
13/07/2025
#کوئٹہ کے رہائشی لڑکے کو علمدار روڈ پر اپنی گرل فرینڈ سے ملنا مہنگا پڑ گیا ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 200 کے قریب افراد نے لڑکے کو امام بارگاہ لے جا کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا واقعہ کا مقدمہ درج۔
کوئٹہ سریاب روڈ کے رہائشی لڑکے محمود خان کو ہزارہ کیمونٹی کی لڑکی سے دوستی مہنگی پڑ ی لڑکے کے بیان کے مطابق اِسکی دوستی چند ماہ قبل ہزارہ کیمونٹی کی لڑکی حنا بتول سے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ہوئی تھی اور کچھ عرصہ سے یہ ناراض بھی تھے، لڑکے نے لڑکی کو راضی ہونے کے لئے بلایا پہلے گاڑی میں ایئرپورٹ روڈ گئے پھر آرمی ڈیم میدانی کی طرف آئے جہاں 3 ہزارہ کیمونٹی کے لڑکوں نے سریاب روڈ کے رہائشی محمود خان سے اس لیے جھگڑا شروع کردیا کہ تم ہماری کیمونٹی کی لڑکی کیساتھ کہا جارہے ہوں۔
تینوں لڑکوں نے درخواست گزار کو زد و کوب کیا اور اسی کی گاڑی میں لڑکی کے ہمراہ امام بارگاہ خاتم الانبیاء لے گئے جہاں ایک سو سے 200 کے قریب مزید افراد نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں امام بارگاہ کے حکام کی جانب سے پولیس کو بُلایا گیا اور تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔تشدد کا نشانہ بننے والے شخص کے چہرے پر زخم خون آلود آئے اور اسکے علاوہ کندھے اور بازووں میں اندرونی زخم بھی آئے، متاثرہ طالب علم نے پولیس کو کاروائی کیلئے دے دی جبکہ پولیس نے بھی متاثرہ شخص کی درخواست قبول کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔مقدمہ متاثرہ شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ337A,337D,147,149,341 اور دفعہ 342 شامل۔