Vakas Bukhari

Vakas Bukhari what they know of the experiences of a bird
whose soul, while in flight, is all sight!
(3)

04/12/2025

📢 خوجہ بزرگ، خواجہ اسحاق رومی ختلانیؒ
(یہ میری ذاتی تحقیق ہے — بقلم سید وقاص الحق بخاری نقوی، کریری بارہمولہ کشمیر، انڈیا۔
اس تحقیق کو بغیر نام اور اجازت کے کہیں نقل نہ کریں۔)

خواجہ اسحاق رومی ختلانیؒ کی ولادت و پس منظر
حضرت قطب الکونین، غوث الثقلین، شاہِ شہیداں، ماہِ برجِ ایقان، زبدۃ العارفین شیخ خواجہ اسحاق رومی ختلانیؒ کی ولادت 735 ہجری میں ختلان (ترکستان/روم کے اطراف) میں ہوئی۔ آپ ترکستان کے دو خطوں سے خصوصی وابستگی رکھتے تھے، اسی نسبت سے آپ کو “رومی” کہا گیا۔

آپ حضرت امیرِ کبیر میر سید علی ہمدانیؒ کے عظیم مشائخ، شاگردِ خاص، اور مقرب ترین خلفاء میں سے تھے۔ آپ نے 22 سال شاہ ہمدانؒ کی صحبت میں گزارے، اور ان کی خصوصی ہدایت پر دو برس تک سید محمد ہمدانیؒ کی تربیت بھی انجام دی۔

روحانی سلسلہ و ساتھ
آپ سلسلہ کبرویہ کے نہایت بلند پایہ بزرگ تھے اور آپ کو سلسلہ کے اکابر مشائخ خصوصاً حضرت شیخ سید عبداللہ برزیشبادیؒ (خلیفۂ اکبر حضرت نجمدین کبریؒ) کی روحانی صحبت و معیت بھی حاصل رہی، جو آپ کی ولایتِ کبریٰ کی سب سے مضبوط سند ہے۔

مزید برآں، تاریخی و روحانی نقوش کے مطابق حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ نے اپنی صاحبزادی کا نکاح خواجہ اسحاق رومیؒ سے کیا، جس سے یہ حقیقت روشن ہو جاتی ہے کہ خواجہ اسحاقؒ نہ صرف خلیفۂ کبراوی تھے بلکہ شاہِ ہمدانؒ کے داماد بھی تھے — یہ شرف بہت کم بزرگوں کو نصیب ہوا۔

علم و معرفت میں مقام
ملا بہاء الدین متو لکھتے ہیں:
“انکہ یکتا براهِ حق دانی، خواجہ اسحاق شاہ ختلانی”
یعنی معرفت الٰہی میں یگانہ شخصیت یہی خواجہ اسحاقؒ تھے۔

انہوں نے بادشاہی شان کو ترک کرکے فقرِ محمدیؐ اپنایا، جوانی میں ہی عشقِ الٰہی کے نور سے مشرف ہوئے اور اسی وجہ سے لقب “خواجہ بزرگ” پایا۔

اذان والا تاریخی واقعہ
جب شاہ ہمدانیؒ نے اذان دینے کا حکم فرمایا تو خواجہ اسحاقؒ نے عرض کیا:
“حضور، ابھی وقتِ نماز نہیں ہوا، عرش کا پرندہ اپنے پر نہیں پھیلایا۔”
بعد ازاں جب علامت ظاہر ہوئی تو شاہ ہمدانؒ نے آپ کے علمِ لدنی کی تصدیق فرمائی اور رازِ ولایت میں شریک کیا۔

خلافتِ کبرویہ
آپ کو شاہ ہمدانؒ نے خلافتِ کبرویہ عطا کی۔ آپ کے دستِ مبارک پر ترکستان، روم، ہمدان اور کشمیر میں ہزاروں افراد نے اسلام قبول کیا۔
چراغِ لطائف میں آپ کی کرامات اور مقامات آج بھی محفوظ ہیں۔

قاضیُ القضاہ میر سید حاجی محمد مراد البخاریؒ سے ملاقات
بغداد کے سفر کے دوران آپ کی ملاقات
قاضیُ القضاہ، ہادیٔ کبراوی، ساداتِ نقوی کے چشم و چراغ
میر سید حاجی محمد مراد البخاری نقویؒ
سے ہوئی۔

اس ملاقات میں:
— انہوں نے آپ کے دستِ حق پر بیعت کی
— آپ نے ان کو علمِ معرفت و طریقت عطا کیا
— خرقۂ کبرویہ پہنایا
— اپنا عَلَم (پرچمِ ولایت) عطا فرمایا
— اور حکم دیا: “کشمیر واپس جا کر دین کی مزید اشاعت کریں”

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اس شیخ و مرشدِ کامل پر جدید تحقیق مرتب کی گئی ہے۔

وصال
شیخ خواجہ اسحاق رومی ختلانیؒ نے 14 شعبان 820 ہجری بروز ہفتہ وصال فرمایا، عمر 91 برس تھی۔
چراغ لطائف میں آپ کے روحانی مقامات اور شہادت کا ذکر ملتا ہے۔

اختتامیہ
خواجہ اسحاق رومیؒ وہ بزرگ ہیں جنہوں نے:
— ترکستان میں اسلام کی بنیادوں کو مضبوط کیا
— ہمدان و کشمیر میں علم و معرفت کا نور پھیلایا
— سلسلہ کبرویہ میں “خواجہ بزرگ” کا مقام پایا
— اور امیر کبیرؒ کے داماد ہونے کا شرف حاصل کیا-

اس پر مزید تحقیق جاری ہے، جو میرواعظ خانقاہِ مرادیہ مفتی سید شریف الحق بخاری کی آنے والی کتاب بانگِ مراد میں تفصیلاً شائع کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے فیوض و برکات سے مستفید فرمائے۔

29/11/2025

The Eternal Counsel of Shaykh Abdul Qadir Jilani. The advice of Awliya is a mercy for this Ummah.Shaykh Abdul Qadir Jilani’s counsel to his son reveals the true path of submission, sincerity, and divine love.Reflect deeply, for these words can transform your life.

12/10/2025

Address

Kreeri
Baramula
193198

Telephone

+917006788496

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vakas Bukhari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vakas Bukhari:

Share