30/07/2025
امام فریابی رحمه اللّٰه بیان کرتے ہیں : میں مزدلفہ میں رات کو جاگ رہا تھا، کیا دیکھتا ہوں کہ ایک خاتون نماز پڑھ رہی ہے، اور اس کے پاس اس کا بوڑھا خاوند مناجات کرتے ہوئے کہہ رہا ہے : ”مولا! ... ہم نے دنیا والوں کو دیکھا ہے کہ جب غلام ان کی خدمت کرتے کرتے بوڑھا ہو جاتا ہے تو وہ اسے آزاد کر دیتے ہیں۔ ہم بھی تیری بندگی کرتے کرتے بوڑھے ہو چلے ہیں، ہمیں بھی آگ سے آزاد کر دے۔“
(مثير الغرام الساكن إلى أشراف الأماكن لابن الجوزي : ٢٠٣)