UNI-Urdu

UNI-Urdu UNI founded in 1961, has emerged as one of the largest news agencies in India with several hundred subscribers across the length & breadth of the nation.

The agency’s subscribers include newspapers published in 14 languages, All India Radio and Doordarshan, the Prime Minister’s Office as well as Union Ministers’ offices, Central and State governments, corporate and commercial houses besides electronic and web based media. Having started its commercial operations on March 21, 1961, UNI has developed over the years to launch innovative steps and idea

s that proved to be of immense benefit not only for its subscribers but to journalism as a whole. It has News Bureaus in all state capitals and other major cities. The agency also has representatives in key world capitals. UNI was the first to start a multi-language news service UNIVARTA on May 1, 1982 that continues to provide Hindi newspapers and media organisations a comprehensive package of national, international, regional, sports and commercial news in their language of publication. UNI pioneered a national news photo service in 1987. From despatching just about a dozen black and white photographs through courier to subscribers, it now uses the latest technology to make available digital colour photos numbering nearly 150 from all over the country. The agency also has a tie up with Reuters to supply international photos. UNI remains the first and only news agency in the world to supply news in Urdu. UNI Urdu Service was launched by then Prime Minister PV Narasimha Rao on June 5, 1992. The service caters to newspapers, radio and television stations and government offices. Its ever expanding network covers Delhi, Uttar Pradesh, Madhya Pradesh, Bihar, Maharashtra, Karnataka, Andhra Pradesh and Jammu & Kashmir.

15/09/2025

وزیراعظم نریندر مودی آج بہار کے پورنیہ میں نئے تعمیر شدہ ایئرپورٹ کا افتتاح کیا ہے۔ اس موقع سے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور گورنر عارف محمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نئی دہلی: بھارت اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت معاہدے (بی ٹی اے) کی بات چیت اب پھر سے تیز ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق،...
15/09/2025

نئی دہلی: بھارت اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت معاہدے (بی ٹی اے) کی بات چیت اب پھر سے تیز ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، امریکی چیف مذاکرات کار برینڈن لنچ، جو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ یو ایس ٹریڈ ریپریزنٹیٹو ہیں، آج 15 ستمبر 2025 کی رات بھارت پہنچیں گے۔ کل 16 ستمبر کو بھارتی چیف مذاکرات کار راجیش اگروال، جو کامرس ڈیپارٹمنٹ میں اسپیشل سیکریٹری ہیں، سے ملاقات کریں گے۔مارچ 2025 سے جاری یہ مذاکرات ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں اور روسی تیل کی خریداری پر تعطل کا شکار رہے ہیں، لیکن حالیہ دنوں میں ٹرمپ اور مودی کے سوشل میڈیا پوسٹ کے تبادلے سے تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر-نومبر 2025 تک معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل کرنے کا ہدف ہے، جس میں ٹیرف ایڈجسٹمنٹس اور مارکیٹ رسائی شامل ہے۔ بھارت زرعی اور ڈیری سیکٹرز کھولنے پر تحفظات رکھتا ہے۔

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا آج دورہ کیا اور متاثرین سے مل کر ان کے احوال...
15/09/2025

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا آج دورہ کیا اور متاثرین سے مل کر ان کے احوال جاننے کی کوشش کی۔

15/09/2025

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون پر اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ عدالت کے فیصلے پر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن اور عرضی گزار عمران پرتاپ گڑھی نے خوشی واطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑے پیمانے پر راحت دینے والا ہے، میں آج صبح سے انصاف کی امید لے کر سپریم کورٹ کی دہلیز پر موجود تھا۔ سپریم کورٹ نے سرکاری سازش اور زمینوں پر قبضہ کرنے کی نیت پر روک لگا دی ہے۔ ملک بھر کے تمام امن پسند لوگ جو پارلیمنٹ سے لے کر عدالت کی دہلیز تک یہ لڑائی لڑ رہے ہیں، ان کے لیے یہ حتمی تو نہیں لیکن عبوری راحت ضرور ہے۔‘

15/09/2025

وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کو کئی اہم ترقیاتی پروجیکٹ کا دیا تحفہ

15/09/2025

وزیراعظم نیتن یاہو کی امریکی وزیر خارجہ روبیو سے ملاقات

یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنجامین نیتن یاہو نے اپنے دفتر میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خارجہ امور گیڈون سار، اسٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈرمر، نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ڈائریکٹر زچی ہنیگبی، اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی اور اسرائیلی سفیر یچیئل لیٹر شریک ہوئے۔یہ میٹنگ اسرائیل کے غزہ کے حوالے سے آگے کی حکمت عملی اور امریکی موقف سے متعلق تھی۔

15/09/2025

پی ایم نریندر مودی بہار میں اپنے دوست اڈانی کو 1,050 ایکڑ زمین دینے والے ہیں - وہ بھی صرف 1روپئے میں!پون کھیڑا

15/09/2025

یوپی حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر دانش آزاد انصاری نے وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے واضح کردیا ہے کہ وقف قانون کے پیچھے مودی حکومت کی نیت پاک تھی۔

وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا کانگریس پارٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کمیونیکشن انچار...
15/09/2025

وقف ترمیمی قانون پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا کانگریس پارٹی نے خیر مقدم کیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور کمیونیکشن انچارج جئے رام رمیش نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ وقف(ترمیمی) ایکٹ 2025 پر سپریم کورٹ کا آج کا حکم نہ صرف ان پارٹیوں کی جیت ہے جنہوں نے پارلیمنٹ میں اس خودسرانہ قانون کی مخالفت کی تھی، بلکہ ان تمام جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کی بھی جیت ہے جنہوں نے تفصیلی اختلاف نوٹس پیش کیے تھے۔ ان نوٹس کو اس وقت نظر انداز کر دیا گیا تھا، لیکن اب وہ درست ثابت ہوئے ہیں۔ یہ حکم اس لیے اہم ہے کیونکہ یہ اصل قانون کے پیچھے چھپی مسخ شدہ نیت کو کافی حد تک ناکام کرتا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے پیش کردہ وکلاء نے دلیل دی تھی کہ یہ قانون ایسی ترتیب قائم کرے گا، جس میں کوئی بھی شخص کلکٹر کے سامنے جائیداد کی حیثیت کو چیلنج کر سکے گا اور مقدمہ بازی کے دوران جائیداد کی حیثیت غیر یقینی رہے گی۔ اس کے علاوہ، صرف وہی شخص وقف میں عطیہ دے سکے گا جو پانچ سال سے 'مسلمان' ہونے کا ثبوت دے سکے گا۔ ان دفعات کے پیچھے کی نیت ہمیشہ واضح تھی۔

15/09/2025

دہلی میں ی ایم انٹرنشپ پروگرام کا آغاز

نئے تیار کردہ دہلی سی ایم انٹرنشپ پروگرام کا آج آغاز ہو رہا ہے۔ گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کرنے والے 87 نوجوانوں کو دہلی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اگلے 3 ماہ تک یہ نوجوان براہ راست دہلی حکومت کی پالیسیوں اور منصوبوں سے منسلک رہیں گے۔

وقف ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والوں میں سے ایک جمعیت علماء ہند نے بھی عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جمعیت ...
15/09/2025

وقف ترمیمی قانون کو چیلنج کرنے والوں میں سے ایک جمعیت علماء ہند نے بھی عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ جمعیت علماء ہند کےصدر مولانا ارشد مدنی نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’جمعیت علماء ہند نے وقف قانون کی تین اہم متنازع دفعات پر ملنے والی عبوری راحت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس عبوری ریلیف نے ہماری اس امید کو یقین میں بدل دیا ہے کہ انصاف ابھی زندہ ہے۔‘

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی آج آخری تاریخ ہے، اس میں توسیع کا کوئی فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا ہے ،البتہ اس سلسلے میں ...
15/09/2025

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کی آج آخری تاریخ ہے، اس میں توسیع کا کوئی فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا ہے ،البتہ اس سلسلے میں ایک فرضی حکم نامہ وائرل ہورہا ہے جس میں توسیع کی بات کہیں جارہی ہے ،حالانکہ وزارت مالیات نے اس خط کو جعلی قرار دیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ توسیع کی خبر جھوٹی ہے۔

Address

Delhi
110001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UNI-Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UNI-Urdu:

Share