30/04/2026
بارہمولہ میں نائب تحصیلدار ظہور احمد شیخ کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد
30 اپریل 2026 | سری نگر
بارہمولہ میں نائب تحصیلدار جناب ظہور احمد شیخ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پُر امن اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سرکاری افسران، لمبردار و چوکیدار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور معزز شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، پٹواری ایسوسیشن کے تحصیل پرزیڈنٹ عیدال غنی شیخ صاحب نے بطور ڈایس سیکٹری کا کام جس کے بعد لمبردار و چوکیدار ایسوسی ایشن کے قانونی مشیر لمبردار ملک یاسین حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ زندگی کا ایک اہم اور یادگار مرحلہ ہوتا ہے، جو برسوں کی محنت، خدمت اور ذمہ داریوں کی تکمیل کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظہور احمد شیخ نے اپنی چالیس سالہ ملازمت کے دوران ایمانداری، محنت اور حسنِ اخلاق کی روشن مثال قائم کی۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر لمبردار مصدق حسن، جنرل سیکریٹری سجاد ٹھوکر، تحصیلدار بارہمولہ انعام مقبول، تحصیلدار سوپور طارق احمد، ایس ایچ او عامر صاحب، نائب تحصیلدار زبیر احمد اور نائب تحصیلدار معشوق احمد نارواؤ سمیت دیگر افسران و سماجی شخصیات نے بھی ظہور احمد شیخ کو ریٹائرمنٹ پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے خطاب میں ملک یاسین حسن نے کہا کہ ظہور احمد شیخ کی خدمات نہ صرف محکمہ کے لیے باعثِ فخر رہیں بلکہ ان کے کردار اور خلوص نے ہر دل میں عزت پیدا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرمنٹ اگرچہ ملازمت کا اختتام ہے، لیکن یہ زندگی کے ایک نئے اور پُرسکون دور کا آغاز بھی ہے۔
تقریب کے دوران ایک جذباتی شعر بھی پیش کیا گیا:
“جدائی کی قسم مت کھاؤ دوست،
میں نے اپنی سائیوں کو بھی جدا ہوتے دیکھا ہے۔”
تقریب کے اختتام پر تحصیلدار بارہمولہ انعام مقبول اور دیگر افسران نے ظہور احمد شیخ کو شال اوڑھا کر ان کی عزت افزائی کی۔ بعد ازاں ملازمین اور معززین کی ایک بڑی تعداد انہیں پروٹوکول کے ساتھ ان کے آبائی گھر تک چھوڑنے گئی۔
تقریب میں لمبرداروں، ملازمین اور میڈیا نمائندگان کی بھی بڑی تعداد موجود رہی۔ مقررین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ظہور احمد شیخ کو صحت، خوشی اور لمبی عمر عطا فرمائے اور ان کی آنے والی زندگی کو سکون و برکت سے بھر دے۔ آمین۔