
08/08/2025
*یوریا کھاد کے لیے لمبی قطاریں، کسان پریشان، پرائیویٹ دوکانداروں پر من مانی طریقے سے پیسہ وصولنے کا الزام*
رپورٹ شرف الدین خان حشمتی
*مشاہد نگر،گونڈہ(ایساین بی)سعد اللہ نگر علاقے میں ان دنوں یوریا کھاد کی شدید قلت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ کوآپریٹو سوسائٹیز اور پرائیویٹ دوکانوں پر صبح سے ہی ہزاروں کسان لائن لگا کر کھڑے ہیں لیکن اس کے باوجود کئی کسانوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑ رہا ہے
جمعرات کو پرسیا کو آپریٹیو گودام میں یوریا کی تقسیم کے دوران کثیر تعداد میں لوگ جمع ہو گیے۔ جیسے ہی یہ خبر علاقے میں پھیلی ویسے ہی ہزاروں کسان صبح سے ہی لائن لگا کر لائن میں کھڑے ہو گیے جن میں خواتین کی بھی الگ قطاریں تھی۔ شدید گرمی اور دھوپ کے درمیان کسان گھنٹوں انتظار کرتے رہے لیکن کئی کسان ایسے تھے جنہیں یوریا نہیں مل سکا۔
*کوآپریٹو سوسائٹیز میں تاخیر، پرائیویٹ دوکانوں پر من مانی*
کوآپریٹیو سو سائٹی سعد اللہ نگر اور پرسیا میں یوریا 270 روپے فی بوری کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے لیکن یہ شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ کھاد کی سوسائٹیوں پر کھاد کی کھیپ آنے کے تین چار دن بعد تک تقسیم شروع نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے کسان مزید پریشان ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب پرائیویٹ دوکاندار یوریا 320 روپے فی بوری کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں اور 80 روپے کی ادویات یا دیگر کھاد خریدنے پر کسانوں کو مجبور کر رہے ہیں۔کسانوں کا الزام ہے کہ سو سائٹی کے انچارج سفید پوش اور اثر رسوخ والے لوگوں کو آسانی سے دس سے بیس بوری یوریا دے دیتے ہیں جبکہ عام کسانوں کو ایک بوری بھی نہیں مل پا رہی ہے۔
*شکایت درج، کسانوں میں غصہ*
کسان عبدالرحمن نے اس سلسلے میں پرائیویٹ دکانداروں کی من مانی کے خلاف شکایت کرتے ہوئے انتظامیہ سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کسانوں نے مطالبہ کیا ہے۔
*یوریا کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔*
*نجی دوکانوں پر زبردستی فروخت پر پابندی عائد کی جائے*۔
*کوآپریٹو سوسائٹیز میں وقت سے تقسیم کی جائے یوریا*۔
نند کشور سریواستو، رادھیشیام، گریشندر، ابوبکر، سالکرام جیسے کسانوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر کھاد کا مسئلہ جلد حل نہیں ہوا تو وہ ضلع انتظامیہ کے دفاتر کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔