01/07/2025
نیول اکیڈمی کی تقریب میں جب نظر اپنے سپہ سالار پر پڑی تو دل خوشی اور فخر سے بھر گیا۔ آج بھی وہ اُسی طرح جوان، چاک و چوبند اور فولادی حوصلے کے ساتھ کھڑے تھے جیسے کوئی ینگ کیڈٹ
جب انہوں نے شیر کی گرج کے ساتھ تقریر کی، تو فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ فیلڈ مارشل نے جس بے خوفی اور دو ٹوک انداز میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا، وہ واقعی قابلِ ستائش ہے۔ ان کے لہجے سے صاف ظاہر تھا کہ پاکستان نہ صرف اپنی طاقت کو جانتا ہے بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کا مکمل حوصلہ اور صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
پاکستان کا یہ سپہ سالار ہماری قوم کے جذبے، غیرت اور بے مثال قوت کا مظہر ہے۔
پاکستان زندہ باد
افواجِ پاکستان پائندہ باد