Hyderabad Union Of Journalists - Dastoor

Hyderabad Union Of Journalists - Dastoor Pure Working Journalists Organization

27/12/2023
’انا للہ وانا الیہ راجعون‘پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائد ممتاز صحافی، شفیق استاد محترم تاثیر مصطفے مہلت عمل مکمل...
24/12/2023

’انا للہ وانا الیہ راجعون‘
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے قائد ممتاز صحافی، شفیق استاد محترم تاثیر مصطفے مہلت عمل مکمل کر کے خالق و مالک کے حضور پیش ہو گئے، ان کی نماز جنازہ ان اتوار کو لاہور میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے درجات بلند فرمائے۔

Assalam o alekum! I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without e...
01/12/2023

Assalam o alekum! I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

23/09/2023
Daily Qaumi Karachi
23/09/2023

Daily Qaumi Karachi

22/09/2023

حیدرآباد، پریس ریلیز۔

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے روزنامہ دنیا کراچی، فیصل آباد سے صحافیوں اور دیگر اسٹاف کی ملک بھر کے مختلف شہروں سے برطرفیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں، صحافیوں کو بحال کرائیں، بدترین معاشی حالات میں برطرفیوں اور چھانٹیوں کا قدم بڑا ظلم ہے۔

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے سرپرست اعلیٰ عبدالحفیظ عابد، صدر راحت علی کاظمی، سینئر نائب صدر نصیر راہی، نائب صدر خالد شیخ، جنرل سیکرٹری لالہ مرزا خان، جوائنٹ سیکریٹری وسیم شیروانی، خازن عارف نورانی، انفارمیشن سیکریٹری علی قریشی و ممبران مجلس عاملہ نے روزنامہ دنیا کراچی، فیصل آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں سے صحافیوں اور دیگر اسٹاف کی برطرفیوں کی سخت مذمت کی ہے اور اسے آزادی صحافت کے خلاف بڑا وار قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں میڈیا مالکان کی طرف سے تنخواہوں میں اضافے کی توقع کی جا رہی تھی صحافیوں اور دیگر ملازمین کو برطرف کرنا بڑا ظلم اور ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ نصف درجن سے زائد ٹی وی چینلز میں صحافیوں اور ملازمین کو تنخواہیں بروقت ادا نہیں کی جا رہیں، کئی ادارے تو تین سے چھ ماہ تاخیر سے بھی قسطوں میں تنخواہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے صحافی اور ان کے خاندان سخت اذیت سے دوچار ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاجواز برطرف کئے گئے صحافیوں و اسٹاف کو بحال کیا جائے ورنہ مسلسل احتجاج کیا جائے گا۔

جاری کردہ، سیکریٹری

14/08/2023

حیدرآباد، (پریس ریلیز)
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے رہنماؤں نے سکھر پریس کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی جان محمد مہر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کو صحافی برادری کے خلاف بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے اور وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور سیکورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔
سینئر صحافی و سابق مرکزی نائب صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) عبدالحفیظ عابد، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے صدر سید راحت علی کاظمی، سینئر نائب صدر نصیر راہی، نائب صدر محمد خالد شیخ، جنرل سیکریٹری لالہ مرزا خان، جوائنٹ سیکریٹری وسیم شروانی، خازن عارف نورانی و مجلس عاملہ کے ارکان نے دہشت گردوں کی طرف سے سکھر پریس کلب کے سابق صدر سینئر صحافی جان محمد مہر کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کرنے کی بہیمانہ واردات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ آزادی صحافت اور صحافی برادری پر وار ہے جو ناقابل برداشت ہے، سندھ بھر کے صحافی متحد ہو کر دہشت گردوں کی مزاحمت کریں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے اداروں کا کردار مجرمانہ ہے صحافیوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کی جان مال عزت کچھ محفوظ نہیں مگر مجرموں کے خلاف کہیں کوئی موثر کاروائی نظر نہیں آتی، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جان محمد مہر کے اصل قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔
ایچ یو جے (دستور) نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ سینئر صحافی جان محمد مہر کی شہادت سے پہلے بھی کئی صحافی شہید کئے جا چکے ہیں مگر کسی قاتل کو اب تک سزا نہیں ملی، ایچ یو جے (دستور) نے خبردار کیا ہے کہ اگر پولیس نے سینئر صحافی شہید جان محمد کے قاتلوں کو فوری گرفتار نہ کیا تو بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔

بغیر اس کے کہاں ممکن تھی شناخت میریمیرا ملک ہے میرے شجرہ نسب کی طرح۔یوم آزادی پاکستان مبارک۔پاکستان  زندہ  باد ؎
13/08/2023

بغیر اس کے کہاں ممکن تھی شناخت میری
میرا ملک ہے میرے شجرہ نسب کی طرح۔
یوم آزادی پاکستان مبارک۔
پاکستان زندہ باد ؎

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹُس دستور کی طرف سے یونین کے گول بلڈنگ آفس میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا جس میں ایچ یو جے دستور...
03/08/2023

حیدرآباد یونین آف جرنلسٹُس دستور کی طرف سے یونین کے گول بلڈنگ آفس میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا جس میں ایچ یو جے دستور کے عہدیدار، ارکان مجلس عاملہ، صحافی اور دیگر حضرات شریک ہوئے۔
دعوت حلیم میں یونین کے سرپرست و سینئر صحافی عبدالحفیظ عابد، صدر سید راحت علی کاظمی، جنرل سیکریٹری لالہ مرزا خان اور دیگر شریک ہیں۔

Address

Chanda Nagar

Telephone

03144767875

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hyderabad Union Of Journalists - Dastoor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hyderabad Union Of Journalists - Dastoor:

Share