Daniel Ayaan

Daniel Ayaan Hustle to be Renaissance 🤞🏼

13/10/2025

شرابِ کُہن پھر پِلا ساقیا
وہی جام گردش میں لا ساقیا!
مجھے عشق کے پَر لگا کر اُڑا
مری خاک جُگنو بنا کر اُڑا
خِرد کو غلامی سے آزاد کر
جوانوں کو پِیروں کا استاد کر
ہری شاخِ مِلّت ترے نم سے ہے
نفَس اس بدن میں ترے دَم سے ہے
تڑپنے پھٹرکنے کی توفیق دے
دلِ مرتضیٰؓ، سوزِ صدّیقؓ دے
جگر سے وہی تِیر پھر پار کر
تمنّا کو سِینوں میں بیدار کر
ترے آسمانوں کے تاروں کی خیر
زمینوں کے شب زندہ داروں کی خیر
جوانوں کو سوزِ جگر بخش دے
مرا عشق، میری نظر بخش دے
مری ناؤ گِرداب سے پار کر
یہ ثابت ہے تُو اس کو سیّار کر
بتا مجھ کو اسرارِ مرگ و حیات
کہ تیری نگاہوں میں ہے کائنات
مرے دیدۂ تَر کی بے خوابیاں
مرے دل کی پوشیدہ بے تابیاں
مرے نالۂ نیم شب کا نیاز
مری خلوَت و انجمن کا گداز
اُمنگیں مری، آرزوئیں مری
اُمیدیں مری، جُستجوئیں مری
مری فطرت آئینۂ روزگار
غزالانِ افکار کا مرغزار
مرا دل، مری رزم گاہِ حیات
گمانوں کے لشکر، یقیں کا ثبات
یہی کچھ ہے ساقی متاعِ فقیر
اسی سے فقیری میں ہُوں مَیں امیر
مرے قافلے میں لُٹا دے اسے
لُٹا دے، ٹھِکانے لگا دے اسے!

نظم: ساقی نامہ
کتاب: بالِ جبریل

🥰🤗❤️
08/10/2025

🥰🤗❤️

تم کو مری دھڑکن کے توازن کی قسم ہے اس دل سے اترنا بھی سلیقے سے پڑے گا اس بار تو چرچے بھی تعلق کے بہت ہیںاس بار بچھڑنا بھ...
03/10/2025

تم کو مری دھڑکن کے توازن کی قسم ہے
اس دل سے اترنا بھی سلیقے سے پڑے گا

اس بار تو چرچے بھی تعلق کے بہت ہیں
اس بار بچھڑنا بھی سلیقے سے پڑے گا

ڈاکٹر احمد خلیل

🥺..
22/09/2025

🥺..

🥰🤗❤️
20/09/2025

🥰🤗❤️

🥺🙂❤️🙂👩‍❤️‍💋‍👨
19/09/2025

🥺🙂❤️🙂👩‍❤️‍💋‍👨

‏تیری آواز میسر جو نہیں ہفتوں سے میرے کانوں پہ بڑا قحط پڑا ہے جاناںدل کے کمرے کو سہولت تھی تیرے ہونے سے تُو نہیں تو سَبھ...
18/09/2025

‏تیری آواز میسر جو نہیں ہفتوں سے
میرے کانوں پہ بڑا قحط پڑا ہے جاناں

دل کے کمرے کو سہولت تھی تیرے ہونے سے
تُو نہیں تو سَبھی تَہس نَہس پڑا ہے جاناں

Barish ke baad khaak ki fitrat hi badal gayi.Jo mooh ko aarahi thi wo lipti hai paaun se.
17/09/2025

Barish ke baad khaak ki fitrat hi badal gayi.
Jo mooh ko aarahi thi wo lipti hai paaun se.

‏تیرے دلائل بجا ہے لیکنجہاں پہ لہجے خراب ہوں گے 🖤وہاں محبت کو موت ہوگیسارے رشتے خراب ہوں گے 🖤تمہارا لہجہ تمہارے منہ پہمی...
11/09/2025

‏تیرے دلائل بجا ہے لیکن
جہاں پہ لہجے خراب ہوں گے 🖤
وہاں محبت کو موت ہوگی
سارے رشتے خراب ہوں گے 🖤

تمہارا لہجہ تمہارے منہ پہ
میں مار سکتا ہوں یار لیکن 🖤

میں گندے پانی میں پاؤں ماروں
تو اپنے کپڑے خراب ہوں گے 🖤

جانا ٹھہرا ہے، تو آداب و سلیقے سے نکلسانس کی گٹھڑی اٹھا، عمر کے میلے سے نکل تُو ہتھیلی پہ دھری خاک سے بڑھ کر کیا ہےیہ جو...
24/08/2025

جانا ٹھہرا ہے، تو آداب و سلیقے سے نکل
سانس کی گٹھڑی اٹھا، عمر کے میلے سے نکل

تُو ہتھیلی پہ دھری خاک سے بڑھ کر کیا ہے
یہ جو ہونے کا تجھے وہم ہے، ہونے سے نکل

عصر ہو جائے تو پھر دھوپ ٹھہرتی کب ہے
اب فقط لمحوں کو گن، سال مہینے سے نکل

ہم ہلا کر ہاتھ کشتی سے کہیں گے الوداعاور کنارے پر کوئی  پہچانتا رہ جائے گا
17/08/2025

ہم ہلا کر ہاتھ کشتی سے کہیں گے الوداع
اور کنارے پر کوئی پہچانتا رہ جائے گا

اول اول تو ہمیں اپنا کہا جاتا ہےپھر کہیں پھینک دیئے جاتے ہیں ویرانے میںمیں نے ہر دکھ میں تمہیں پہلے پکارہ لیکنتم کو ہر ب...
17/08/2025

اول اول تو ہمیں اپنا کہا جاتا ہے
پھر کہیں پھینک دیئے جاتے ہیں ویرانے میں
میں نے ہر دکھ میں تمہیں پہلے پکارہ لیکن
تم کو ہر بار بہت دیر لگی آنے میں🌸

Address

Bhagwanpur
Birpur
854339

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daniel Ayaan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daniel Ayaan:

Share