SheikhMomin

Directions

SheikhMomin ​Kashmir & Pakistan in the spotlight. Real news, zero fluff, extra caffeine.
(1)

مظفرآبادضلعی انتظامیہ کا بڑا ایکشن، سہیلی سرکار کے احاطے میں احتجاجاً بند دکانیں سیل
22/09/2026

مظفرآباد
ضلعی انتظامیہ کا بڑا ایکشن، سہیلی سرکار کے احاطے میں احتجاجاً بند دکانیں سیل

انا للہ وانا الیہ راجعونجماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس صاحب اپنے ابدی سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔
21/09/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس صاحب اپنے ابدی سفر پر روانہ ہو گئے ہیں۔

علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمی خان کو بھی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا
21/09/2026

علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمی خان کو بھی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا

ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں کارروائی کرنے والے فتنۃ الخوارج کے خلاف مردانہ وار لڑتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ابوذر فاروق (2...
21/09/2026

ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں کارروائی کرنے والے فتنۃ الخوارج کے خلاف مردانہ وار لڑتے ہوئے پاک فوج کے کیپٹن ابوذر فاروق (23 سال) اور لیفٹیننٹ شیراز بابر (22 سال) اپنے 4 بہادر جوانوں کے ہمراہ جامِ شہادت نوش کر گئے۔
​دفاعِ وطن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ان عظیم شہدا کو قوم کا سلام

حکومت کا اسلام آباد کو کنٹینر آباد میں تبدیل کرنے کے بعد خندقیں کھودنے کا  فیصلہ
20/09/2026

حکومت کا اسلام آباد کو کنٹینر آباد میں تبدیل کرنے کے بعد خندقیں کھودنے کا فیصلہ

پشاور کی خاتون شہری شفق عامر نے کپڑوں کے مشہور برینڈ 'کھاڈی' سے سات ہزار روپے کے کپڑے خریدے۔ جب وہ بل ادا کرنے لگیں تو د...
20/09/2026

پشاور کی خاتون شہری شفق عامر نے کپڑوں کے مشہور برینڈ 'کھاڈی' سے سات ہزار روپے کے کپڑے خریدے۔ جب وہ بل ادا کرنے لگیں تو دیکھا کہ بل میں تیس روپے شاپنگ بیگ کے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ شفق نے کہا کہ اس بیگ پر آپ کے برانڈ کا لوگو و نام لکھا ہوا ہے، جس سے مشہوری آپ کے برانڈ کی ہوگی، اسکی قیمت میں کیوں ادا کروں؟ بتایا گیا کہ کمپنی کی پالیسی یہی ہے۔ یہ 20 دسمبر 25ء کی بات ہے۔

شفق نے اس پر 'کھاڈی' کو لیگل نوٹس بھجوا دیا، جسکا جواب تو دیا گیا لیکن کمپنی اپنے موقف پر ڈٹی رہی۔ شفق نے بالآخر کھاڈی کے خلاف پشاور کی کنزیومر کورٹ میں شاپر کے 30 روپوں کی واپسی کے علاوہ خطیر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔

جواب میں کھاڈی نے موقف اختیار کیا کہ قانون کہیں نہیں کہتا کہ شاپر فری دیا جائے۔ انکا شاپنگ بیگ ماحول دوست مٹیریل سے تیار کیا جاتا ہے، جس پر خاصی لاگت آتی ہے، یوں وہ اس کی قیمت وصول کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ کپڑوں کے دیگر عالمی برینڈز بھی اسی پالیسی پر عمل کرتے ہیں۔ یہ بیگ تشہیر کی غرض سے نہیں بلکہ اس پر اسے دوبارہ استعمال کرنے کا پیغام لکھا ہوا ہے۔ خاتون کو ایک مفت پلاسٹک کا شاپر پیش کیا گیا تھا، مگر انہوں نے خود کاغذی بیگ کا مطالبہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اسکی قیمت ادا کرنی ہوگی، جس پر انہوں نے اپنی مرضی سے اسے خریدا۔ لہٰذا 30 روپے کی رسید پر اتنا خطیر ہرجانے کا دعویٰ محض انہیں ہراساں کرنا ہے۔

کنزیومر کورٹ کے جج نصراللہ خان گنڈاپور نے کل 16 ستمبر 2026ء کو کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے قرار دیا کہ کھاڈی نے سات ہزار کے کپڑوں کی فروخت اور بیگ کے عوض 30 روپے اضافی وصول کرنے کا خود اعتراف کیا جو رسید سے بھی ثابت ہے۔ عام طور پر کوئی بھی کسٹمر جب کسی دکان سے خریداری کرتا ہے، تو وہ جائز طور پر یہ توقع رکھتا ہے کہ خریدا گیا سامان اسے بغیر کسی اضافی قیمت کے کسی بیگ میں رکھ کر دیا جائے گا۔ بصورتِ دیگر دکاندار کی ذمہ داری ہے کہ وہ گاہک کو ایک عام (بغیر برانڈ لوگو والا) شاپر مفت فراہم کرے۔

کھاڈی ایک مشہور برانڈ ہے اور جو بیگ انہوں نے 30 روپے میں فروخت کیا، اس پر انکے برینڈ کا نمایاں لوگو موجود تھا۔ اسکا مطلب یہ ہوا کہ برینڈ اپنے نام کی تشہیر کے لیے جو بیگ استعمال کر رہا ہے، اسکی قیمت بھی وہ خود اپنے صارفین کی جیب سے وصول کر رہا ہے۔ کھاڈی نے نہ صرف اضافی رقم لی بلکہ اس بیگ کو اپنی تجارتی تشہیر کے لیے بھی استعمال کیا۔ یہ عمل قانون کی نظر میں سراسر غلط ہے اور تحفظِ صارفین قانون کے تحت واضح طور پر ایک "غیر منصفانہ تجارتی عمل" ہے۔

شاپنگ بیگ کی مد میں ناجائز لیے گئے 30 روپے کے علاوہ سائلہ کو ذہنی اذیت اور مقدمہ بازی کی زحمت کے ازالے کے لیے 25 ہزار روپے بطور ہرجانہ ادا کیے جائیں۔ اس غیر منصفانہ تجارتی عمل پر مزید 25 ہزار روپے بطور جرمانہ سرکاری خزانے میں جمع کروائے جائیں۔

عدالت نے ان احکامات کے ساتھ شفق عامر کی کمپلینٹ منظور کر لی۔

طبیعت نا ساز
19/09/2026

طبیعت نا ساز

17/09/2026

ایمان مزاری کی ضمانت منظور۔۔ شیریں مزاری خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔۔

15/09/2026

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹر رضا اللہ کی عمدہ کارکردگی

رضا اللہ کی وطن واپسی پر شاندار استقبال

14/09/2026

وادی لیپہ کپہ گلی بازار شدید ترین آگ لگ گئی
بازار کا بیشتر حصہ آگ میں جل کر خاکستر ہو چکا ہے

Address

Doda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SheikhMomin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share