mufti Aadil inayat

Directions

mufti Aadil inayat islamic knowledge

کل کی شام  ایک لائیبریری کے نام :✍️از عادل عنایت  کل ایک مقامی لائبریری  ظہیر لائبریری اینڈ گائیڈینس سینٹر میں “مہمان خص...
19/04/2026

کل کی شام ایک لائیبریری کے نام :

✍️از عادل عنایت

کل ایک مقامی لائبریری ظہیر لائبریری اینڈ گائیڈینس سینٹر میں “مہمان خصوصی” کے طور پر پہنچا۔ جہاں اِسلامک کوئیز کمپیٹیشن کے عنوان سے ایک تقریب تھی ۔
اور
یہ صرف ایک تقریب نہیں تھی، بلکہ علم کی ایک چھوٹی سی جنت تھی، جہاں کتابوں کی خاموشی، بچوں کے سوالات اور والدین کی آنکھوں میں امید مل کر ماحول کو روشن کرتے تھے۔ظہیر لائبریری ایک ایسا مرکز ہے جہاں غریب بچے بھی کتاب کے ساتھ ایک نیا سفر شروع کرتے ہیں۔ یہاں تعلیم صرف امتحانی نمبر کا نام نہیں، بلکہ انسان سازی کا نام ہے۔ گائیڈنس سینٹر کے ذریعے نوجوانوں کو کیریئر کی راہ دکھائی جاتی ہے، جیسے اندھیرے میں ایک چھوٹی سی ٹارچ ہو، جو ایک شخص کو اس کی منزل تک لے کر جائے۔میں نے اسٹیج پر کھڑے ہو کر کہا:“تعلیم کی کمی اندھیرا ہے، اور یہ لائبریری اس کے خلاف ایک چھوٹی سی شمع۔ اگر ہر گھر، ہر محلہ سے ایک فرداس کو دیں ، تو ایک دن ہم یہ کہہ سکیں گے: ‘ایک چھو ٹے چراغ نے پوری علاقے سے جہالت کے اندھیرے کو شکست دی۔’”ظہیر لائبریری اینڈ گائیڈنس سینٹر نے ہمیں یہ سبق دیتا ہےکہ چھوٹی چھوٹی محفلیں، چھوٹے چھوٹے ارادے اور چھوٹے چھوٹے اقدامات بھی اگر دل سے کیے جائیں، تو قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس ادارہ کو خوب ترقیات سے نوازے اور ذمداران کو اخلاص کے ساتھ کام کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین

03/04/2026
03/04/2026

مرشد کے ساتھ کچھ لمحے

25/03/2026

مع الاصدقاء

10/02/2026

Siyasat bhi ulama hi ki zimmedari h

26/01/2026

Muslims

چاۓ در سفر  جب راستہ لمبا ہو، دل بوجھل ہو اور ذہن سوالوں سے بھرا ہو تو گرم چاۓ کا پہلا گھونٹ اندر اترتے ہی یوں محسوس ہوت...
06/01/2026

چاۓ در سفر

جب راستہ لمبا ہو، دل بوجھل ہو اور ذہن سوالوں سے بھرا ہو تو گرم چاۓ کا پہلا گھونٹ اندر اترتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے سینے پر رکھا ہوا دکھ کا بوجھ ذرا سا ہٹا دیا ہو۔ جبکہ کھڑکی کے شیشے سے باہر دوڑتے کھیت، ڈوبتا سورج اور گہرے بادل ہوتے ہیں، اور اندر بیٹھا مسافر بظاہر ان مناظر سے لطف اندوزہو رہا ہوتا ہے۔ لیکن دراصل وہ ان سوالوں سے جنگ کر رہا ہوتا جو کائنات کے رگوں وریشوں میں چھپے ہوتے ہیں ۔

Address

Shahspur Bijnor
Bijnor
246701

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when mufti Aadil inayat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share