط اور چھوٹی صنعتوں کی حالت میں جو گراوٹ آئی تھی وہ دھےرے دھےرے سدھر رہی ہے ان صنعتوں کو مستحکم کرنے کےلئے بجٹ میں کئی اقدامات کا اعلان ہوا ہے اوران پر عمل بھی کیا جا رہا ہے۔ ان صنعتوں کو قرضوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سدھرنے کےلئے کئی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ اس موقع پر ریاستی بی جے پی صدر بی وائی وجیندرا، مرکزی وزیر شوبھا کارندلاجے، رکن پارلیمنٹ پی سی موہن،ڈاکٹر منجوناتھ،تیجسوی سورےہ،لےہر سنگھ،کونسل کے اپوزیشن لےڈر چلوادی نارائنا سوامی اور دیگر موجود تھے۔

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور ماہر تعلیمات منصور علی خان نے کہا ہے کہ ملک کی جو نئ...
17/02/2025

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور ماہر تعلیمات منصور علی خان نے کہا ہے کہ ملک کی جو نئی تعلیمی پالیسی اور جو نیاتعلیمی نظام تیار کیا گیا ہے اس میں زیادہ تر توجہ صرف تعلیمی نصاب پر دی گئی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ طلباءکی کردار سازی اور ان کے ڈسپلن پر بھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ےہ ہے کہ تعلیمی نظام کے تحت طلباءاور اساتذہ کو صرف تعلیمی نصاب کے دائرہ میں قید کر کے رکھ دیا گیا ہے تعلیم کا مطلب صرف مقررہ نصاب کی تکمیل نہیں بلکہ بچوں کی کردار سازی ان کی سماجی ، معاشرتی اور اخلاقی تربیت بھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ حد تک ان پہلوو�¿ں پر پرائیوےٹ تعلیمی اداروں میں توجہ دی جا رہی ہے جہاں تک سرکاری تعلیمی نظام ہے اس میں اس پہلو کو بالکل نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں بالخصوص پرائمری اور ہائی اسکولوں میں ڈراپ آو�¿ٹ کی رفتار کو کم کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق سرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک جاتے جاتے ڈراپ آو�¿ٹ کی شرح80فیصد یا اس سے زیادہ تک پہنچ جاتی ہے ان ڈراپ آو�¿ٹ بچوں کے مستقبل کی طرف توجہ دی جائے اور ان کو تعلیم واخلاق سے آراستہ کیا جائے اس جانب حکومتوں کو توجہ دینی چاہئے۔ منصور علی خان نے کہا کہ فروغ ہنر مندی کی بات کی جاتی ہے لےکن اس میں صرف ان نوجوانوں کو موقع دیا جا رہا ہے جو زیر تعلیم ہیں یا تعلیم یافتہ ہیں ان طلباءکی طرف توجہ نہیں دی جاتی جو ڈراپ اٹ ہو چکے ہیں اس کا نتیجہ ےہ ہو رہا ہے کہ ایک تو روزگار کی قلت کے سبب ڈراپ آو�¿ٹس بڑی تعداد میں بے روزگار ہو تے جا رہے ہیں اور دوسری خطرناک بات ےہ ہے کہ وہ منشیات اور دیگرنشہ کی لتوں کا شکار ہو تے جارہے ہیں جو کہ گزرتے وقت کے ساتھ سماج کےلئے خطرہ بن رہے ہیں حکومت کو تعلیمی پالیسی کے نفاذ کے مرحلہ میں اس جانب بھی متوجہ ہونے کی ضرورت ہے ۔

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) کرناٹک کانگریس میں جہاں اقتدار کےلئے رسہ کشی جاری ہے اسی درمیا ن وزیر اعلیٰ سدارامیا کے مع...
17/02/2025

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) کرناٹک کانگریس میں جہاں اقتدار کےلئے رسہ کشی جاری ہے اسی درمیا ن وزیر اعلیٰ سدارامیا کے معتمدین میں شمار کئے جانے والے وزیر برائے تعمیرات عامہ ستیش جارکی ہولی نے کہا ہے کہ سدارامیا اگلے انتخابات میں مقاملہ کریں یا نہیں ےہ الگ بات ہے لیکن موجودہ پانچ سالہ میعاد کےلئے ان کو وزیر اعلیٰ بنائے رکھنا ضروری ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جارکی ہولی نے کہا کہ 2028تک سدارمیا ہی وزیر اعلیٰ بنے رہیں تو اس سے تب کے انتخابات میں ریاست میں کانگریس کو دوبارہ برسراقتدار لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کے پی سی سی صدر کو بدلے جانے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس بارے میں فیصلہ کانگریس صدر ملےکارجن کھرگے کر رہے ہیں ۔ فی الوقت دیگر ریاستوں کے صدور کو بدلنے کے بارے میں پارٹی کے حلقوں میں بحث ضرور چل رہی ہے۔ لیکن کرناٹک کے بارے میں ایسی کوئی باتگ نہیںانہوں نے کہا کہ فی الوقت کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے سارے معاملہ کو سلجھادیا ہے اس لئے ان تمام امور پر بحث نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے اقتدار کی تقسیم کے فارمولے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے جارکی ہولی نے کہا کہ ےہ تمام امور ان کے دائرہ اختیارمیں نہیں ہیں ان پر پارٹی فیصلہ کرے گی۔

بنگلور:15 فروری(سالار نیوز)( سالار نیوز) کرناٹکا اسٹےٹ وقف بورڈ کےلئے کسی بے داغ شخصےت کو چےرمےن منتخب کےا جائے جو اےمان...
17/02/2025

بنگلور:15 فروری(سالار نیوز)( سالار نیوز) کرناٹکا اسٹےٹ وقف بورڈ کےلئے کسی بے داغ شخصےت کو چےرمےن منتخب کےا جائے جو اےماندار ی سے خدمت انجام دے سکے۔ کرناٹکا پردےش کانگرےس کمےٹی کے نائب صدر جناب عبےداللہ شرےف نے آج ےہاں مےڈےا کو بتاےا کہ17فروری کو وقف بورڈ کی مےٹنگ ہونے جارہی ہے۔ جس مےں چےرمےن کا انتخاب عمل مےں آئے گا۔ انہوں نے وقف بورڈ ممبروں سے گذارش کی کہ وہ کسی اےسے شخص کو چےرمےن منتخب نہ کرےں جس کے خلاف کوئی مقدمہ ےا کوئی الزام ہو۔ کسی کی سفارش ےا دباﺅ مےں آکر اس شخص کو چےرمےن نہ بنائےں جس کے خلاف اوقاف کی جائےداد پر قابض ہونے کا الزام ہو۔ جناب عبےداللہ شرےف نے مےڈےا کو بتاےا کہ مسلمانوں نے ووٹ دے کر کانگرےس پارٹی کو اقتدار پر لاےا ۔ اور کانگرےس پارٹی مےں رات دن محنت کرنے والوں کو نظر انداز کرکے اقلےتی اداروں پر ان لوگوں کو چےرمےن کے عہدوں پر فائزکےا گےا ہے۔ جو کسی اےک لےڈر کے فالورس ہےں۔ اقلےتی اداروں پر نامزد دگےوں کے بارے مےں کانگرےس کے لےڈروں سے رائے مشورہ کےا جانا چاہئے تھا۔ اےسا نہےں کےا گےا۔ انہوں نے مےنارٹی کمےشن کے چےر مےن ےو نثار احمد کا نام لےتے ہوئے پوچھا کہ کانگرےس پارٹی کےلئے ےا اقلےتوں کےلئے ان کی کےا خدمات تھےں۔ جنہیں چےرمےن بنا ےا گےا۔ وہ خود اپنے بھانجہ کے ساتھ انصاف نہےں کر پائے تو دوسروں کے ساتھ کےا انصاف کرےں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ یو نثار احمد نے جبا کے بہانے سے بے شمار املاک کو اکٹھا کر رکھا ہے، اس سلسلہ میں جلد ہی وہ ان کے خلاف انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے رجوع ہوں گے۔اس موقع پر سماجی کارکن سےد اشرف نے کہا کہ وقف بورڈ کی مےٹنگ جو17فروری کو ہونے جارہی ہے۔ اس مےں سابق چےرمےن انور باشاہ کو چےرمےن منتخب کئے جانے کے امکانات ہےں۔ کےونکہ وہ رات دن وقف منسٹر کی دم پکڑے پھر رہے ہےں۔ ان پر وقف کی زمےن پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ سےد اشرف نے بتاےا کہ چتردرگہ مےں سروے نمبر11پر قبرستان کی چھ اےکٹر زمےن مےں تقرےباً ڈھائی اےکٹر زمےن پر انور باشاہ کا غیر قانونی قبضہ ہے۔ اسی طرح مےنارٹی وےلفےئر ڈپارٹمنٹ سے تےن کروڑ روپئے جاری کرواکر اس مےں ہےرا پھےری کرنے کا بھی الزام ہے۔سےد اشرف نے بتاےا کہ اس وقت کے وزےر اعلیٰ بسوراج بومائی نے اپنے حلقہ کے شےگاﺅں مےں ترقےاتی کاموں کےلئے 10کروڑ روپئے منظور کئے تھے ۔ اس مےں سے 3کروڑ روپئے بچت ہوئے تھے ۔

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) شہر کے فریزر ٹاو�¿ن علاقہ میں مختلف سڑکوں پر کھدائی کے سبب عام لوگوں کو ہونے والی پریشانی ...
17/02/2025

بنگلورو۔15 فروری (سالار نیوز) شہر کے فریزر ٹاو�¿ن علاقہ میں مختلف سڑکوں پر کھدائی کے سبب عام لوگوں کو ہونے والی پریشانی کے بارے میں دن بدن بڑھتی ہوئی شکایتوں پر پلکیشی نگراسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی اے سی سرینواس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے شہر کی مختلف سڑکوں کو جامع انداز میں ترقی دینے کےلئے منتخب کیا گیا ہے ان میں ان کے حلقہ کی چند اہم سڑکیں بھی شامل ہیں ان میں فریزر ٹاو�¿ن علاقہ کی ماسک روڈ اور ایم ایم روڈ پر کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جامع ترقیاتی منصوبے کے تحت ان دونوں سڑکوں کو تقریباً300کروڑ روپیوں کی لاگت سے وہائٹ ٹاپنگ کروائی جا رہی ہے۔ چونکہ وہائٹ ٹاپنگ کے بعد ان سڑکوں پر کسی بھی طرح کی کھدائی کی اجازت نہیں ہو گی اس لئے اس کام کو پورا کرنے سے پہلے ہی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ تمام پائپ لائینوں اور بجلی کے نظام کو زیر زمین کر دیا جائے۔ اس میں پانی، ڈراینیج، بجلی اور آپٹک فائبر تمام لائنوں کو زیر زمین کرنے کےلئے کھدائی کا کام کافی تیزی سے کیا جا رہا ہے۔ ماہ رمضان کے دوران ان سڑکوں پر کھدائی کے سبب مقامی لوگوں کو پریشانی کے خدشات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ےہ کام تقریباً 3ماہ سے جاری ہے اور اس کو پورا ہونے میں مزید چھ ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ لیکن اس کام کے مکمل ہوجانے کے بعد لوگ محسوس کریں گے کہ ان دونوں سڑکوں کو معیاری انداز میں ترقی سے ہمکنار کیا گیا ہے۔ اس کےلئے امسال رمضان کے دوران تھوڑی بہت دشواری ہو سکتی ہے جس کےلئے وہ حلقہ کے عوام سے معذرت خواہ رہیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی ان سڑکوں سمیت دیگر علاقو ںمیں جاری ترقیاتی کامو ںکو پورا کرنے میں وہ چاہتے ہیں کہ مقامی لوگ تعاون کریں تاکہ جلد از جلد ان کو پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ مساجد کے آس پاس کھدائی کے سبب مصلیان او ر رزوہ داروں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو لیکن اس کے ساتھ ہی ترقیاتی کاموں کو پورا کرنے کےلئے کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چھ سات ماہ میں جب ےہ کام پورا ہو جائے گا تو ان دونوں سڑکوں کو بین الاقوامی معیار کا بنا دیا جائے گا اور اب جو لوگ اس کام کی وجہ سے دشواری کی شکایت کر رہے ہیں وہ بھی اس پر ضرور شاباشی دیں گے۔

بنگلوربیلگاوی ،15فروری (ایجنسی) گوا کے سابق ایم ایل اے لاو معاملے دار(69) کی کرناٹک میں ایک آٹو رکشاڈرائیور کے حملے کے ب...
17/02/2025

بنگلوربیلگاوی ،15فروری (ایجنسی) گوا کے سابق ایم ایل اے لاو معاملے دار(69) کی کرناٹک میں ایک آٹو رکشاڈرائیور کے حملے کے بعد موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی دوپہر بیلگام شہر میں پیش آیا۔ متوفی لاو 2012 سے 2017 تک گوا کے پونڈا حلقہ سے کانگریس کے ایم ایل اے تھے۔تھانہ مارکیٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق یہ واقعہ بیلگاوی کے کھرے بازار میں سری نواس لاج کے سامنے پیش آیا، کھرے بازار کے قریب سابق ایم ایل اے کی کار ایک آٹو سے ٹکرا گئی۔لاو معاملے دار کار میں سرینواس لاج کی طرف آرہے تھے۔ اس کے بعد آٹو ڈرائیور لاج کے سامنے آیا اور سابق ایم ایل اے پر حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد سابق ایم ایل اے لاو لاج روم میں جانے کے لئے سیڑھیاں چڑھ رہے تھے کہ اچانک وہ نیچے گر گئے۔ پولیس کے مطابق یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔اس واقعہ کے بعد ڈی سی پی روہن جگ دیش اور ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بھیماشنکر گلیڈا نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معلومات اکٹھا کیں۔ واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈی سی پی روہن جگدیش نے کہاکہ یہ واقعہ آج دوپہر تقریباً 1.30 بجے پیش آیا۔ گوا کے سابق ایم ایل اے لاو معاملے دار سری نواس لاج میں تھے۔ جب معاملے دار لاج کی طرف آرہے تھے تو ان کی کار ایک آٹو رکشاسے ٹکرا گئی۔ اس بات پر آٹو ڈرائیور سے ان کا معمولی جھگڑا ہوا تھا۔ بعد میں آٹو رکشاڈرائیور نے اس کے سر پر حملہ کردیا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ لاج کی طرف جانے کے لئے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر گئے تھے۔ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا اور ای سی جی اور دیگر طبی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

بنگلور۔13فروری(سالارنےوز)ریاستی کانگریس میں اقتدار کی تقسیم کے بحث ومباحثہ کے درمیان ، وزیربرائے صنعت ایم بی پاٹل نے وزے...
14/02/2025

بنگلور۔13فروری(سالارنےوز)ریاستی کانگریس میں اقتدار کی تقسیم کے بحث ومباحثہ کے درمیان ، وزیربرائے صنعت ایم بی پاٹل نے وزےراعلیٰ سدارامیا کی حمایت مےں زبردست بےان دےاہے۔ انہوں نے کہا کہ سدارامیا 7 سال نہیں بلکہ 10 سال تک وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ سدارامیا کو 7 سال اور 7 ماہ تک بطور وزیر اعلیٰ رہے دیوراج ارس کا ریکارڈ توڑنے دیں۔وزےرداخلہ جی پرمیشور کے بیان کا جواب دیتے ہوئے ایم بی پاٹل نے سدارامیا کی حمایت کی۔ دیوراج ارس 7 سال اور 7 ماہ تک وزیر اعلیٰ رہے۔ سدارامیا بھی پوری مدت کے لےے وزےراعلیٰ بنے رہےں گے۔صرف سات سال نہےں ےہ مدت اقتداردس سال تک جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہائی کمان نے سدارامیا کو وزیر اعلی بنایا تو سدارامیا پوری مدت کے لیے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ فی الحال ریاست میں سی ایم کے عہدے کے لیے کوئی خالی جگہ نہیں ہے۔ ہم یہ مدت پوری کریں گے اور سدارامیا کی قیادت میں دوبارہ انتخابات کا سامنا کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم اگلی بار اقتدار میں آئیں گے۔ میٹرو کے کرایوں کو کم کرنے کی وزیر اعلیٰ سدارامیا کی تجویز پر پاٹل نے کہا کہ میٹرو میں ہماری شراکت داری ہے۔ اگر پبلک ٹرانسپورٹ کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ کار اور میٹرو کے ذریعے سفر کرنے کی قیمت کے برابر ہوگی۔ میٹرو کے کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو پر دباو�¿ کو کم کرنے کے لیے مضافاتی ریلوے اورپھےری فےرل رنگ روڈ تعمیر کی جانی چاہیے۔تیجسوی سوریا نے الزامات کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اس معاملے پر بات کی جانی چاہیے۔ دونوں حکومتوں کو عوام پر بوجھ کے طور پر کام نہیں کرنا چاہیے۔ وزیر اعلی نے ہماری رےاست کے حوالے سے بات کی ہے۔ اگر آپ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وزیر اعلیٰ نے جےسے کہاکہ وےساکرکے دکھائےں۔ وزیر اعلیٰ نے کوئی خط نہیں لکھا ہے۔ آپ کو مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کو بتانا چاہیے تھاکہ آپ ےہ کہےں کہ ریاستی حکومت کم کرے ہم بھی کم کرےںگے۔ تم خاموش کیوں ہو ؟ گلوبل انویسٹرس سمٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تیسرا دن ہے۔ مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے شام کو ایوارڈ پیش کریں گی۔ اس موقع پر گورنر بھی موجود ہوں گے۔ خواتین کاروباریوں کو سیکٹر ایوارڈ دیے جائیں گے۔ اسرائیل ، یورپ اور کئی دوسرے ممالک کے صنعتکار یہاں آئے ہیں۔

بنگلور۔13فروری(سالارنےوز)رےاستی نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارنے کہاکہ ہماری حکومت نے بی ایم آر سی ایل کو اپنی رائے سے آگا...
14/02/2025

بنگلور۔13فروری(سالارنےوز)رےاستی نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شےوکمارنے کہاکہ ہماری حکومت نے بی ایم آر سی ایل کو اپنی رائے سے آگاہ کیا ہے کہ میٹرو کے کرایوں کو کم کیا جانا چاہیے اور حتمی فیصلہ مرکزی کمیٹی کرے گی۔ بروزجمعرا ت ودھان سودھا میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ مےٹروکے کراےہ بڑھنے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نے اس مقصد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ عوام کی درخواست سننے کے بعد وزیر اعلیٰ نے میٹرو کا کرایہ کم کرنے پر اپنی رائے دی۔ فیصلہ عوام اور میٹرو کے مفاد میں کےا جائے۔ اس مقصد کے لیے ایک علاحدہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کمیٹی کو اپنی رائے دیں گے اور حتمی فیصلہ ان کے ذریعے کےا جائے گا۔ اس معاملہ پر بات کرتے ہوئے رےاستی وزےرصنعت ایم بی پاٹل نے کہا کہ میٹرو میں ہماری شراکت داری ہے۔ اگر پبلک ٹرانسپورٹ کی قیمت میں اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ کار اور میٹرو کے ذریعے سفر کرنے کی قیمت کے برابر ہوگی۔ میٹرو کے کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو فائدہ ہوگا۔ بنگلورو پر دباو�¿ کو کم کرنے کے لیے مضافاتی ریلوے اور فری ےرل رنگ روڈ بناناضروری ہوگےاہے۔ بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) کی طرف سے کرایوں میں حالیہ ترمیم کئی بے ضابطگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے ، جس میں کچھ جگہوں پر کرایوں کو دوگنا کرنا بھی شامل ہے۔ عوام کی مخالفت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائرکٹر سے کہا ہے کہ وہ ان جگہوں پر کرایہ کم کریں جہاں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

بنگلور۔13فروری(سالارنےوز)بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر مہیشور راو�¿ نے کہا کہ ہمارے میٹرو ریل ٹکٹوں کی قیمتوں میں ...
14/02/2025

بنگلور۔13فروری(سالارنےوز)بی ایم آر سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر مہیشور راو�¿ نے کہا کہ ہمارے میٹرو ریل ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کو ہونے والی تکلیف کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ہم اپنے میٹرو ٹرانسپورٹ کے مقررہ فاصلے کے اندر جہاں بھی ممکن ہو کرایوں میں کمی کریں گے۔ بنگلور میں 13فروری کو دوپہر 2.30 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل ، ہم نے اپنے میٹرو آپریشنز کی لاگت ، قرضوں اور ان پر سود کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آیا۔ ہم لوگوں کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ ہم مرحلہ وار شرحوں میں اضافے کا جائزہ لیں گے۔ ہم ان مراحل کی شرحوں کو ضم کر دیں گے جن کے درمیان شرحیں بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کی کل لاگت تقریبا 10 کروڑ روپے ہے۔ زیادہ قرض کے بوجھ اور اگلے چھ سات سالوں میں اس پر سود ادا کرنے کی ذمہ داری کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے شرحوں میں اضافہ کیا تھا۔ لیکن اب ہم عوام کے مطالبے کے مطابق شرحوں کو کم کرنے کے بارے میں بات کریں گے۔ اس بارے میں ایک اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ کم از کم کرایہ 10 روپے ہے گا،جبکہ زےادہ سے زےادہ ٹکٹ کی 90روپے قیمت بحال رہے گی۔ ان دونوں شرحوں کے درمیان کی شرحوں کا مرحلہ وار مطالعہ کیا جائے گا اور جہاں بھی ممکن ہو اسے کم کیا جائے گا ۔حال ہی مےں نمامےٹرورےل ٹکٹ کی شرحوں مےں اضافہ کےے جانے سے رےاست بھرمےں ناراضی کی لہردوڑگئی اوربڑے پےمانے پربحث ومباحثہ ہونے لگا۔ٹکٹ کی قےمت دوگنااضافہ کےے جانے پرعوام نے کھلے الفاظ مےں مذمت کی تھی۔اسی ردعمل کے نتےجہ مےں پےک اورکے سوادےگرمواقع پرنمامےٹرومےں سفرکرنے والے مسافروں کی تعداد مےں غےرمعمولی طورپرکمی دےکھی گئی تھی۔

Address

Salar Golden Jubilee Building, No. 19 CROSS, Chick Bazaar Road, Near Modi Masjid, Tasker Town, Shivaji Nagar
Bangalore
560051

Opening Hours

Monday 9am - 6am

Telephone

+917026237091

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DAILY SALAR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DAILY SALAR:

Share