Ghausia Belauha Bazar

Ghausia Belauha Bazar Markazi Darsgah Darul Uloom Ahle Sunnat Ghausiya Nizamul Uloom Belauha Bazar Siddharth Nagar Uttar Pradesh India

احباب  اہلسنت کو ربیع الغوث( گیارہویں شریف) کا چاند مبارک ❣️❣️
13/09/2026

احباب اہلسنت کو ربیع الغوث( گیارہویں شریف) کا چاند مبارک ❣️❣️

11/09/2026

بزم غوثیہ ۔
مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظام العلوم بلوہا بازار سدھارتھ نگر یوپی ۔

۔

۔

۔

۔




10/09/2026

Bazm e Ghausia।
Markazi Darsgah Daruul Uloom Ghausia Nizamul Belauha Bazar Siddharth Nagar.

*تعلیمات اسلام*01/ ستمبر 2026 ء18/ ربیع النور شریف 1448ھ  بروز منگل~منجانب~۔ *مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظام ...
01/09/2026

*تعلیمات اسلام*

01/ ستمبر 2026 ء
18/ ربیع النور شریف 1448ھ بروز منگل

~منجانب~۔ *مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظام العلوم بلوہا بازار سدھارتھ نگر یوپی*

1501واں سالانہ جلوسِ محمدی ﷺ پُرامن اور شایانِ شان طریقے سے اختتام پذیرالحمدللہ رب العالمین!مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہلِ ...
26/08/2026

1501واں سالانہ جلوسِ محمدی ﷺ پُرامن اور شایانِ شان طریقے سے اختتام پذیر

الحمدللہ رب العالمین!
مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہلِ سنت غوثیہ نظام العلوم، بلوها بازار، سدھارتھ نگر کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی 1501واں سالانہ جلوسِ محمدی ﷺ نہایت عقیدت و محبت، جوش و خروش، نظم و ضبط اور پُرامن ماحول میں شایانِ شان طریقے سے منعقد ہوا۔

جلوس میں علاقے کی مختلف مساجد و مدارس سے وابستہ علماءِ کرام، ائمۂ مساجد، طلبہ اور ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ رسول ﷺ نے شرکت کی۔ شرکائے جلوس نے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور صلوٰۃ و سلام کا اہتمام کیا۔

جلوسِ محمدی ﷺ صبح تقریباً 11 بجے غوثیہ جامع مسجد سے قائدِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد ریحان رضا خان صاحب قبلہ، سربراہِ اعلیٰ دارالعلوم اہلِ سنت غوثیہ نظام العلوم، کی قیادت میں روانہ ہوا۔ جلوس مقررہ راستے سے گزرتا ہوا پورے چوراہے کا گشت کرتے ہوئے تقریباً 2 بجے دارالعلوم پہنچا، جہاں صلوٰۃ و سلام کے ساتھ جلوس کا اختتام ہوا۔

جلوس کے دوران شرکائے جلوس نے امن و سکون، نظم و ضبط اور باہمی احترام کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ انتظامیہ اور منتظمین کی جانب سے جاری کردہ ضروری ہدایات پر بھی عمل کیا گیا، جس کے باعث پورا پروگرام خوشگوار، پُرامن اور منظم ماحول میں مکمل ہوا۔

جلوس کے اختتام کے بعد غوثیہ جامع مسجد میں 2:30 بجے اذانِ ظہر اور 2:45 بجے باجماعت نمازِ ظہر ادا کی گئی،نمازِ ظہر کے بعد حاضرین کو موئے مبارک شریف، آقا کریم ﷺ کی زیارت سے بھی شرفیاب ہونے کا موقع ملا، جس پر عاشقانِ رسول ﷺ نے بے حد عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔

آخر میں مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہلِ سنت غوثیہ نظام العلوم کی جانب سے تمام علماءِ کرام، ائمۂ مساجد، مدارس، طلبہ، رضاکاران، انتظامیہ، مقامی افراد اور تمام عاشقانِ رسول ﷺ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے جلوسِ محمدی ﷺ میں شرکت کی، اور علمائے کرام کو رومال اور پھولوں کا ہار ڈال کر انکا استقبال کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ اس حاضری کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اس عظیم اجتماع کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو محبتِ رسول ﷺ پر قائم و دائم رکھے۔

آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ

منجانب:
مرکزی درسگاہ دارالعلوم اہلِ سنت غوثیہ نظام العلوم
بلوها بازار، سدھارتھ نگر، یوپی

تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو عید میلادالنبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو!آج اُس عظیم رہنما کی آمد کا دن ہے،آج اُس عظیم رہبر کی آمد کا دن...
26/08/2026

تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو عید میلادالنبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو!

آج اُس عظیم رہنما کی آمد کا دن ہے،
آج اُس عظیم رہبر کی آمد کا دن ہے،
آج اُس عظیم انقلابی رہنما کی آمد کا دن ہے،
آج اللہ کے پیارے محبوب، امام الانبیاء، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد کا دن ہے۔ 🌹

حضور ﷺ کی ولادتِ باسعادت پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ

’’اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے۔‘‘

آپ ﷺ کی آمد سے ظلم کے اندھیروں میں انصاف کی روشنی پھیلی، مظلوموں کو امید ملی اور انسانیت کو اس کا حقیقی مقام حاصل ہوا۔

آپ ﷺ نے بیٹیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا خاتمہ فرمایا اور ان کی عزت و حقوق کو بلند مقام عطا فرمایا۔ یتیموں، مسکینوں اور کمزوروں کے ساتھ محبت و رحمت کا حکم دیا۔ بھوکوں کو کھانا کھلانے، پڑوسیوں کا خیال رکھنے اور ایک دوسرے کے حقوق ادا کرنے کی تعلیم دی۔

آپ ﷺ نے ہمیں سکھایا کہ جو اپنے لیے پسند کرو، وہی اپنے بھائی کے لیے بھی پسند کرو۔

آپ ﷺ نے انسانیت، عدل، رحمت، محبت اور بھائی چارے کا ایسا پیغام دیا، جس کی مثال پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔

اسی لیے اس مبارک دن پر اپنی خوشی کا اظہار کیجیے۔ 🌹

خوب خوشیاں منائیے، ادب کے دائرے میں جلوس نکالیے، لنگر چلائیے اور غریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کو بھی اس خوشی میں شامل کیجیے۔

لیکن ہر کام ادب، امن اور شریعت کے دائرے میں ہو۔ ہلڑ بازی، بدتمیزی، بدامنی اور کسی کو تکلیف پہنچانے سے بچیے۔

کیونکہ عشق کی کوئی دلیل اور کوئی معیار نہیں ہوتا—عشق تو بس عشق ہے۔ ❤️🌹

عید میلادالنبی ﷺ آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو!





آقا کی آمد مرحبا ۔صلی اللہ علیہ وسلم
24/08/2026

آقا کی آمد مرحبا ۔
صلی اللہ علیہ وسلم

Address

Belauha Bazar Siddharth Nagar
Bansi
272153

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghausia Belauha Bazar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share