Hadia Noor

Hadia Noor شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے �

11/01/2026
دنیا بڑی عجیب جگہ ہے، جنازے پر جنازے، وفات پر وفات، سب کو مٹی تلے دفنایا جا رہا ہے یقینا....میرا اور آپ کا دن بھی عنقریب...
11/01/2026

دنیا بڑی عجیب جگہ ہے، جنازے پر جنازے، وفات پر وفات، سب کو مٹی تلے دفنایا جا رہا ہے
یقینا....
میرا اور آپ کا دن بھی عنقریب ہےلیکن......کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ کیا ہم نے اس آخری سفر کی کوئی تیاری کی ہے___؟؟؟
ہم عنقریب اپنے رب کے روبرو پیش ہونے والے ہیں لیکن کیا ہم نے اس رب کی دی ہوئی مہلت کا صحیح استعمال کیا ہے___؟؟؟
اس جہان سے کوئی واپس نہیں آتا، اور نہ ہی وہاں جانے کے بعد کسی کو مزید مہلت ملتی ہے
جو جیسی زندگی گزارتا ہے، اسی پر اس کا خاتمہ ہوتا ہے اور جس حالت میں کسی کا خاتمہ ہوتا ہے، وہ اسی پر اٹھایا جائے گا.
میرا اور آپکا انتخاب کیا ہے___؟ سوچیے گا ضرور..!!
اے اللہ ہمیں خاتمہ بالخیر نصیب فرما
یا رب رحم فرما
یا رب اصلاح کی توفیق دے.

آمــــــــــــین 😔😔
یا رب العالمین

صبح بخیر 🌹
10/01/2026

صبح بخیر 🌹

🍂 *زمین و آسماں کی بادشاہت!*🔹 *زمین و آسمان کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اللہ تعالٰی ہی کی طرف لوٹنا ہے۔*🔹📗«سورۃ النور -...
08/01/2026

🍂 *زمین و آسماں کی بادشاہت!*

🔹 *زمین و آسمان کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اللہ تعالٰی ہی کی طرف لوٹنا ہے۔*🔹
📗«سورۃ النور -42»

صبح بخیر 💖
08/01/2026

صبح بخیر 💖

❤️👍🏻
16/11/2025

❤️👍🏻

صبح بخیر 🌹💖
08/11/2025

صبح بخیر 🌹💖

*🌿 نظرِ بد — حقیقت، علامات اور علاج۔*📖أَمْ يَحْسُدُونَ ٱلنَّاسَ عَلَىٰ مَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦفَقَدْ ءَات...
06/11/2025

*🌿 نظرِ بد — حقیقت، علامات اور علاج۔*

📖أَمْ يَحْسُدُونَ ٱلنَّاسَ عَلَىٰ مَآ ءَاتَىٰهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ
فَقَدْ ءَاتَيْنَآ ءَالَ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْكِتَـٰبَ وَٱلْحِكْمَةَ وَءَاتَيْنَـٰهُم مُّلْكًا عَظِيمًا

"کیا وہ لوگوں سے اس پر حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا کیا ہے؟
پس ہم نے آلِ ابراہیم کو کتاب اور حکمت دی اور انہیں بڑی بادشاہت عطا فرمائی۔"

*نظرِ بد کی حقیقت*

🔸 نظر کا لگ جانا برحق ہے۔

🌸نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:

"نظر بد آدمی کو قبر میں اور اونٹ کو ہانڈی میں پہنچا دیتی ہے۔"

🔸 ابنِ قیمؒ فرماتے ہیں:

"نظر بد زہریلے تیروں کی مانند ہے جو حسد کرنے والے کی آنکھ سے نکل کر دل کو زخمی کر دیتی ہے۔"

*نظرِ بد کا سائنسی پہلو*

▪️سائنس کی نظر میں “نظرِ بد” منفی توانائی (Negative Energy) یا منفی لہروں (Negative Waves) کی ایک شکل ہے،

▪️جو انسان کے دماغی اور اعصابی نظام پر اثر ڈالتی ہے۔
یہ لہریں متاثرہ شخص کے خون کے بہاؤ، ہارمونز اور دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی پیدا کر دیتی ہیں۔

• نظرِ بد کے اسباب

• نعمتوں کی نمائش

• خود نمائی (Self Display)

• سوشل میڈیا پر سیلفیاں اور گھر کی چیزوں کی تصویریں لگانا

• لوگوں کے سامنے ہر خوشی کی بات بیان کر دینا

🌸حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"اپنی ضرورتوں کو رازداری سے پورا کرو،
کیونکہ ہر صاحبِ نعمت سے حسد کیا جاتا ہے۔"

▪️لہٰذا اپنی نعمتوں کی حفاظت کے لیے نمائش سے پرہیز ضروری ہے۔

*برکت کی دعا*

✨جب کسی کی نعمت دیکھو تو یوں دعا دو:

🔑 بَارَكَ اللهُ فِيكَ
"اللہ تم میں برکت عطا فرمائے۔"
یا
▪️مَا شَاءَ اللهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
"یہ تو وہ ہے جو اللہ نے چاہا، اللہ کے سوا کوئی طاقت نہیں۔"

🔑رسول اللہ ﷺ نے خوشی کے موقع پر برکت کی دعا دینے کا حکم دیا تاکہ نظر بد سے حفاظت ہو۔

🌸اسماء بنت عمیسؓ سے روایت ہے کہ ان کے بچوں کو نظر لگ جاتی تھی،

❣️تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

"تم ان پر دم کیوں نہیں کرتی؟
جب تمہیں نظر کا اندیشہ ہو تو انہیں دم کرو۔"

*نظرِ بد کی علامات*

• بچوں کا بلاوجہ بہت زیادہ رونا

• دل کی دھڑکن تیز ہونا

• بغیر سبب کے غمگین رہنا

• چڑچڑاپن اور بے چینی

• چہرے کے رنگ کا بدل جانا

• پڑھائی یا عبادت میں دل نہ لگنا

• جسم میں بوجھ یا گرمی محسوس ہونا

🔹انسانوں کے ساتھ ساتھ جنات کی نظر بھی انسان پر اثر ڈال سکتی ہے،

▪️اسی لیے ویران جگہوں یا بیت الخلاء میں جانے سے پہلے دعا پڑھنا ضروری ہے۔

✨حضرت ابنِ عباسؓ فرماتے ہیں:

🌸رسول اللہ ﷺ حسن و حسین کو ان کلمات کے ذریعے دم فرمایا کرتے تھے:

أَعُوْذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
میں ہر شیطان اور موذی جاندار اور ہرواقع ہونے والی نظربدسے اللہ کے کامل اور پر اثر کلمات کے ذریعے پناہ مانگتاہوں۔

*نظرِ بد سے حفاظت کی دعا*

🔑جب کسی کو نظر لگ جائے تو یہ دعا پڑھی جائے:

اللَّهُمَّ أَذْهِبْ عَنْهُ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَوَصَبَهَا

"اے اللہ! اس سے اس نظر کی گرمی، سردی اور بیماری دور فرما دے۔"

*وضاحت*

• حَرَّهَا: نظر کی وجہ سے جسم میں پیدا ہونے والی حرارت و بے چینی

• بَرْدَهَا: جسم میں پیدا ہونے والی ٹھنڈک یا کمزوری

• وَوَصَبَهَا: مسلسل لاغری یا کمزوری کہ انسان کسی کام کے قابل نہ رہے

🌸 *کچھ اہم ہدایات*

💫سفید سانپ کی نظر یا جنات کی ایذا حمل تک گرا سکتی ہے۔

💫کھانے کے دوران اگر جانور (مثلاً کتے وغیرہ) سامنے ہوں تو ان کو بھی حصہ دے دیا کرو،
کیونکہ بعض روایات میں آیا ہے کہ وہ بھی جنات میں سے ہیں۔

🌸 عملی نکات

▪️شفا کی دعائیں روزانہ صبح و شام پڑھیں۔

▪️سورہ فلق اور سورہ ناس سے دم کریں۔

▪️نعمتوں کی نمائش سے پرہیز کریں۔

▪️کسی کی اچھی چیز دیکھیں تو برکت کی دعا ضرور دیں۔

▪️بچوں کو روزانہ ابنِ عباسؓ والی دعا سے دم کریں۔

▪️سوشل میڈیا پر اپنی خوشیاں یا نعمتیں حد سے زیادہ ظاہر نہ کریں۔

▪️اذکارِ صبح و شام اور درود شریف کو معمول بنائیں۔

سامنے ہوں ترے مینار رسُولِ عَرَبی گنبدِ سبز کے انوار رسُولِ عَرَبیصلی اللّٰہ علی حبیبہ سیدنا محمد وآلہ واصحابہ وبارک وسل...
23/10/2025

سامنے ہوں ترے مینار رسُولِ عَرَبی
گنبدِ سبز کے انوار رسُولِ عَرَبی

صلی اللّٰہ علی حبیبہ سیدنا محمد وآلہ واصحابہ وبارک وسلم ♥️

Address

Delhi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hadia Noor posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share