IshQ-E-Mustafaaﷺ

IshQ-E-Mustafaaﷺ Koi Gul Baaqi Rahegaa Na Chaman Rah Jaayegaa . Par Rasool Allah Kaa Deen E Hasan Rah Jaayegaa .
🩵
Naam E Shaahaan E Jahaa'n Mit Jaayenge Lekin Yahaa'n .

Hashr Tak Naam O Nishaa'n Panjatan Rah Jaayegaa . SALLALLAHU ALAIHE WASALLAM 🩵

Kifaayet Ali *Bismillah-hir-Rahman-nir-Raheem* *औकात क्या जो लिखु नात आका की शान मे,खुदा खुद तारीफ करे मुस्तफा की कुरान मे,और किडे पडेंगे देखना तुम उसकी जुबानं मे जो गुस्ताखी करता है मेरे आका की शान मे*

وہ جانِ خبر ہیں  اور ہر خبر ہے اُن سے وابستہارے اَو بےخبر   اُنہیں بےخبر مانا   تو کیا ماناشفیع و حاکم و مختار  مان ان ک...
01/08/2026

وہ جانِ خبر ہیں اور ہر خبر ہے اُن سے وابستہ
ارے اَو بےخبر اُنہیں بےخبر مانا تو کیا مانا
شفیع و حاکم و مختار مان ان کو دنیا میں
قیامت میں یہ سب کچھ دیکھ کر مانا تو کیا مانا

آج لے اُن کی پناہ آج مدد مانگ اُن سے
پِھر نہ مانیں گے قِیامت میں اگر مان گیا

انھیں جانا انھیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
لِلّٰہِ الْحَمْد میں دُنیا سے مسلمان گیا

منگتے خالی ہاتھ نہ لوٹے کتنی ملی خیرات نہ پوچھوان کا کرم پھر ان کا کرم ہے ان کے کرم کی بات نہ پوچھوعشق نبی ﷺ کونین کی دو...
22/07/2026

منگتے خالی ہاتھ نہ لوٹے
کتنی ملی خیرات نہ پوچھو
ان کا کرم پھر ان کا کرم ہے
ان کے کرم کی بات نہ پوچھو

عشق نبی ﷺ کونین کی دولت
عشق نبی بخشش کی ضمانت
اس سے بڑھ کر دست طلب میں
ہے بھی کوئی سوغات نہ پوچھو

رشک جناں طیبہ کی گلیاں
ہر ذرہ فردوس بداماں
چاروں طرف انوار کا عالم
رحمت کی برسات نہ پوچھو

ظاہر میں تسکین دل و جاں
باطن میں معراج دل و جاں
نام نبی پھر نام نبی ہے ﷺ
نام نبی کی بات نہ پوچھو

حال اگر کچھ اپنا سنایا
ان کے کرم کا شکوہ ہوگا
میں اپنے حالات میں خوش ہوں
مجھ سے میرے حالات نہ پوچھو

تاج شفاعت سر پر پہنے
حشر کا دولہا آ پہنچا ہے
آنکھیں کھولو غور سے دیکھو
کس کی ہے بارات نہ پوچھو

کنت کنزاً راز مشیت
جلوۂ اسریٰ نور ہدایت
جگمگ جگمگ دونوں عالم
کیسی ہے وہ ذات نہ پوچھو

میں کیا اور کیا میری حقیقت
سب کچھ ہے سرکار کی نسبت
میں تو برا ہوں لیکن میری
لاج ہے کس کے ہاتھ نہ پوچھو

خالدؔ میں صرف اتنا کہوں گا
جاگ اٹھا اشکوں کا مقدر
عشق نبی ﷺ میں روتے روتے
کیسے کٹی ہے رات نہ پوچھو

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

درود لب پہ رہے، دل میں مصطفیٰ ﷺ کی یاد رہے،یہی دعا ہے کہ ہر دم  کرم  کی برسات رہے۔ ❤️صلی اللّہ علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
20/07/2026

درود لب پہ رہے، دل میں مصطفیٰ ﷺ کی یاد رہے،
یہی دعا ہے کہ ہر دم کرم کی برسات رہے۔ ❤️

صلی اللّہ علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

یہ وہ نسبت ہے جو ٹوٹی ہے نہ ٹوٹے گی کبھیمیں آپکا خاک نشیں آپ ﷺ میرے سلطان جاناںصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️
20/07/2026

یہ وہ نسبت ہے جو ٹوٹی ہے نہ ٹوٹے گی کبھی
میں آپکا خاک نشیں آپ ﷺ میرے سلطان جاناں

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

روزِ  #محشر سبھی سے جب سوال ہوں گےہماری حمایت کو آمنہؑ کے  #لالﷺ ہوں گے۔صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰل...
20/07/2026

روزِ #محشر سبھی سے جب سوال ہوں گے
ہماری حمایت کو آمنہؑ کے #لالﷺ ہوں گے۔

صَــلَّــی اللّٰـهُ تَـعَالٰـی عَـلَـیْـہِ وَاٰلِــہ وَسَــــلَّم۔ ❤️

20/07/2026

میرے گھر مے بھی ہوجاے چارگاہ
یا رسول اللّٰہ ﷺ️ 🙏🙏🤲🤲🤲

یاالہٰی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہوجب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا کا ساتھ ہویاالٰہی بُھول جاؤں نزع کی تکلیف کوشادیِ دِیدار حُسن...
18/07/2026

یاالہٰی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو
جب پڑے مشکل شہِ مشکل کشا کا ساتھ ہو

یاالٰہی بُھول جاؤں نزع کی تکلیف کو
شادیِ دِیدار حُسنِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو

یاالٰہی گورِ تیرہ کی جب آئے سخت رات
اُن کے پیارے منھ کی صبحِ جانفِزا کا ساتھ ہو

یاالٰہی جب پڑے محشر میں شورِ داروگِیر
اَمن دینے والے پیارے پیشوا کا ساتھ ہو

یاالٰہی جب زبانیں باہَر آئیں پیاس سے
صاحبِ کوثر شہِ جُود و عطا کا ساتھ ہو

یاالٰہی سرد مِہری پر ہو جب خورشیدِ حشر
سیّد بے سایہ کے ظِل لوا کا ساتھ ہو

یاالٰہی گرمیِ محشر سے جب بھڑکیں بدن
دامنِ محبوب کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو

یاالٰہی نامۂ اعمال جب کُھلنے لگیں
عیب پوشِ خلق ستّارِ خطا کا ساتھ ہو

یاالہٰی جب بہیں آنکھیں حسابِ جُرم میں
اُن تبسّم ریز ہونٹوں کی دُعا کا ساتھ ہو

یاالہٰی جب حسابِ خندئہ بیجا رُلائے
چشمِ گریانِ شفیعِ مُرتجٰے کا ساتھ ہو

یاالہٰی رنگ لائیں جب مِری بے باکیاں
اُن کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو

یاالہٰی جب چلوں تاریک راہِ پُل صِراط
آفتابِ ہاشمی نُور الہُدیٰ کا ساتھ ہو

یاالہٰی جب سرِ شمشیر پر چلنا پڑے
رَبِّ سَلِّم ْکہنے والے غمزِدا کا ساتھ ہو

یاالہٰی جو دُعائے نیک میں تجھ سے کروں
قُدسیوں کے لب سے آمیںرَبَّنَا کا ساتھ ہو

یاالہٰی جب رضاؔ خوابِ گِراں سے سر اُٹھائے
دولتِ بیدارِ عشقِ مصطفیٰ کا ساتھ ہو

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

*‏کیسے بھول جاؤں یہ بات، ‏رات کو اٹھ اٹھ کر روئے تھے محمدﷺ ہمارے لیئے..!!* 💖✨ اللَّهُمَّ صَلِّ علَى مُحَمَّدٍ وعلَى آلِ ...
13/07/2026

*‏کیسے بھول جاؤں یہ بات، ‏رات کو اٹھ اٹھ کر روئے تھے محمدﷺ ہمارے لیئے..!!* 💖✨

اللَّهُمَّ صَلِّ علَى مُحَمَّدٍ وعلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كما صَلَّيْتَ علَى إبْرَاهِيمَ وعلَى آلِ إبْرَاهِيمَ؛ إنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ،
اللَّهُمَّ بَارِكْ علَى مُحَمَّدٍ وعلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كما بَارَكْتَ علَى إبْرَاهِيمَ وعلَى آلِ إبْرَاهِيمَ؛ إنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ.🌻

جہاں روضہِ پاکِ خیرالوریٰ ہےوہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے ?کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاںیہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور ...
13/07/2026

جہاں روضہِ پاکِ خیرالوریٰ ہے
وہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے ?
کہاں میں کہاں یہ مدینے کی گلیاں
یہ قسمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے ?

محمد ﷺ کی عظمت کو کیا پوچھتے ہو
کہ وہ صاحبِ قاب قوسین ٹھہرے
بشر کی سرِ عرش مہماں نوازی
یہ عظمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے ?

جو عاصی کو کملی میں اپنی چھپا لے
جو دشمن کو بھی زخم کھا کر دُعا دے
اُسے اور کیا نام دے گا زمانہ
وہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے ?

قیامت کا اِک دن معین ہے لیکن
ہمارے لئے ہر نفس ہے قیامت
مدینے سے ہم جاں نثاروں کی دُوری
قیامت نہیں ہے، تو پھر اور کیا ہے ?

تم اقبال یہ نعت کہہ تو رہے ہو
مگر یہ بھی سوچا کہ کیا کر رہے ہو
کہاں تُم کہاں مدحِ ممدوحِ یزداں
یہ جرات نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

الصلوةوالسلام علیک یارسول اللہ
وعلیٰ الک واصحابک یاحبیب اللہ

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ سَيِّدِ الْأَوَّابِينَ ﷺاے اللہ! محمد ﷺ پر درود نازل فرما، جو بار بار اللہ کی طرف رجوع...
12/07/2026

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ سَيِّدِ الْأَوَّابِينَ ﷺ

اے اللہ! محمد ﷺ پر درود نازل فرما، جو بار بار اللہ کی طرف رجوع کرنے والوں کے سردار ہیں۔

“سَيِّدِ الْأَوَّابِينَ” حضور نبی اکرم ﷺ کی اُس عظیم شانِ بندگی کی طرف اشارہ ہے کہ آپ ﷺ ہر حال میں اپنے رب کی طرف رجوع فرمانے والے، اس کی یاد میں مشغول رہنے والے اور اس کی رضا کے طالب تھے۔

أَوَّاب وہ ہے جو بار بار اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹے، اس کا ذکر کرے، اس سے دعا مانگے اور ہر معاملے میں اسی پر بھروسہ رکھے۔ اگرچہ رسولِ اکرم ﷺ معصوم ہیں، پھر بھی آپ ﷺ کثرت سے استغفار اور دعا فرماتے تھے تاکہ امت کو انابت، عاجزی اور رجوع الی اللہ کی تعلیم دیں۔

یہ درود دل میں اللہ تعالیٰ کی طرف مسلسل رجوع، اخلاص، استغفار اور محبتِ الٰہی پیدا کرتا ہے۔

ہر بار اللہ کی طرف لوٹ آنے والا ہی
أَوَّاب ہے،
اور اوّابین کے سردار محمد مصطفیٰ ﷺ ہیں۔ 🌹

Address

Chhapra
Chhapra
SARAN

Opening Hours

Monday 9am - 11pm
Tuesday 9am - 11pm
Wednesday 9am - 11pm
Thursday 9am - 11pm
Friday 9am - 11pm
Saturday 9am - 11pm
Sunday 9am - 11pm

Telephone

+9609569269

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IshQ-E-Mustafaaﷺ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category