Country News Digital

Country News Digital Country News is a regularly scheduled publication containing news, information, and advertising,
(1)

19/07/2025

سینٹر فار ڈویلپمنٹ اینڈ سٹیبیلٹی زیر اہتمام راولاکوٹ آزاد کشمیر میں سیمنار کا انعقاد

19/07/2025
19/07/2025

بیس سال سے بنیادی سہولیات سے محروم علاقہ نکر حویلی کہوٹہ،

19/07/2025

فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی بڑی کاروائی،غیر معیاری،مضر صحت خوردنی تیل سے بھری گاڑی ضبط

19/07/2025

آزاد کشمیر بھر میں یوم الحاق پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈی جی  این سی ایچ ڈی علی اصغر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت...
18/07/2025

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ڈی جی این سی ایچ ڈی علی اصغر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔شہری علاقوں کے علاوہ دوردرازاور پسماندہ علاقوں میں بھی تعلم کے معیار کو بہتر بنانے اورشرح خواندگی میں اضافے کے حوالے شروع جانے والے پروگرامز میں دور آفتادہ اور پسماندہ علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔پسماندہ علاقوں میں بچوں کو سکولوں کی طرف راغب کرنے اور اساتذہ کی تربیت کیلئے پروگرامز شروع کرنے کے حوالے صوبائی حکومت پر ممکن تعاون فراہم کریگی۔
اس موقع پر چیئر مین این سی ایچ ڈی علی اصغر نے کہا کہ مسقبل میں NCHDکے تحت تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافے کیلئے شروع کیے جانے والے پروگرامز میں پسماندہ علاقوں پر توجہ دی جائیگی۔انہوں نےکہا کہ کنگ سلمان کی جانب سے شرح خواندگی میں اضافے کیلئے شروع کیے جانے والے سکولوں میں سے 30سکول گلگت بلتستان میں شروع کیے جائینگے ان سکولوں کو صوبائی حکومت کی مشاورت سے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں شروع کیا جائے گا۔

18/07/2025
گلگت۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے قیام کا بنیادی...
18/07/2025

گلگت۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے قیام کا بنیادی مقصد سرکاری محکموں، اداروں اور کارپوریشنز میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے حقائق تک رسائی، تحقیقات اور قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لانا ہے۔

ادارے کے قیام سے اب تک شاید ہی کوئی محکمہ ایسا ہو جسے معلومات کی فراہمی کے لیے خطوط ارسال نہ کیے گئے ہوں۔ اینٹی کرپشن قوانین کے تحت تمام سرکاری ادارے اس بات کے پابند ہیں کہ وہ طلب کی گئی معلومات مقررہ وقت کے اندر فراہم کریں۔

کسی ادارے کی جانب سے معلومات کی فراہمی سے گریز، تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش یا یہ کہنا کہ کارروائی ذاتی عناد کی بنیاد پر کی جا رہی ہے، نہایت نامناسب ہے۔ میڈیا میں آ کر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے قانونی اختیارات سے متعلق غللط بیانی کرنا نہ صرف تحقیقات کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے بلکہ یہ بدعنوان عناصر کی حوصلہ افزائی کے مترادف بھی ہے۔

مروجہ قوانین کے مطابق ترقیاتی اسکیموں میں بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات پر مختلف اداروں سے معلومات طلب کی گئیں، جن میں سے بیشتر اداروں نے بروقت تعاون کرتے ہوئے درکار معلومات فراہم کیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو رول 7(5) بمطابق اینٹی کرپشن رولز 2019 کے تحت اختیار حاصل ہے کہ وہ سرکاری محکموں، خودمختار اداروں یا کارپوریشنز کے سربراہان سے کسی بھی انکوائری یا تحقیقات کے لیے مطلوبہ دستاویزات اور معلومات براہِ راست طلب کر سکتا ہے۔

اسی طرح، ایک مخصوص ادارے سے بھی بے ضابطگیوں سے متعلق معلومات طلب کی گئیں۔ تاہم تحقیقات کا عمل ابھی جاری ہے اور ذمہ داران کا تعین ہونا باقی ہے۔ اس کے باوجود ادارے کے سربراہ کی جانب سے میڈیا پر غلط بینی کرنا اور حقائق سامنے آنے سے قبل بیانات جاری کرنا قانون کے مطابق اٹھائے گئے اقدامات کے منافی اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور غلط معلومات کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کر نے کی مزموم کوشش ہے۔

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کے رول 20 بمطابق اینٹی کرپشن رولز 2019 کے تحت ادارے کے سربراہ کو یہ مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی معاملے کی تحقیقات کا حکم دے اور کسی بھی فرد یا ادارے سے معلومات طلب کرے جو تحقیقات کے لیے معاون ثابت ہو سکتی ہوں. یاد رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو کسی بھی ادارے سے معلومات طلب کرنے کے لئے کسی مجاز اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں

18/07/2025

صدرآزادجموں وکشمیر سے اعزازی صدارتی مشیر برائے برمنگھم محمد اسلم مغل کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔

18/07/2025

پاکستان سے محبت کشمیریوں کے جسموں میں خون بن کر دوڑتی ہے, وزیراعظم آزاد کشمیر

18/07/2025

|وعدوں سے تکمیل تک کا سفر|
سابق صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی فتح اللّٰہ خان سئی بالا چکرکوٹ کے لئے مختلف شعبہ جات لوکل گورنمنٹ، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، محکمہ برقیات (واٹر اینڈ پاور) ،محکمہ مواصلات و تعمیرات میں رکھی گئی ترقیاتی منصوبوں کی کچھ جھلکیاں، انکے علاؤہ بہت سارے منصوبہ جات کا ابھی ٹینڈر ہونا باقی ہے۔ فتح اللّٰہ خان کے دور میں حلقہ 2 گلگت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لوکل گورنمنٹ کے زریعے عوام الناس کے بنیادی مسائل کے پائیدار حل کے لئے عملی اور ٹھوس اور قابل ستائش اقدامات اٹھائے گئے۔

Address

Banikhet

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Country News Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Country News Digital:

Share