Pro Hafizabad

Pro Hafizabad پرو حافظ آباد میں خوش آمدید ۔۔
یہاں آپ تمام اقسام کی سرگرمیوں اور نت نئے واقعات سے با خبر رہ سکیں گے
(3)

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کل حافظ آباد کا دورہ کریں گی۔گزشتہ دنوں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث حافظ آباد اور گر...
25/07/2025

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کل حافظ آباد کا دورہ کریں گی۔
گزشتہ دنوں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث حافظ آباد اور گردونواح میں فصلوں، مکانات اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مریم اورنگزیب بارش سے متاثرہ علاقوں میں جا کر عوام سے ملاقات کریں گی اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیں گی۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

Saira Afzal Tarar
Deputy Commissioner Hafizabad
Hafizabad Police Official-Page
Maryam Aurangzaib

حافظ آباد کے نواحی گاؤں کڑیالہ میں موٹر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا😢نوجوان نے معمول کے مطابق موٹر کو ہاتھ لگای...
25/07/2025

حافظ آباد کے نواحی گاؤں کڑیالہ میں موٹر سے کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا😢
نوجوان نے معمول کے مطابق موٹر کو ہاتھ لگایا تاہم وہ بارش کے باعث پہلے ہی شارٹ ہو چکی تھی جس کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
افسوسناک واقعے پر اہلِ خانہ اور گاؤں بھر میں غم کی فضا ہے۔
شہریوں سے بار بار گزارش کی جا رہی ہے کہ مون سون کے موسم میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔ بارش کے دوران اور بعد میں برقی آلات کو خشک حالت میں ہی استعمال کریں، گیلی زمین پر ننگے پاؤں یا پانی میں کھڑے ہو کر موٹر یا کسی بھی برقی آلے کو ہرگز ہاتھ نہ لگائیں۔ کھمبوں، بجلی کی تاروں اور کھلے برقی ساکٹس سے دور رہیں۔ موٹرز اور دیگر الیکٹریکل آلات کی بروقت مرمت اور انسولیشن کروائیں۔ حفاظتی تدابیر پر عمل نہ صرف آپ کی بلکہ دوسروں کی جان بچا سکتا ہے۔
یاد رکھیں، احتیاط زندگی ہے۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں اطلے مروان کا رہائشی طالبعلم گزشتہ روز دسویں جماعت کے امتحانات میں فیل ہونے...
25/07/2025

حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں اطلے مروان کا رہائشی طالبعلم گزشتہ روز دسویں جماعت کے امتحانات میں فیل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر نہر میں کود گیا۔
ذرائع کے مطابق لڑکے کی شناخت عامر ولد سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس نے میٹرک امتحانات میں فیل ہونے پر والدہ کی ڈانٹ کے بعد خود کو نہر کے سپرد کر دیا۔
گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا تھا تاہم آج صبح سے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں نہر میں تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایسے افسوسناک واقعات سے بچنے کے لیے والدین، اساتذہ اور معاشرے کو مل کر بچوں کی ذہنی اور اخلاقی تربیت پر توجہ دینا ہوگی۔ بچوں کو نہ صرف تعلیم دی جائے بلکہ انہیں یہ بھی سکھایا جائے کہ وہ اپنے جذبات اور غصے پر قابو پائیں، مشکل حالات سے بھاگنے کے بجائے ان کا مقابلہ کریں اور ذہنی دباؤ کو زبان دے کر اپنے والدین یا اساتذہ سے بات کریں۔ والدین کی ڈانٹ وقتی ہوتی ہے لیکن ان کی تربیت اور دعائیں ہماری کامیابی کا اصل ذریعہ بنتی ہیں۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

‏جمعہ مبارکحدیث نبوی ﷺرسول اللہ ﷺ نے فرمایااُس چیز کو چھوڑ دو  جو تمہیں شک میں ڈالے اور اُسے  اختیار کرو جو تمہیں شک میں...
25/07/2025

‏جمعہ مبارک
حدیث نبوی ﷺ
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
اُس چیز کو چھوڑ دو جو تمہیں شک میں ڈالے اور اُسے اختیار کرو جو تمہیں شک میں نہ ڈالے کیونکہ سچائی میں اطمینان ہے اور جھوٹ میں شک ہے۔
(جامع ترمذی 2518)
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے ایم ایس ڈاکٹر رضوان تابش کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آبا...
25/07/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حافظ آباد کے ایم ایس ڈاکٹر رضوان تابش کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد کا چارج سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سرجاد بٹ کو دے دیا گیا۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کل ممکنہ دورہ حافظ آباد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ش...
24/07/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کل ممکنہ دورہ حافظ آباد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
شہر کی اہم شاہراہوں پر رنگ و روغن کا کام جاری ہے جب کہ پودوں کی کٹائی اور صفائی بھی زور و شور سے کی جا رہی ہے۔
میونسپل کمیٹی کا عملہ بارش کے پانی کی نکاسی میں مصروف ہے اور متعدد علاقوں میں مشینری کے ذریعے سڑکوں سے پانی نکالا جا رہا ہے تاکہ آمد و رفت میں رکاوٹ نہ ہو۔
انتظامیہ کی جانب سے شہر کو صاف ستھرا اور بہتر ظاہر کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں جب کہ شہری حلقوں کی جانب سے اس اچانک پھرتیوں پر دلچسپ تبصرے بھی سامنے آ رہے ہیں۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

Deputy Commissioner Hafizabad
Maryam Nawaz Sharif
Saira Afzal Tarar
Govt of Punjab

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے  بارشوں سے متاثرہ حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔گورنر پنجاب ...
24/07/2025

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے بارشوں سے متاثرہ حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
گورنر پنجاب نے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے نقصانات کا جائزہ اور امدادی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصان ہوا ہے بارشوں کی وجہ سے حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ لوگوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے جس کا مداوا حکومت ہر ممکن طریقے سے کرے گی۔
گورنر پنجاب نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اداروں نے مشکل کی اس گھڑی میں شاندار کام کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے گورنر کو بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

Deputy Commissioner Hafizabad
Assistant commissioner Pindi Bhattian
Sardar Saleem Haider Khan

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کل حافظ آباد کے ممکنہ دورے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ حالیہ ...
24/07/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کل حافظ آباد کے ممکنہ دورے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک روزہ دورہ کر سکتی ہیں۔
گزشتہ دنوں کی طوفانی بارشوں کے باعث حافظ آباد اور گردونواح میں فصلوں، مکانات اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ متاثرہ علاقوں میں جا کر عوام سے ملاقات کریں گی اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیں گی۔
تاہم سرکاری سطح پر تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

Deputy Commissioner Hafizabad
Saira Afzal Tarar

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اس سال مون سون کا آغاز معمول سے قبل ہوا اور اس وقت چوتھا سپیل جاری ہے۔ ترجمان م...
24/07/2025

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں اس سال مون سون کا آغاز معمول سے قبل ہوا اور اس وقت چوتھا سپیل جاری ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چوتھا سپیل کل تک جاری رہے گا جس کے بعد 24 سے 36 گھنٹے کا وقفہ آ سکتا ہے لیکن مون سون ختم نہیں ہو رہا۔
پانچواں سپیل وقفے کے فوراً بعد شروع ہوگا اور اس میں موجودہ سلسلے سے بھی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔
مون سون اس بار غیر معمولی حد تک ایکٹیو ہے اور خاص طور پر پنجاب کے وسطی علاقوں جیسے حافظ آباد، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ لاہور میں بھی بادل مکمل طور پر چھائے ہوئے ہیں۔
ستمبر کے آخر تک ایسے 10 سپیل آسکتے ہیں۔ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ مون سون ختم ہو رہا ہے بلکہ ہمیں تیار رہنا ہوگا کہ 27 یا 28 جولائی سے پانچواں سپیل شروع ہو گا جس میں شدید بارشوں کا خدشہ ہے۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر بارشوں کا سلسلہ کشمیر کی طرف نکلتا ہے تو دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

Deputy Commissioner Hafizabad

حافظ آباد کے ہونہار طالب علم محمد عبداللہ قاسم نے میٹرک امتحانات 2025 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائنس میل ...
24/07/2025

حافظ آباد کے ہونہار طالب علم محمد عبداللہ قاسم نے میٹرک امتحانات 2025 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سائنس میل کیٹیگری میں گوجرانوالہ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
محمد عبداللہ کا تعلق گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول مانگٹ نیچا حافظ آباد سے ہے جہاں ان کے اساتذہ اور ساتھی طلبہ ان کی اس تاریخی کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔
محمد عبداللہ کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں نے اس کارنامے کو ممکن بنایا۔
اللہ تعالیٰ محمد عبداللہ قاسم کو ہمیشہ اسی طرح کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے، علم کی راہوں میں آسانیاں عطا کرے، اسے بلند حوصلوں، پختہ ارادوں اور روشن مستقبل کا مسافر بنائے، ہر امتحان میں سرخرو کرے اور اس کے نام سے ہمیشہ عزت، نیکی اور کامیابی کی خوشبو آئے۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

حافظ آباد اور اس کے گردونواح میں صبح سویرے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث گلی محلوں اور سڑکوں پر ہر طرف...
24/07/2025

حافظ آباد اور اس کے گردونواح میں صبح سویرے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
بارش کے باعث گلی محلوں اور سڑکوں پر ہر طرف پانی جمع ہو چکا ہے۔
شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی بری متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ضلعی انتظامیہ نے دو روز قبل ہی ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کیا تھا تاہم موجودہ بارشوں کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پانی کی سطح مزید بلند ہو سکتی ہے۔
یا اللہ! ان بارشوں کو ہمارے لیے رحمت بنا، زحمت نہ بنا۔ ہمیں ہر قسم کی آفت، سیلاب اور نقصان سے محفوظ فرما۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کی حفاظت فرما،
اور تمام انسانوں، فصلوں اور مال و جان پر اپنا کرم فرما۔
آمین یا رب العالمین۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V
riverchanab

حافظ آباد کی ہانیہ خان نے میٹرک امتحانات میں گجرانوالہ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 حا...
23/07/2025

حافظ آباد کی ہانیہ خان نے میٹرک امتحانات میں گجرانوالہ بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 حافظ آباد کی طالبہ ہانیہ خان نے 1200 میں سے 1185 نمبر حاصل کر کے پورے ضلع کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
ہانیہ خان نے گوجرانوالہ بورڈ میں طالبات (سائنس خواتین کیٹیگری) میں دوسری جبکہ مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کی انتھک محنت، مسلسل لگن اور عزم کی آئینہ دار ہے بلکہ ان کے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی انتھک رہنمائی کا منہ بولتا ثبوت بھی ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ ہانیہ خان کا تعلیمی سفر کامیابیوں سے ہمکنار رہے اور وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے اور لگن سے اپنے مقاصد حاصل کرتی رہیں۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V

Address

Faizabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pro Hafizabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share